پیرمحل کی خبریں 18/12/2014

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) الائیڈ سکول پیرمحل کے طالب علموں نے پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہو نے والے طالب علموں سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے اللہ والا چوک میں شمعیں روشن کر کے کر دعائیہ تقریب کا انعقادد کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل محمد نجیب اور پرنسپل سکو ل خاور سلہری نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنرمحمد نجیب نے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اس طرح کی کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہم دہشت گردوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم مل کر ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائے گی انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے جو تعلیم اداروں کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔اس سے ان کے ناپاک عزائم کا پتہ چلتا ہے کہ وہ ناصرف پاکستان کی بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ کل کے سانحے پر نہ صرف پشاور بلکہ پوری پاکستانی قوم غمزدہ ہے اور شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،انہوںنے بچوں کا حوصلہ بلند کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچے فرشتوں کی مانند ہوتے ہیں اور ان کی قربانی پاکستان کے اندر اور باہر ہونے والی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔ آخر میں سانحہ پشاور کے معصوم شہدا ء کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) تحصیل نان ہیڈ کوواٹر میں انجمن پٹواریاں پیرمحل کے زیر اہتمام قرآنی خوانی کروائی گئی قرآن خوانی میں اسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل محمد نجیب ، تحصیلد ار منظر حفیظ، حاجی منیر احمد ، طارق جاوید کمبوہ چیف آ،فیسر گلزار احمد پٹواری سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی دریں اثناء سیاسی سماجی مذہبی ،تاجر تنظیموں کے زیر اہتمام اللہ والا چوک میں قرآنی خوانی کروائی گئی قرآن خوانی میں سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری خالدسردار، حاجی شفقت رسول ، محمد صدیق پیارا، ڈاکٹر محمد حسین ،مہر ممتاز دولتانہ، ناصر سلیمی ، رانا محمد شفیق،مولانا منظور احمد صفدر، مولانا تصدیق گل سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی معروف عالم دین مفتی محمد اکبر رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علم کے متلاشی بے گناہ طلباء پر حملہ غیراسلامی فعل، سنگین ترین جرم اور بدترین گناہ ہے۔ طلباء کو قتل کرنے والے جہادی نہیں جہنمی ہیں،موت بانٹنے والے دہشت گرد طالبان کا فلسفہ جہاد اور فہم ِ اسلام گمراہ کن ہے۔ اسلام کی بے گناہ کو قتل کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دیتا۔ اسلام دین ِ امن و محبت ہے۔ دہشت گرد اسلام کو اپنے ناپاک عزائم کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ پاکستانی طالبان کا طرزعمل غیراسلامی، غیرشرعی اور اسلام کی سنہری تعلیمات کے سراسر منافی ہے۔ اسلام قتل ناحق کا سب سے بڑا مخالف اور انسانی جان کی حرمت کا علمبردار ہے۔ اسلام ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیتا ہے۔ اسلام میں انتہاپسندی اور جنونیت کی کوئی گنجائش نہیں۔پشاور میں سکول پر حملہ علم دشمنی کا بدترین مظاہرہ ہے۔ اسلام نے ہر مسلمان مرد اور عورت کے لیے علم حاصل کرنا فرض قرار دیا ہے۔ طالبان اسلام کی خدمت نہیں اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔ شرعی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سزائے موت معطل رکھنا غیراسلامی ہے۔ جن دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے ان کو فی الفور پھانسی پر لٹکایا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پیرمحل شہر اور گردونواح میں دوسرے دن بھی دھند کا راج سکولوں میں طلباء اور طالبا ت کی تعداد میں کمی رہی تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح میں دھند کا سلسلہ بدھ سے جاری ہے آج دھند اتنی شدید ہے کہ سکولوں میں طلباء طالبا ت کی تعداد بہت کم رہی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے دھند میں گاڑیوں کی رفتار کم اور فوک لائٹ آن رکھی جائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) سانحہ پشاور کے شہدا کے لئے مختلف سکولوں میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تفصیل کے مطابق پیرمحل میں فاران کالج، دی سکالزر سکول، فائونڈیشن سکول میںدعائے تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر بچوں نے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) تیز رفتار اے سی بس کی سائیکل سوار کو ٹکر سائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تفصیل کے مطابق نواحی موضع رام پور کا رہائشی
