پیرمحل (نامہ نگار) موسم بہار کی آمد سے قبل ضلع بھر میں سرکاری سطح پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے ان خیالات کا اظہار میاں اختر علی سماجی شخصیت نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اپنا فرض پور ا کرنا چاہیے ۔درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ۔جس جگہ درخت زیادہ ہوں گئے وہاں آب و ہوا خوشگوار اور ماحول صاف ستھرا ہوگا۔دنیا میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور ریاست کے اندر جنگلات میں قیمتی درختوں کی بے دریغ کٹائی سے موجودہ صورت حال انتہائی تشویش ناک ہوتی جا رہی ہے ۔معاشرے کے اندر ہر فرد اگر اپنا فرض پور ا کرتے ہوئے اپنے گردونواح کے ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے لئے پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کرئے تویقینا آنے والی مزید تباہی سے بچایا جا سکتا ہے انہوںنے کہا کہ پاکستان میں سرکاری جنگلات سے لکڑی چوری اور درختوں کی بے دریغ کٹائی سے ملک کی آب وہوا سخت متاثر ہوئی ہے حکومت کو سڑکوں نہروں اور سرکاری وغیر سرکاری رقبہ جات جوکہ بنجر ویران پڑے ہے خصوصی مہم کے تحت درخت لگانے اور ان کی آبیاری کے لیے اقدامات کرنے ہونگے تاکہ ملک میں آب وہوا سمیت خوشگوار ماحو ل میسر آسکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) سالانہ عرس مبارک مورخہ6مارچ بروز ہفتہ آستانہ عالیہ غوثیہ ا ویسیہ کچی کوٹھی زیر صدارت پیرصاحبزادہ غلام سرور قادری منعقد ہورہا ہے جس میں محفل نعت ، قرآن خوانی لنگر عام ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) غفلت لاپرواہی تیز رفتاری سے موٹرسائیکل ٹکرانے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نذر محمد ولد پہلوان قوم بلوچ ساکن چک45/KBضلع وہاڑی موٹر سائیکل نمبر7201-TSCپر سوار جارہاتھاکہ صفدر علی ولد عنایت ، حاکم علی ولد پٹھان قوم اوڈ ساکنان 25پل سندھلیانوالی روڈ موٹرسائیکل نمبر8625-TSKپر سوار تیز رفتاری غفلت لاپرواہی سے جارہے تھے کہ ذاکر آباد رجانہ روڈ کے قریب سامنے سے نذر محمد کے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں نذرمحمد موقع پر جاں بحق ہوگیا تھانہ پیرمحل پولیس نے صفدر علی او رحاکم علی کے خلاف زیر دفعہ322ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) پاکستانی افواج، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کا ردالفساد مشن دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رک دے گا آپریشن ضرب عضب کی طرف آپریشن رد الفساد آخری دہشت گرد کو ختم کرنے کا باعث ہوگا ان خیالات کا اظہار محمد رشید دھول ضلعی چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کا اگر ہم معاشرے میں امن کے خواہاں ہے توہمیں اپنے رویوں میں برداشت پیدا کرنی ہوگی اس کا اطلا ق اپنے گھر سے کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ گھر ہی معاشرے کی بنیادی اکائی ہے انفرادی حقوق کے لیے معاشرتی ذمہ داریاں پوری کرنا ضروری ہے کیونکہ اس سے معاشرے میں امن اور برداشت کا کلچر فروغ پاسکتا ہے دہشت گردی قوم کے لئے کینسر ہے اور اس کو ختم کرنا ضروری ہے۔ حکومت اور سکیورٹی ادارے عوام کی حفاظت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ عوام کی حفاظت کے لئے سب کو اکٹھا ہونا چاہئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) نااہل حکمرانوں کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے عوام وطن اور ضمیر فروش حلقہ سے بے وفائی کرنے والے سیاستدانوں کا محاسبہ کریں گے آج عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے اراکین اسمبلی کے پیچھے پیچھے ہیں لیکن وہ انہیں نہیں ملتے ایسے سیاستدانوں کا آئندہ آنے والے انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے عوام محاسبہ کریں گے ان خیالات کا اظہاررانامحمد شفیق خان سابق امیدوا ر پنجاب اسمبلی سابق ہاکی اولمپیئن نے چک نمبر719گ ب میں کارنر میٹنگ میں کیا انہوںنے کہا کہ موجودہ ملکی صورت حال کی تمام تر ذمہ داری سیاست کے ناخدائوں پر پڑتی ہے جنہوںنے دلفریب نعروں سے عوام سے ووٹ حاصل کیے مگر اقتدار حاصل کرنے کے بعد متوسط طبقہ اور بڑھے لکھے نوجوانوں کوغیر یقینی صورتحال نے اندھے گڑھے میں دھکیل دیا بے روزگاری مہنگائی نے عوام کو خودکشیوں پر مجبو رکرکھا ہے ان حالات میں نوجوانوں کو آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے طبقاتی تقسیم اور وڈیر ہ سیاسی نظام کو ہمیشہ کے لئے دفن کرنا ہو گا ان لوگوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے لانا ہوگا جواقتدار میں آکر ان کے دکھ درد میں شریک ہوسکیں مہنگائی بدامنی بے یقینی جیسے حالات میں حلقہ کے عوام نے وقت کے فرعونوں کو نہ پہنچانا تو پھر تبدیلی لانا ناممکن ہوگی انہوںنے نوجوانوں سے آنے والے وقت میں اپنا کردار اداکرنے کی اپیل کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) سیکورٹی انتظامات میں غفلت اور سرکاری ڈیوٹی انجام دینے کی بجائے پرائیویٹ کالجز میں غیر قانونی طورپر پڑھانے کا نوٹس لینے کا رنج حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ذریعے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو