پیرمحل شہر تحصیل کا درجہ ملنے کے باوجود تحصیل کے ترقیاتی فنڈز
Posted on June 1, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
پیر محل (نامہ نگار) پیرمحل شہر تحصیل کا درجہ ملنے کے باوجود تحصیل کے ترقیاتی فنڈز سے تا حال محروم پیر محل ڈویلپمنٹ کو نسل تفصیل کے مطا بق پیر محل ڈویلپمنٹ کو نسل کے تیسرے تعا رفی اجلا س کی تقریب گزشتہ دن مقامی ہو ٹل میں منعقد ہو ئی اجلاس میں مہما ن خصوصی معروف سیا سی و سماجی شخصیت چو ہدری محمد طیب نے کی انکے علاوہ پیر محل بار ایسوسی ایشن کی نمائندگی لیا قت علی بھٹی نے کی اور محکمہ تعلیم کی طرف سے اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر منیر احمد سعید اور پیر محل پریس کلب کی نمائندگی صحا فی محمد خرم شہزاد بھٹی نے کی اور انکے علاوہ پیرمحل ڈویلپمنٹ کو نسل کے ممبران پریس کلب کے اراکین اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت پیر محل ڈویلپمنٹ کو نسل کے آرگنا ئزر میا ں خادم حسین اور ناصر سلیمی نے کی اجلاس میں تحصیل پیر محل کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی گئی جن میں سے سب سے اہم مسئلہ کہ پیرمحل شہر کو تحصیل کا درجہ دیئے ہوئے تقریباّ دو سال مکمل ہو نے کو ہیں مگر ابھی بھی پیر محل تحصیل میں با ضا بطہ طور پر ٹی ایم اے نہ ہو نے کی وجہ سے تحصیل پیر محل کے حصہ کے ترقیا تی فنڈ کمالیہ کو دئے جا رہے ہیں لاکھو ں روپے سا لانہ ٹیکس کی مد میں پیر محل شہر سے ریونیو اکٹھا ہو تا ہے جسکا تیس فیصد حصہ پیر محل شہر کی ڈویلپمنٹ پر خرچ کیا جا تا ہے۔
اور باقی کا ستر فیصد حصہ کمالیہ پر خرچ کیا جا تا ہے جو کہ پیر محل کی عوام کے سا تھ انتہا ئی نا انصا فی ہے اور پیر محل تحصیل میں ٹی ایم اے کی تا عینا تی مستقل بنیا دو ں پر عمل میں لائی جا ئے اسی سلسلہ میں پیر محل ڈویلپمنٹ کو نسل کے زیر اہتمام 2 جون 2014 بروز سوموار صبح دس بجے پیر محل کی عوام میں اپنے حقوق کی اگا ہی کو اجا گر کرنے کے لئے ایک پر امن واک کی جا ئے گی جس میں اہلیا ن پیرمحل کے تمام مکا تب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کریں گے۔