پیرمحل کی خبریں 23/10/2016

School

School

پیرمحل (نامہ نگار) طالب علم تشدد واقعہ میں والدین کی صلح کے باوجود پولیس نے سکول ماسٹر کو گرفتار کرلیا ،،گرفتار سکول ٹیچر کو رہا کیا جائے اساتذہ کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد کے پہلی جماعت کے طالب فدارحمن ولد طارق شہزاد کو سکول ٹیچررب نواز نے تشددکرکے زخمی کرڈالا تھا جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سکول ٹیچررب نواز کو گرفتار کرلیا تھابچے کے والدین اور مقامی کونسلر نذیر احمد ٹھیکیدار اور سکول کونسل کے درمیان مذاکرا ت ہوئے جس پر والدین نے صلح نامہ لکھ کر کاروائی سے انکارکردیا تھا مگر اعلیٰ حکام کے نوٹس میں آنے پر تھانہ پیرمحل پولیس نے سکول ٹیچر رب نواز کو دوبارہ گرفتار کرلیا جس پر سکولوں کے اساتذہ میں سخت بے چینی پیدا ہوگئی اساتذہ تنظیموںنے گرفتار ٹیچر رب نواز کو رہا کرنے کامطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار) محکمہ مال کی عدم توجہی یا محکمہ مال کی ملی بھگت سینکڑوں ایکڑسرکاری اراضی پر غیر قانونی کاشت حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان کالونیزایکٹ1912کے تحت ناجائز کاشت پردولاکھ روپے جرمانہ چھ ماہ قید اور فصل بحق سرکار ضبط کی جاسکتی ہے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر کے اردگرد، چک نمبر321گ ب ذوالفقار ٹائون اضافی آبادی اپر کالونی لوئر کالونی بی پلاٹ پیرمحل کے اردگرد سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمین موجودہے جس پرمحکمہ مال کی ملی بھگت سے قبضہ مافیا نے ناجائز قبضہ کرکے سالہا سال سے غیر قانونی فصل کاشت کرکے حکومت کو کروڑوں روپے سالانہ کا نقصان پہنچارہے ہیں اگر کوئی شکایت کرے تو اس کو معمولی تاوان ڈال کر فصل سپرداری پر دے دی جاتی ہے بعض قبضہ مافیا نے محکمہ مال کی ملی بھگت سے بجلی کے ٹرانسفارمر لگاکر سرکاری ٹیوب ویل تک لگارکھے ہیں پچھلے سال اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب نے کاروائی کرکے 76لاکھ روپے سے زائد ریکوری کی تھی مگر اس سال قبضہ مافیا نے دوبارہ محکمہ مال کے ماتحت عملہ سے سازباز ہوکر کپاس اور چاول اور چارہ وغیرہ کاشت کرحکومت کو رواں سیزن لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا اور امسال غیر قانونی طورپر کروڑوں روپے کی گندم غیرقانونی طورپر کاشت کررکھی ہیں سماجی فلاحی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے مافیاکے خلاف کاروائی کی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار )پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے پاکستان کی سول اور فوجی قیادت میں مکمل ہم آہنگی خوش آئند امر ہے۔اقتصادی راہداری کے منصوبے کی بروقت تکمیل سے پاکستان جنوبی ایشیاء میں مرکزی حیثیت اختیار کرجائے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار عبدالشفیق میو تحصیل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کاشغرکوگوادر سے ملانے والی صرف ایک طویل وعریض شاہراہ کا نام نہیں بلکہ یہ آبی وشمسی توانائی کے متعدد منصوبوں اور صنعتی واقتصادی زون کی تعمیر کی وجہ سے وطن عزیز کے لئے خوشحالی کاضامن بھی ہے۔یہی وجہ ہے کہ جب سے اس منصوبے کاباقاعدہ افتتاح میاں نوازشریف اور جنرل راحیل شریف کے ہاتھوں سے ہوا ہے تب سے ہندوستان نہ صرف کھلم کھلا اس کی مخالفت کررہا ہے بلکہ اس کی تکمیل کے خلاف واویلا اور عالمی دنیا کو گمراہ کرنے کے لئے80کروڑ روپے کابجٹ بھی مختص کرچکاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ عوامی حکومت اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے مضبوط عزم کا اظہار کرنے کے بعد منصوبے کوجلد ازجلد مکمل کرنا چاہئے کہ تاکہ دشمنوں کی سازشوں کوناکام بنایا جا سکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار )آرٹی سیکرٹری کی سردمہری ،،پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باعث پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے 85 پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کرایہ مقرر کیے جانے کے باوجود 35کلومیٹر کاکرایہ 60روپے وصول کیاجارہاہے۔ مسافروں کے احتجاج کے باوجود بھتہ خور ،کرپٹ ، نااہل ٹریفک پولیس حکام اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پر اسرار چپ اختیارکرلی۔ ویگن مالکان کی مسافروں سے غنڈہ گردی ۔ شہریوںکا شدید احتجاج ، مقررہ کرایوں کی وصولی کیلئے فوری اقدامات کامطالبہ تفصیل کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی کے باعث پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے 85 پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کرایہ مقرر کیے جانے کے باوجود ٹرانسپورٹرز 35کلومیٹرسفر کاکرایہ 60روپے وصول کیاجارہاہے نیزمقررہ کرایہ 29.75 روپے کی بجائے دوگنا 60روپے وصول کرنے پرمسافروں کے احتجاج کے باوجود بھتہ نااہل ٹریفک پولیس حکام اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پر اسرار چپ اختیارکرلی ہے اور شہریوںنے اس بدترین قانون شکنی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار سے مقررہ کرایوں کی وصولی کیلئے فوری اقدامات کامطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگا ر) میڈیا سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کی سرکاری اداروں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے علاقے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں میں پائی جانے والی خرابیوں سے بھی آگاہ کیاجاسکے ان خیالات کا اظہار راناغلا م سرور بابر مرکزی صدر جرنلسٹ ایکشن کونسل پاکستان نے اپنے مطالبہ میں کیا انہوںنے کہا میڈیا پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مثبت طرز عمل اختیار کرتے ہوئے خامیوں کی نشاندہی کرے۔پریس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیاکے لوگ معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں اور ان کی رپورٹوں سے راہنمائی حاصل کر کے اصلاح احوال کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے تصادم سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اس سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے اور منفی ذہن رکھنے والے لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں موجودہ دور میں پریس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے اور دنیا کے کسی حصے میں کوئی واقعہ رونما ہو تو چند منٹوں میں خبر آ جاتی ہے میڈیا کہ نمائندوں کو کسی بھی سرکاری ادارے میں داخلہ کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے تو پریس کوریج کی بدولت خوبیوں اورخامیوں پر مثبت نشاندہی سے قابو پانا ممکن ہوجاتاہے مگر بعض اداروں کی طرف سے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بعض اداروں میں موجود کرپٹ مافیااپنی خامیوںاور کرپشن کو دور کرنے کی بجائے بلیک میلنگ کی صحافت کا بہانہ کرکے حقائق سے پہلوتہی کرنااپنا فرض سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام عامل صحافیوں کی ایک حتمی فہرست مرتب کی جائے گی جو تمام سرکاری اداروں کے سربراہوںکو مہیا کی جائے گی جس کی روشنی میں ورکنگ صحافیوں کو اپنے فرائض ادا کرنے میںمدد ملے گی انہوںنے مطالبہ کیا کہ میڈیا سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کی سرکاری اداروں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے علاقے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں میں پائی جانے والی خرابیوں سے بھی آگاہ کیا جا سکے