پیرمحل کی خبریں 10/10/2016

 Dpty Farooq

Dpty Farooq

پیرمحل (نامہ نگار) نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری کر کے لے گئے مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر 333 گ ب کا رہائشی اکمل حسین ولد محمد حسین قوم آرائیں ملت ٹائون پیرمحل باسواری موٹر سائیکل ہنڈا CD-70رجسٹریشن نمبر 4471/TSKچیسز نمبر JE 810525 انجن نمبر 6170459ماڈل 2014ء مالیتی 50,000/-روپے برنگ سرخ اپنی ہمشیرہ کے گھرملنے کے لیے آیا موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑی کر کے اندر گھر چلا گیا۔ تھوڑی دیر بعد گھر سے باہر نکلا تو موٹر سائیکل نامعلوم چوروں نے چوری کرلی تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ381-Aت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) بچوں کی معمولی لڑائی کا تنازعہ سات کس افراد نے چادر او رچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوکر خواتین کو تشددکانشانہ بناڈالا مقدمہ درج چک نمبر 321گ ب کے رہائشی فضل الہی ولد محمد وریام قوم کھمان کے گھر 1شہزاد ولد سرفراز قوم کھمان چک 321گ ب 2۔نجم الحسن ولد سرفراز3۔عاطف ولد ظہور 4۔رضیہ بی بی زوجہ سرفراز5۔حمیرہ زوجہ عاطف 6۔رضوانہ زوجہ اعجاز 7۔نیلم دختر سرفرازاقوام کھمان ساکنان چک نمبر 321گ ب نے داخل ہوکر فضل الہٰی کی بیوی ثریا بی بی اور بھانجی انیلہ بی بی دختر ذوالفقار علی کو بہیمانہ تشددکانشانہ بنایاکپڑے پھاڑڈالے تھانہ پیرمحل پولیس نے جرم 452/354/337A1/148/149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) چوک میں تلخ کلامی کی رنجش چھ کس افراد نے کلہاڑیوں سے حملہ کرکے باپ بیٹے کو زخمی کرڈالا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر680/21گ ب کے رہائشی عصمت اللہ ولد محمد حسین ذات آرائیں کے گھر رمضان2۔اسلم پسران رحمت علی ذات آرائیں مسلح ہائے کلہاڑیاں 3۔عبدالغفور ولد عمر دین قوم آرائیں مسلح سوٹا4۔افضل عرف ماجد ولد عبدالغفور ذات آرائیں ساکنان چک نمبر 680/21گ ب و 2کس مسلح اسلحہ آتشیں حملہ کرک ے عصمت اللہ اور اس کے بیٹے عثمان کو کلہاڑی اور سوٹوں سے تشددکرتے ہوئے زخمی کرڈالا سوٹے مار کر بیرونی دروازہ کی جالی اور کھڑکیوں کے شیشے وغیرہ مالیتی 3000/-روپے توڑ دئیے تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ جرم 337A2.A1.L2/148/149ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Nabel Afazl

Nabel Afazl

پیرمحل ( نامہ نگار ) اشتہار ی کو پناہ دینے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق مجرم اشتہاری ذاکر حسین ولد گل شیر قوم مسلم شیخ سکنہ 751گ ب متعلقہ مقدمہ نمبر40/16مورخہ2/2/16جرم 457/380ت پ تھانہ پیرمحل کو درکھانہ روڈ کمے شاہ موڑ پر اس کے بہنوئی شاہ نوازولد عارف قوم جوئیہ سکنہ کمے شاہ نے پناہ دے رکھی تھی کہ پولیس نے چھاپہ مار ا تو اشتہاری فرارہوگیا اشتہاری کو پناہ دینے پر تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ216ت پ کے تحت شاہ نواز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) نبیل افضل کو عام عوام پارٹی بحرین کا آرگنائز ر جبکہ یوسف بھٹی کو صدر لیبر ونگ نامزد کردیا تفصیل کے مطابق چیئرمین عوام پارٹی سہیل ضیاء بٹ نے ہمراہ ذوالفقار علی ،محمد اعظم ، غلام مجتبیٰ ،محمد اسلم نے پروقار تقریب میں نبیل افضل کو عام عوام پارٹی بحرین کا آرگنائز ر جبکہ یوسف بھٹی کو صدر لیبر ونگ نامزد کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا نبیل افضل کو عام عوام پارٹی بحرین کا آرگنائز ر جبکہ یوسف بھٹی کو صدر لیبر ونگ نامزد کرنے پر ، الطا ف حسین شہزاد ایڈمن ، راحیل گجر ، محمد عالم گجر ، سہیل گجر ، غلام رسول گجر ، الطا ف حسین شہزاد ایڈمن نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) چوہدری محمد فاروق زاہد ڈپٹی ڈی او مرکز پیرمحل کا چک نمبر662/3گ ب سکول کا دورہ کلاس روم اور سکول میں بچوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا جائزہ تفصیل کے مطابق چوہدری محمد فاروق زاہد ڈپٹی ڈی او مرکز پیرمحل نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر662/3گ ب کا دورہ کرکے اساتذ ہ کی حاضری کو چیک کرتے ہوئے سکول میں بچوں کے معیار تعلیم کو چیک کیا سکول میں صحت وصفائی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے معیار تعلیم کو بہتر کرنے کی ہدایات دی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگا ر) تحصیل پیرمحل میں خزانہ نہ ہونے کے باعث سائلین کو سخت مشکلات کا سامنا حکومت کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر کو تحصیل کا درجہ حاصل ہوئے تین سال کا عرصہ ہوچکا ہے پیرمحل جوڈیشنل کیمپ میں ایڈیشنل جج سمیت چار سول ججز کی عدالت موجود ہے جس میں روزانہ سینکڑوں کی تعدا دمیں سائلین پیش ہوتے ہیں عدالتی امور سمیت بنک ، نادرا ، جائیداد کی خرید وفروخت کے لیے اشٹام ہائے کی ضرورت پڑتی ہے پیرمحل کو تحصیل کا درجہ حاصل ہوئے تین سال ہوچکے ہیں مگر تین سال گذرنے کے باوجود تحصیل پیرمحل میں خزانہ قائم نہ کیا گیا سائلین کو اشٹام لینے کے لیے 60تا70کلومیٹر کا سفر طے کرکے جانا پڑتاہے تحصیل پیرمحل میں خزانہ قائم نہ ہونے سے سائلین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے پیرمحل بار کے صدر عبدالجبار جٹ نے سیشن جج صاحب ٹوبہ ٹیک سنگھ کو بھی فی الفور پیرمحل میں خزانہ قائم کرنے کی نشاندہی کی تھی جس پر تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا سماجی فلاحی تنظیموںنے مجاز اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیرمحل شہر میں خزانہ بنایاجائے