کاروائی کا نوٹس بھجوانے پر گورنمنٹ غوثیہ ڈگری کالجز کے ذمہ داران کا نام نہاد صحافت کی آڑمیں کالی بھیڑوں کے ذریعے قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے کالج میں ناچ گانے کی محفل منعقد کروانے پر مہمان خصوصی نہ بلوانے کا جھوٹا پراپیگنڈہ سیاسی سماجی فلاحی حلقوں کا اے سی پیرمحل کاتعلیم مافیا اور نام نہاد صحافت کی آڑمیں کالی بھیڑوں کے خلا ف ایکشن لینے پر خراج تحسین ،، کالج میں ناچ گانے کاطوفان بدتمیزی برپا کرنے پر شہریوں میں غم وغصہ کی لہرتفصیل کے مطابق موجودہ دہشت گردی کی وجہ سے حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے گورنمنٹ غوثیہ ڈگری چک333گ ب کے پرنسپل انفاس احمد کو سیکورٹی انتظامات کے سلسلہ میں ہدایات کے لیے طلب کیا جنہوںنے بار بار طلب کرنے کے باوجود اپنے والد کی بیماری کا بہانہ بنادیا ان کی غیر موجودگی میں سیکورٹی کے امور کے لیے کوئی بھی ذمہ دار نہ آیا اور لیکچرار محمد طارق نے اپنے آپ کو نمائندہ پرنسپل ظاہر کرکے جواز پیش کرنے کی کوشش کی تو چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل چوہدری خالد سردار کی موجودگی میں کالج میں ناچ گانے کاطوفان بدتمیزی برپا کرنے پراور سیکورٹی کے حوالے سے مناسب اقدامات نہ کرنے پر سرزنش کی تو محمد طارق لیکچرار نے سخت بدتمیزی اور جارحانہ رویہ اپناتے ہوئے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج کرنے کی دھمکیاں دی جس پرحافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ذریعے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو کاروائی کا نوٹس بھجوادیا جس پر گورنمنٹ غوثیہ ڈگری کالجز کے ذمہ داران نے کا نام نہاد صحافت کی آڑمیں کالی بھیڑوں کے ذریعے قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے کالج میں ناچ گانے کی محفل منعقد کروانے پر مہمان خصوصی نہ بلوانے کا جھوٹا پراپیگنڈہ کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دے دی سیاسی سماجی فلاحی حلقوں نے اے سی پیرمحل کاتعلیم مافیا اور نام نہاد صحافت کی آڑمیں کالی بھیڑوں کے خلا ف ایکشن لینے پر خراج تحسین کرتے ہوئے اقدام کو سراہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار )شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتار دس لٹر شراب برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے شراب فروش محمد جہانگیر ولد سارنگ علی چک نمبر749 گ ب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے شراب دس لٹر برآمد کرکے زیر دفعہ 3/4ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا پیرمحل ( نامہ نگار )رسم حنا میں ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ہائوسنگ کالونی پیرمحل کے رہائشی شعبان ولد صلاح الدین قوم آرائیں نے اپنی بہن کی شادی کی رسم حنا میں باآواز بلند سائونڈ پر گانے چلارکھے تھے کہ تھانہ پیرمحل پولیس نے چھاپہ مار کر سائونڈسسٹم قبضہ میں لے کر شعبان کے خلاف 6PSSRکے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار )لڑکی کو اغواکرنے کا جھانسہ دے کر کویت پلٹ شہر ی سے دیڑھ لاکھ روپے کی رقم ہتھیالی مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ہائوسنگ کالونی پیرمحل کا رہائشی منور حسین ولد بشیر احمد جوکہ بسلسلہ روزگار کویت کام کرتا ہے شمیم اختر ، ذوالفقار علی ولد عبدالکریم ، محمد نواز ،عرب حسین نے لڑکی اغواکرنے کا الزام عائد کرکے ایک لاکھ 60ہزار وپے کی رقم منورًحسین سے ہتھیالی اور مزید رقم وصو ل کرنے کے موبائل فون پر بلیک میل کرنے لگے تھانہ پیرمحل پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ384/25Dت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگا ر)ٹی بی لاعلاج مرض نہیں ٹی بی کے خاتمہ کے لیے ای ڈی او ہیلتھ کی ہدایات کے مطابق مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے 277مریضوں کامکمل علاج کرکے انہیں تندرست کرنے سمیت 309مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولت فراہم کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری منشادحسین انچارج ٹی بی ڈاٹس پروگرام آرایچ سی پیرمحل نے غیر رسمی گفتگومیں کیا انہوںنے کہا کہ ٹی بی کا خطرناک مرض بے احتیاطی سمیت بروقت علاج نہ کروانے کے باعث بڑھتاہے وزیر اعلٰی پنجاب کے خصوصی پروگرام سمیت ای ڈی او ہیلتھ کی کاوشوں سے نہ صرف ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹی بی کے مرض کے خاتمہ کے لیے باقاعدہ پلاننگ کے تحت آغاز کیا گیا جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے جس کے تحت پیرمحل مرکز سے نہ صرف ٹی بی کے مرض کی ادویات مفت فراہمی کا بندوبست کیا بلکہ مخیر حضرات کے تعاون سے وٹامن جوکہ مہنگے ترین ہونے کے باعث عام مریض کی قوت خرید سے باہر ہے کو مفت دلوانے کے لیے انتظام کیا انسانی خدمت کے جذبہ کے تحت آج الحمداللہ 277 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 309مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولت فراہم کررہے ہیںجس وجہ سے آرایچ سی پیرمحل ٹی بی ڈاٹس کو ضلع بھر میں مثالی قراردیاجاچکا ہے