پیرمحل کی خبریں 01/01/2015

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) آوارہ کتوں کی تلفی کے خلاف مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے کتا شوقین اپنے گھریلو پالتو کتے گھروں میں پٹے ڈال کر باندھ رکھیں تاکہ وہ کتا مار مہم کے دوران محفوظ رہ سکیں تفصیل کے مطابق محکمہ صحت اور بلدیہ پیرمحل کی جانب سے پریس ریلیز کے مطابق آوارہ کتوں کی تلفی کے مہم جوکہ05-01-2015سے ایک ہفتہ جاری رہے گی تحصیل ہیلتھ انسپکٹر رانا اختر علی اورچیف آفیسر بلدیہ پیرمحل طارق جاوید کمبوہ نے بتایا کہ شہر و گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار کے باعث کتا مار مہم کا باقاعدہ آغاز کیاجارہا ہے کتا مار مہم سات روز تک جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ بلدیہ پیرمحل کی ٹیمیں کتا مار مہم کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں گوشت اور چھچھڑوں میں زہر ملا کر کتوں کو کھلایا جائے گا تاکہ شہر کو آوارہ کتوں سے پاک کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ کتا مار مہم کے دورا ن کتا شوقین اور گھریلو پالتو کتوں کے گلے میں پٹے ڈال کر باندھے رکھیں تاکہ اس مہم کے دوران وہ محفوظ رہ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پولیس نے چھاپہ مارکر مشکوک افغان باشندہ اور مالک مکان کو گرفتارکر لیاتفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل میں تعینات انچارج انوسٹی گیشن چوہدری غلام رسول نے نفری کے ہمراہ درکھانہ روڈ پر واقع گائوں 676/17گ ب میں اچانک چھاپہ مارتے ہوئے مشکوک افغان باشندے عبداللہ ولد حاجی اصغر علی جو کہ ا فغانستان کے صوبہ بلخ کا رہائشی ہے کو حراست میں لے لیا۔دوران تفتیش مذکورہ بالا افغان باشندہ پولیس کو کوئی بھی قانونی دستاویز فراہم نہیں کر سکا جب کہ پولیس نے افغان باشندے کو کرایہ پر مکان دینے والے شخص محمد شاہد کو بھی گرفتار کرتے ہوئے تفتیش کا عمل شروع کر دیاتھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے)بورڈ آف انٹرمیڈیت اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد ایڈمن برانچ میں تعینات محمد صادق کے والد محترم مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔مرحوم کی وفات پر مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں محمد طارق، خالدسردار، اسرار احمدپھلوری اور عہدیداران پریس کلب میاں اسد حفیظ ، محبو ب اختر خان ،چوہدری محمد سرور انجم ، خرم شہزاد بھٹی، امجدعلی،سید نیئرعباس شاہ،رانا نوید پرنس، محمد عثمان ۔ بلال انجم، سمیت شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے سوگوار خاندان اپنے الگ الگ پیغام میں اظہار تعزیت کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے)پیرمحل کا ویٹرنری ہسپتال مسائل کا شکار ،نہ چار دیواری نہ سایہ خستہ حالت رہائش گاہیں مکینوں کا مقدر بن گئی۔ تفصیل کے مطابق حکومت کی طرف سے لائیو سٹاک کی ترقی کے بلند وبانگ دعوئوں کے باوجود ویٹرنری ہسپتال میں کسی قسم کا تعمیراتی کام نہ کروایا جاسکا ویٹر نری ہسپتال جوکہ علاقہ کا سنٹر ہونے کے باعث کسی دورمیں جدید ضروریات سے مزین تھا۔ پندرہ سالوں سے نہ توہسپتال کی بلڈنگ میں توسیع کی گئی نہ ہی جانوروں کے باندھنے کے لیے کسی قسم کے شیڈ تعمیر کیے گئے حتی کہ کسی دور میں ویٹر نری ہسپتال میں موجود مویشیوں کاقدیم شیڈ مرمت نہ ہونے کے باعث مسما رہوگیا ہسپتال کے عملہ کے لیے لیٹرینیں تک ناپید ہیں جبکہ ہسپتال کی انتظامیہ کی رہائش گاہیں خستہ حال ہوچکی ہے۔ بار ش میں چھتیں ٹپکنے لگتی ہیں چار دیواری نہ ہونے کے باعث ہسپتال آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن چکا ہے اور نشئی ہسپتال کا آئے روز سامان چرا کر لے جاتے ہیں۔ سماجی فلاحی تنظیموںنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے پر زورمطالبہ کیا ہے کہ ویٹرنری ہسپتال کی اپ گریڈ یشن،چاردیواری اور مکینوں کی رہائش گاہوں کی مرمت فوری طور پر کی جائے اور مویشیوں کے باندھنے کے لیے شیڈ تعمیر کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے)انصاف سٹوڈنٹس فیڈ ریشن کے قیام کیلئے تحریک انصاف کے عہدیداران کا اجلاس۔تفصیل کے مطابق انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے قیام کیلئے رجانہ روڈ پر تحریک انصاف کے آفس میں ضلعی صدر کسان ونگ مہر محمد ممتاز دولتانہ ،ضلعی صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن محمد بلال گجر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل پیرمحل میں فیڈریشن کے قیام کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔مذکورہ بالا اجلاس میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے متوقع عہدیداران فیصل خاں یوسف زئی ،طلحہ رفیق ،محمد اسد،صابر علی ،عبدالرحمن چوہان ،شاہ زیب دولتانہ ،محمد آصف ،آصف اسلم اور شان علی سمیت دیگر نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے)گاڑیوں میں مسافروں کی اور لوڈنگ اورخواتین سے غیر اخلاقی حرکات روز کا معمول بن گئیں۔ تفصیل کے مطابق ٹریفک پولیس افسران کی جانب سے آئے روز ان کے بیانات اخبارات کی زینت بنتے ہیں کہ گاڑیوں میں مسافروں کی اورلوڈنگ کو ختم کر دیا گیا ہے مگر تحصیل پیرمحل میںالٹی گنگا بہتی ہے زیادہ روپے کمانے کی لالچ میں ایئرکنڈیشنڈاوردیگر لوکل گاڑیوں میں مسافروں کو بھیڑبکریوں کی طرح سوار کر لیا جاتا ہے اور اوباشوں کی جانب سے دوران سفر مسافر خواتین سے غیر اخلاقی حرکات کے واقعات روز کا معمول بنے ہوئے ہیں دوران سفر جب مسافر تکالیف بارے ٹرانسپورٹ عملہ سے احتجاج کرتے ہیںتو انہیں یہ جواب دے کر خاموش کر دیا جاتا ہے کہ ہم ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ماہانہ کی بنیاد پر منتھلیاں ادا کرتے ہیں۔ شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مسافر گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ افراد کو سوار کرنے اور لوکل روٹ پر چلنے والی گاڑیوں میںلگے پھٹوں کو ہنگامی بنیادوں پر ختم کروایا جائے اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