پیرمحل (نامہ نگار) معذور بچے ہمارے معاشرہ کا اہم حصہ ہیں یہ ٹیلنٹ، حوصلہ اور ہمت میں کسی سے کم نہیں اگر ان کی تعلیم وتربیت پر بھرپورتوجہ دی جائے تو یہ ملک وقوم کا نام روشن کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ سکول برائے اسپیشل ایجوکیشن پیرمحل کے زیر اہتمام منعقدہ پروقار تقریب جس کا اہتمام محمد بشیر ربانی نے کیا تھا میں شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ معذورافراد کی تعلیم وتربیت ایک صبرآزماء کام ہے اور ان کے اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں جویہ کٹھن ذمہ داریاںسر انجام دے رہے ہیں اسپیشل اداروں میں زیرتعلیم بچوں کی تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کا بھی خیال رکھا جائے اور ان سے محبت وشفقت سے پیش آیاجائے سپیشل بچوں کے والدین سے رابطہ میں رہا جائے اوران کو ان کے بچوں کی عادات ،پسند ناپسنداورمزاج سے آگاہ رکھاجائے معذوربچے نہایت معصوم اورہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ان کوصفائی پسندی کی بھی تلقین کی جائے بشیر احمد رحمانی نے شرکاء کو بتایا کہ معذور افراد کے عالمی دن کو منانے کا آغاز انیس سو بانوے میں اقوام متحدہ میں معذور افراد کی داد رسی کیلئے قرارداد پاس کرکے کیاگیا اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا مقصد معذور افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انھیں کسی بھی طرح کے احساس کمتری کا شکار ہونے سے بچا کر ان کو زندگی کے دھارے میں شامل کرنا ہے۔اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت دنیا میں چھ سو پچاس ملین افراد اپاہج ہیں ، یعنی دنیا کی آبادی کا دس فیصدان لوگوں کا ہے جنہیں ترقی پذیر ممالک میں بوجھ سمجھا جاتا ہے انھیں ایسی پرانی گاڑی کا مقام دیا جاتا ہے جو کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتی المیہ یہ ہے کہ ان ممالک میں اسی فیصد اپاہج لوگ پائے جاتے ہیں جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں صرف بیس فیصد اپاہج ہیں جنہیں دنیا بھر کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور انکے علاج معالجے کا بوجھ حکومتوں پر ہوتا ہے جبکہ ترقی پذیر ممالک میں اسکے برعکس ہے۔ترقی پزیر ممالک میں اسی سے نوے فیصد خصوصی افراد کوزندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر نہیں اور وہ صلاحیتیں ہونے کے باوجود بے کار ہیں جب کہ ترقی یافتہ میں اس کا تناسب پچاس سے ستر فیصد ہے ترقی پزیر ممالک میں خصوصی افراد کی تعلیم اوربنیادی حقوق پر بھی کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی اور نوے فیصد خصوصی بچوں کو اسکول نہیں بھیجا جاتا ۔اس وقت دنیا میں تقریبا بیس ملین نامولود بچے ماں کی کمزوری اور دوسری وجوہات کی بنا پرمعذور پیدا ہوتے ہیں تاہم انسان کے اپنے ہی ہاتھوں انسانیت دشمن پالیسیوں اور کارروائیوں سے بھی بے شمار لوگوں کو معذور بنایا رہا ہے ۔خصوصی افراد نے دنیا کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا اور اپنی صلاحیتوں سے یہ ثابت کر دیا اگران کے ساتھ ان کے ساتھ تعاون کیا جائے تو یہ عام لوگوں کی طرح اپنی زندگی گزار سکتے ہیں ۔ آج کا دن منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم رنگ، نسل اور ذات سے بالاتر ہو کر یہ عہد کریں کہ خصوصی افراد کی بحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں اساتذہ اورقوت گویائی،بصارت سے محروم بچوں نے پروقارتقریب میں ملی نغمے اور خاکے پیش کیے تقریب میں سیاسی سماجی فلاحی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (نامہ نگار) جمہوریت کا تسلسل بلدیاتی الیکشن کے امید واروں کے چنائوسے مر بوط ہو ا ہے ،منتخب نمائندے عوامی مسائل کو حل کرنے اپنی تو انائیاں صرف کریں اور کو شش کریں کہ عوامی مسائل کم سے کم وقت میں حل ہو ں ، عوامی نمائند گی کیلئے ضروری ہے کہ عوام کی امیدوں پر پو را ترا جائے اور اس سلسلہ میں تمام منتخب نمائندے اپنے اپنے دائرہ کار میں مثالی اقدامات کریں اور عوام کی دلجوئی سے خد مت کریں ، ان خیالات کا اظہارحافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار پیرمحل میونسپل کمیٹی پیرمحل کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں، کی حلف بر داری کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، بلد یاتی الیکشن کے تمام مر احل میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے ، تمام منتخب نمائندے عوام کی سپورٹ سے منتخب ہو ئے ہیں ، انہوں نے کہا تمام نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرکارمیں خدمت کے عمل وسیع کریں اور کو شش کر یں کہ عوامی مسائل کو الجھانے کی بجائے حل کرنے کی طرف پیش رفت کریں اور اس سلسلہ میں مثبت اقدامات کریں۔