پیرمحل کی خبریں 3/7/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ٹریفک پولیس پیرمحل نے رواں ماہ جون میں تین لاکھ 52 ہزار تین سو پچاس روپے قومی خزانے میں جمع کروائے تفصیل کے مطابق ٹریفک پولیس پیرمحل کے اہلکاروں نصیر احمد ایس آئی ، میاں اجمل ایس آئی حامد ایس آئی ، وحید ایس آئی ، حاجی محمد بوٹا محرر نے رواں ماہ جون میں ایک ہزار دو سو چوبیس چالان کرکے تین لاکھ 52ہزار تین سو پچاس روپے قومی خزانے میں جمع کروائے چالان میں ہیلمٹ نہ پہننے کی پاداش،بغیر لائسنس، غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے ، رنگدارشیشوں والی ، اپلائیڈ فار موٹر سائیکل ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں کو جرمانے کیے گئے

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے کتے کو مارنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 681/22گ ب کے شہری ضیاء الرحمن کے پالتو کتے کو دیر ینہ رنجش کی بناء پر تیز دھار آلہ سے مارنے والے ملزم مقصوداحمد کے خلاف تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے ٹر یفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے خلاف کاروائی تفصیل کے مطابق ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکی 728گ ب میں تعینات آفیسر قیصر اشفاق دوران ڈیوٹی شاہر اہ پر غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور عمران سکنہ 673/14گ ب کے خلاف تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے شہر ی کی مسخ شدہ نعش برآمد تفصیل کے مطابق رجانہ روڈ پر علی مارکیٹ سے شہریوں کی اطلاع پر پولیس نے ایک شخص کی مسخ شدہ نعش برآمد کرتے ہوئے سول ہسپتال منتقل کردیا اور تادم تحریر ورثاء کی تلاش کا عمل جاری ہے

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے اشتہاروں کو پناہ دینے والے 4ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے چار عدالتی مضروروں کو عبدالجبار سکنہ خان جوان ، تجمل حسین سکنہ بلال کالونی، عبدالجبار سکنہ 351گ ب ، کاشف سہیل سکنہ 754گ ب کو پناہ دینے کی پاداش میں محمد اسرار، عزیز انتظار، محمد اسلم اور سجاد حیدر کے خلاف مقدمات کااندراج کرکے کاروائی شروع کردی

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے تحصیل کمپلیکس کی جلد سے جلد تکمیل کرواکر پیرمحل کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرکے عوام کی خدمت کے لیے ایک ہی جگہ پر تمام امور انجام دلوائیں ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر پیرمحل تحصیل کمپلیکس پیرمحل کی تکمیل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ نامساعد حالات میں تحصیل پیرمحل کے تمام امور کو بلاتعطل تین سال میں انجام دیتے ہوئے تحصیل کمپلیکس کی نوکروڑ روپے سے بلاتعطل تعمیر کو ممکن بنارہے ہیں جس میں تحصیل آفس کی تیاری سمیت تمام دفتر ہائے کو جلد سے جلد مکمل کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں انشاء اللہ جلد ہی تحصیل پیرمحل کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے سمیت شہریوں کے تمام امور تحصیل کمپلیکس میں انجام پائیں گے انہوںنے کہا عوامی خدمت کے لیے تحصیل کا عملہ ہمہ وقت چوکس ہے پیرمحل کے شہریوں کے تعاون سے زیر تکمیل عوامی منصوبہ کو جلد سے جلد مکمل کروائیں گے

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے شراب کشید کرنے والے دو سگے بھائی گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نواحی بستی خان جوان میںاحاطہ مویشیاں میں مبینہ طور پر دو سگے بھائی قمرعباس اور فخر عباس شراب کشیدکررہے تھے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر دونوں کو موقع سے گرفتار کرکے 10لیٹر تیار شراب اور دیگر آلات تحویل میں لے کر مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی