پیرمحل کی خبریں 23/2/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) نامعلوم چور گھر کے باہر سے کھڑی موٹرسائیکل چوری کر کے لے گئے مقدمہ درج تفصیل کے مطابق مسجد بلاک پیرمحل کے رہائشی محمد سعید احمد ولد نذیر احمد رحمانی کی موٹرسائیکل 4305-15-TSKہنڈا سی جی 125 مالیت 70 ہزار روپے نامعلوم چور ی کر کے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) تین کس افراد نے حرام کاری کی نیت سے خاتون کو طلائی زیورات سمیت اغواکرکے لے گئے مقدمہ درج تفصیل کے مطابق بی پلاٹ کی سمیر ابی بی اپنی والدہ ذلیخاں بی بی کے ساتھ بازار میں خرید اری کے لیے جارہی تھی کہ ملزمان شہباز عرف شیدو ولد چھماساکن چک 718گ ب نے اپنے دوکس نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ سمیر ابی بی کو طلائی زیورات سمیت حرام کاری کی نیت سے اغواکر کے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 365Bت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) زیر تفتیش ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ نمبر 63/17بجرم 324ت پ ملزم محمد صفدر ولد محمد اسلم سے دوران تفتیش پسٹل 30بور برآمد کرکے ترمیمی آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار)تیز رفتار اے سی ٹائم نے پانچ سالہ بچی کوکچل کر ہلاک کرڈالا تفصیل کے مطابق چوکی بہار شاہ کے قریب تیز رفتار اے سی ٹائم نے پانچ سالہ بچی لائبہ دختر وارث کو کچل کر ہلاک کرڈالا تھانہ اروتی پولیس نے گاڑی اور نعش کو قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اے سی پیرمحل اور ڈی ایس پی کمالیہ کے ہمراہ پیرمحل سندھلیانوالی کے حساس مقامات کا دورہ سیکورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایات تفصیل کے مطابق احمد خاور شہزاد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ا ور ڈی ایس پی کمالیہ کے ہمراہ پیرمحل سندھلیانوالی کے حساس مقامات جن میں امام بارگاہ قصر ابی طالب پیرمحل اور دربار قطبیہ سندھلیانوالی کادورہ کرکے سیکورٹی کو چیک کیا اور امام بارگاہ قصر ابی طالب پیرمحل کی انتظامیہ اور دربار قطبیہ سندھلیانوالی کی انتظامیہ کو سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیا اس موقع پر ان کے ہمر اہ چوہدری منظر حفیظ تحصیلدا رپیرمحل، محبوب الحق لادی گجر نائب تحصیدار بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار)چار کس افراد نے گھر میں داخل ہوکر خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق مہر آباد پیرمحل کی رہائشی نسیم اختر زوجہ نصیر احمد کو مسمیان محمد عارف ولد محمد رفیق ،بانوبی بی زوجہ محمد عارف ، مقصود احمد ظہور احمد نے گھر میں داخل ہوکر نسیم اختر کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بناتے ہوئے عفت میں خلل ڈالا وجہ عناد عورتوں کی معمولی لڑائی کاتنازعہ بیان کی گئی ہے تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ337/F5-34ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار)نامعلوم چور گھر کے باہر سے سوئی گیس میٹر چوری کرکے لے گئے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق مدینہ بلاک پیرمحل کے رہائشی عبدالخالق ولد فتح محمد کے گھر کے باہر سے نامعلوم چور سوئی گیس میٹر چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) بغیر اطلاع پولیس مکان کرایہ پر دینے پر مالک مکان کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق اسلم ولد قلب علی قوم گادھی بلوچ نے اضافی آبادی کوہل میں آصف ندیم ولد محمد سلطان ساکن چک 666/7گ ب کو پولیس کو بغیر اطلاع دیے مکان کرایہ پر دے رکھا تھا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 