فلک شیر ولدمحمد فاضل سائیکل پر سوار ہو کر اڈا اروتی آرہا تھا کہ تیزرفتاراے سی بس نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میںوہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) سانحہ پشاور کے شہداء کے لئے دعائیہ تقریبات شہر اور گردو نواح میں مکمل شٹر ڈائون غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی تفصیل کے مطابق پیرمحل میں بھی سانحہ پشاور کے شہداء اور زخمی بچوں کے لئے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا سانحہ پشاورجہاں اپنے پیچھے دکھ کی پرچھائیاں چھوڑ گیاوہاں ملک بھرکی طرح پیرمحل میں بھی فضا سو گوار ہے،اوردہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے ننھے طلبا کی یاد میں مختلف سکولوں میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر1اورگورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں طلباء اور طالبات نے 2منٹ کی خاموشی اختیار کی اور شہیدہونے والے ننھے طالب علموں اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں تقریبات میں اسسٹنٹ کمشنرحافظ محمد نجیب ، سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری خالد سردار، مرکزی صد ر انجمن میاں محمد طارق ، ہیڈ ماسٹر جاعت علی مہلی سمیت اساتذہ اور انجمن تاجران کی بڑی تعداد نے شرکت کی شہر بھر میں پرائیوئٹ سکول مکمل طور پر بند ہیں اور وکلاء نے سانحہ پشاور کے سلسلہ میں ہڑ تال کررکھی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پیرمحل شہر میں تجاوزات کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں نا جائز تجاوزات کی وجہ پیدل۔ سائیکل اور موٹر سائیکل سوار کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔خصوصا سکولوںاور کالجز میں چھٹی کے اوقات میں طلباء اور طالبات کو بازاروں میں گزرنے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔عوامی مطالبہ کے باوجود ٹی ایم اے کا عملہ ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔جبکہ اکثر دکانداروں نے پانچ سے دس فٹ تک بازاروں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔اور اکثر دکانداروں نے چھابڑی فروش والے بٹھا رکھے ہیں۔اور ان سے کرایہ وصول کر رہے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے مستقل بنیادوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے شہریوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) حضرت امام حسین کے چہلم کا مرکزی جلوس سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات میں12بجے مرکزی امام بارگاہ قصر ابی طالب رجانہ روڈ سے برآمد ہوااور مقررہ راستوں سے ہو تا ہوا باحفاظت اختتام پذیر ہو گیا تفصیل کے مطابق پیرمحل میں حضرت امام حسین کا جلوس مرکزی امام بارگاہ قصر ابی طالب رجانہ روڈسے سیکورٹی کے سخت انتظامات میں دن 12 بجے برآمد ہواجلوس کی نگرانی اسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ محمد نجیب کی قیادت میں ایس ایچ او چوہدری وسیم سرور ،تحصیلدار چوہدر ی منظر حفیظ،حاجی منیر احمد، چیف آفیسر طارق جاوید ، امن کمیٹی کے عہدیداراں چوہدری خالد سردار، شیخ محمد اکرم ، رانا محمد جمیل، میاں اسد حفیظ، گلزار احمد کرتے رہے اللہ ولا چوک میں مجلس منعقد کی گئی مولانا جاوید اکبر ساقی آف لاہور نے شہادت حسین پر تفصیلی روشنی ڈالی انہوںنے کہاکہ امت مسلمہ کو امام حسین کی شہادت تاقیامت اسلام کے زندہ ہونے کی مثال دی اور کہا کہ اہل بیت نے حکم خداوندی پر یذیدیت کے آگے سر جھکانے کی بجائے اپنے آپ کو اسلام کی راہ میں قربان کر دیا جس سے اسلام کی تاریخ نے جنم لیا جو تا قیامت ہمیں کربلا کی یاد دلاتی رہے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پشاور میں پیش آنے والے واقعہ پر پوری قوم ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیںان خیالات کااظہارچوہدری خاور سلہری پرنسپل الائیڈ سکول نے اللہ والا چوک میں طالب علموں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اس طرح کی کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہم دہشت گردوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم مل کر ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائے گی انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے جو تعلیم اداروں کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔اس سے ان کے ناپاک عزائم کا پتہ چلتا ہے کہ وہ ناصرف پاکستان کی بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ کل کے سانحے پر نہ صرف پشاور بلکہ پوری پاکستانی قوم غمزدہ ہے اور شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں آخر میں سانحہ پشاور کے معصوم شہدا ء کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پشاور سانحہ پر آج سبزی منڈی پیرمحل بند رہے گی تفصیل کے مطابق پشاور میں پیش آنے والے واقعہ پر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی کی کال پر آج سبزی منڈی مکمل طور پر بند رہے گی، مرکزی رہنما شیخ محمد اکرم نے کہا کہ پشاور میں پیش آنے والے واقعہ پر پوری قوم ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Pir Mahal News Picture

Pir Mahal News Picture

Pir Mahal News Picture

Pir Mahal News Picture

Pir Mahal News Picture

Pir Mahal News Picture

Pir Mahal News Picture

Pir Mahal News Picture

Pir Mahal News Picture

Pir Mahal News Picture