پیرمحل (نامہ نگار) نامعلوم چور ہزاروں روپے مالیت کے موبائل فون چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق چک نمبر 322 گ ب کے رہائشی حیدر علی ولد غلام رسول کے گھر نامعلوم چور داخل ہوکر گھر کی بیٹھک سے ایک عدد موبائل فون نوکیا 205 مالیت 8ہزار روپے سم نمبری 0303-9338472-03452018768دوسرا موبائل ہواوے مالیت 14ہزار برآمدہ سے چوری کر لیا جس میںسم نمبر0300-6567865 جبکہ گھر کے کمرہ سے ایک عدد موبائل فون سام سنگ گرینڈ پرائم مالیت 20ہزار روپے سم نمبر0333-0757122ایک عدد موبائل فون سام سانگ J5مالیت 20ہزار سم نمبر0302-9873322چوری کرکے لے گئے
پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم ڈالہ سوار سینکڑوں مردہ مرغیاں سڑک کنارے پھینک کر فرار تفصیل کے مطابق چک نمبر321گ ب درکھانہ روڈ پرنامعلوم ڈالہ سوار سینکڑوں مردہ مرغیاں سڑک کنارے پھینک کر فرارہوگیا بدبو تعفن سے راہگیر وں کو سخت مشکلات کاسامنا سمیت مردہ جانوروں پر مردار خور جانور آنے پر ہوائی جہازوں کے سخت خطرات پیش آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) جانوروں میں اپھارہ کی بیماری درجنوں مویشی ہلاک قاسم بھٹی کی بکری نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی تفصیل کے مطابق چک نمبر321گ ب سمیت گردونواح میں مویشیوں میں اپھار ہ کی بیماری آجانے کے باعث درجنوں مویشی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ قاسم بھٹی صحافی کی بکری نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی متاثرین نے محکمہ لائیو سٹاک سے فی الفور وبا کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) نااہل نوازشریف کی کرپشن کو تحفظ فراہم کرنے اور بیرونی آقاوں کو خوش کرنے کے لئے آئین کا کھلواڑ بنایاحکمران جماعت کی طرف سے کاغذات نامزدگی میں عقیدہ ختم نبوت پر ایمان کی شق میں” قسم ” کو اقرار میں بدلنے کی جسارت اور ووٹ کا ایسا تقدس اور احترام جس میں چور اور قاتل حکمران ہوں قوم ہرگز قبول نہیں کرے گی اور نوازشریف کے ان مکروہ اور آمرانہ اقدامات کی بدولت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار خالد محمود چوہدری صدر عوامی تحریک نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا وفاقی اور پنجاب کے وزرا کی فوج ظفر موج نے اپنی توجہ حکومتی امور چلانے اور عوامی مسائل کے حل کی بجائے نوازشریف بچاو مہم پر مرکوز کر رکھی ہے اور انکی عدم توجہی کی بدولت ٹماٹر اور پیاز کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں اور مہنگائی کے طوفان میں اوپر سے وفاقی حکومت نے بجلی اور پٹرول کے ریٹ بڑھا کر عوام کو خودکشی کی راہ پر گامزن کردیا ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کو اندرونی اور بین الاوقوامی سطح پر شدید بحرانوں کا سامنا ہے اور ناکام وزیر خارجہ خواجہ آصف کا پاک بھارت ایل او سی کو لکیر قرار دینا تحریک پاکستان کے شہداء کی قربانیوں اور مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں کی جدوجہد پر پانی پھیرنے اور دو قومی نظریہ کی نفی کے مترادف ہے اور یہ بیان مودی اور سجن جنڈال کے یار نوازشریف کے موقف کا تسلسل ہے.
پیرمحل ( نامہ نگار ) کرپشن، نااہلی، سستی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی تحصیل آفس کی تکمیل سمیت لینڈ ریکارڈ میں صفائی پر خاص توجہ ہونی چاہیے اس کے برعکس کام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے غلام حسین کاٹھیہ اے ڈی ایل آر ہمراہ چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگومیں کیا انہوںنے کہا تحصیل پیرمحل کی تکمیل ا ور تحصیل کمپلیکس کی تعمیر ہورہی ہے جس کی تعمیر میں دن رات کام جاری ہے لینڈر یکارڈ پیرمحل عوامی خدمات کے لیے کام کررہا ہے تحصیل آفس اور لینڈر یکارڈ کے ملازمین میں کرپشن، نااہلی، سستی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اگر کسی ملازم نے کرپشن کرتے ہوئے اپنے فرائض میں غفلت برتی تو اس کے خلاف فی الفور محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر انہوںنے نئے تحصیل آفس میں جلد سے جلد منتقل ہوکر کام کرنے کا عندیہ دیا
پیرمحل ( نامہ نگار )73 ء کے آئین میں قائد شہید ذوالفقارعلی بھٹواورمولاناشاہ احمدنورانی کے تحفظ ختم نبوت مسودہ کی روح نکال کر 73 ء کے آئین کو لادین بنادیا نوازلیگ نے تحفظ ختم نبوت کی آئین میں موجودشق کوتبدیل کرکے پاکستان میں خانہ جنگی کی راہ ہموارکی ہے ان خیالات کا اظہار رانامحمد جمیل صدر پاکستان پیپلزپارٹی پیرمحل نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نظریہ پرقائم ہے اورہماری فوج جہاد فی سبیل اللہ کے اصولوں پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی ہے لیکن ن لیگ نے ترمیم کرکے قادیانیوں کوپاکستان پرقبضہ کرنے کاراستہ دیاہے تاکہ ایٹمی قوت کاحامل پاکستان بکھرجائے اور محض گریٹرپنجاب رہ جائے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام اورفوج پاکستان کے نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں وہ ن لیگ کی مذموم سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہاکہ ن لیگ ملک کوانتشارکی طرف لے جارہی ہے وہ آئین وقانون کی بالادستی پریقین نہیں رکھتی یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پورے عدالتی نظام کوچیلنج کیاہواہے وہ اس وقت شیخ نجیب کے بنگالی ایجنڈا پرچل رہے ہیں شیخ نجیب کا حوالہ دے کر وہ پاکستان کے اداروں کے خلاف مسلسل کام کررہے ہیں اداروں کے خلاف کام درحقیقت پاکستان کوکمزورکرنے کی سازش ہے 73کے آئین کے مسودہ میں واضح لکھاگیاہے کہ مرزائی ،احمدی غیرمسلم اقلیت ہیں اسی کی روشنی میں 73 ء کے آئین میں ذوالفقارعلی بھٹواورمولاناشاہ احمدنورانی غیرمعمولی دلچسپی کے باعث قومی اسمبلی میں ان کیمرہ بحث کے بعد آئین کاحصہ بنایاگیاتھا آج 73 ء کے آئین میں موجوداس شق کوجس فنکاری سے ن لیگ نے تبدیل کیاہے وہ پاکستان کو اسلامی جمہوریہ کی بجائے کچھ اوربناناچاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی 35 سالہ کارکردگی کاجائزہ لیاجائے تو عوام میں بھوک غربت اوربے روزگاری بڑھانے کے ذمہ داروہی ہیں ۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ختم نبوت کے حلف نامہ کواقرارنامہ میں تبدیل کردیاگیا حکومت کی قادیانیت نواز پالیسی انہیں لے ڈوبے گی قادیانیوں کورعایت دینے کیلئے حلف نامہ کواقرارنامہ میں تبدیلی کردی گئی ختم نبوت سے متعلق ترمیم کوغیرموثربنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