11عارضی کرایہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) بغیرسیکورٹی گارڈ پٹرول پمپ چلانے پر پٹرول پمپ مالک کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق شورکوٹ روڈ پر شہر یار پٹرولیم پر دوران چیکنگ سیکورٹی گارڈ نہ ہونے پر تھانہ پیرمحل پولیس نے خالد ضیا ء ولد حاجی عبدالرشیدکے خلاف زی ردفعہ 14دی پنجاب آف ویبر ایبل سٹیبلمنٹ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) اسوة رسول ۖ کی پیروی تمام مسائل کا حل ہے سماجی ناانصافی اور معاشی عدم استحکام عالمی امن کی راہ میں دو بڑی رکاوٹیں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارعوامی تحریک کے صدر غلام شبیر وڑائچ نے ہمراہ ، خالد محمو دچوہدری کوآرڈی نیٹر عوامی تحریک نے تحریک منہاج القرآن پیرمحل کے زیراہتمام منعدہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ اس کائنات کی وجہ تخلیق آنحضرت محمد ۖ کی ہستی ہے اور آپۖ کی ذات کے اتنے پہلو ہیں کہ ساری زندگی مفکر جتنی تحقیق کریںاتنی کم ہے نے کہا کہ اگر ہم اپنے خاندان ، بچوں میں انصاف نہیں کرتے تو معاشرے میں بھی انصاف نہیں ہو سکتا۔ اسلام نے مساوات کا درس دیا ہے کسی عربی کو عجمی پر اور کسی عجمی کو کسی عربی پر کوئی فضیلت حاصل نہیں ہے ۔ہمیں چھوٹی چھوٹی باتوں کومسئلہ نہیں بنا لینا چاہیے۔ بلکہ عفوو درگزر سے کام لینا چاہیے کیونکہ ہمیشہ معاف کرنے والا بڑا ہوتا ہے۔ خالد محمو دچوہدری کوآرڈی نیٹر عوامی تحریک پیرمحل نے خطاب میں کہا ہم نے اپنی آسائشوں کو ضروریات میں بدل لیا ہے۔ لیکن آنحضرت تو گھر میں موجود دوروٹیاںبھی ضرورت مندوں کو دے دیتے تھے۔ آپ ۖتمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے اور آپ نے ساری زندگی امن، محبت ، شفقت کا پیغام دیا ۔ انہوںنے کہا کہ قرآن مجید ایک ایسی کتاب ہے جس میں انسانی زندگی کے متعلق تمام امور کے متعلق آگاہ کیا گیا ہے اور ہمیں زندگی کے ہر موڑ پر اس سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے ۔ لیکن بد قسمتی کی بات ہے کہ امتِ مسلمہ آج اس کے سبق کو بھول چکی ہے ۔ جس کی وجہ سے مختلف قسم کے مسائل میں مبتلا ہے۔ اس موقع پر جلیل طاہر سابق صدر یوتھ ونگ خالد محمو دچوہدری ، کوآرڈی نیٹر عوامی تحریک ، مہر محبوب ، سید محمو دالحسن شاہ ، توحید سرور ،سید اویس بخاری ، محمد سلیم ، رمضان عربی ، مراتب سرگانہ ، شمشاد سرگانہ ، وحید رضا شاہ ، خالد الزوار، حسن جلیل طاہر ، حاجی محمد ارشد ، قیس رمضان ، جاوید اقبال ، غفنفر حسین ، ساجد عمیر سمیت منہاج القر آن کے کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) بم پروف محلات میں چھپ کر بیٹھنے والے حکمرانوں کو کیا پتا اس وقت ملک کن حالات سے دوچار ہے ن لیگ کی حکومت نے اپنے تما م ادوار میں عوام کو سوائے بے روزگاری اوربجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کے کچھ نہیںدیاحکمران اپنی عیاشیوں پر قومی خزانہ لٹانے کے بجائے پاکستان کے عوام کو تحفظ اور فراہم کریں ان خیالا ت کا اظہار محمد ساجد صدر پاکستان پیپلزبیور نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ بے روز گاری کاخاتمہ کئے بغیر دہشتگردی کے مسئلے کا حل ممکن نہیں باعزت روزگار ہر شہری کی ضرورت ہے اور حکمرانوں کا فرض بنتا ہے کہ عوام کے لیے بہتر سے بہتر روزگار کا انتظام کریں تاکہ ملک و قوم خوش حال ہوںمضبوط اورمستحکم سیاسی جماعتیں مضبوط توانا پاکستا ن کی ضمانت ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے رویے جمہوری بنائیں، آمریت نے پاکستان کوناقابل تلافی نقصان سے دوچارکیامگرموجودہ حکومت پاکستان کو ان سے نجات دلانے میں کامیاب نہیں ہوسکی