پیرمحل (میاں اسد حفیظ) سازشی ٹولہ میری شہرت کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے رائو کاشف مئیو نے میرے ساتھ حلف اٹھا کر خو د انحراف کیا میں اپنے وعدہ پر قائم رہا عوام کے مسائل حل کر کے پیرمحل کو ترقی یافتہ شہر بنانے کا وثیرن لے کر میدان میں آئے ہیں پیرمحل کے جو بھی مسائل ہیں ان کو حل کریں گے نعرے نہیں بلکہ عملی کام کر کے دکھائیں گے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے بلاتفریق ترقیاتی کام اور عوام کے مسائل دہلیز پر حل کر کے صحیح معنوں میں حق نمائندگی ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی پیرمحل کے چیئرمین چوہدری خالد سردار نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کچھ سازشی لوگ سوشل میڈیا پر میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں میں اور میرے پورے گروپ نے رائو کاشف مئیو کے ساتھ ہو نے والے حلف کا پورا پورا پاس رکھا لیکن رائو کاشف مئیو نے اپنے سازشی ٹولے کا ساتھ نہ چھوڑا اور نہ ہی اس نے ہمارے گروپ میں شامل ہو نے کا باقاعدہ اعلان کیا ،پیرمحل کے اس سازشی ٹولے نے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب میں ہمارے مقابلے میں الیکشن لڑا لیکن یہ بری طرح ناکام ہو ااور انشااللہ آئندہ بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہاکہ میں اپنے قائد میاں محمدنوازشریف ، میاں شہبازشریف، رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن، ایم پی اے سید قطب علی شاہ کی قیادت میں پیرمحل شہر کی محرومیوں کا ازالہ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے مسلم لیگ ن کی کامیابی عوام کا لیگی قیادت پر اعتماد کااظہار ہے انہوں نے کہاکہ 2001سے پیرمحل کو ٹی ایم اے کمالیہ ضم کیاگیا جس نے ہمارے شہر کو تباہ وبرباد کرکے رکھ دیا پندرہ سالوں سے ٹی ایم اے کمالیہ نے ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈال رکھا پیرمحل کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا اور ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پیرمحل کی ترقی اور خوبصورتی کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔ ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور اصولوں کی پاسداری کی روایات کو قائم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شہرکی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے اور انہیں حقوق دلوانے کی خاطر آئندہ بھی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے،اس موقع پر ، وائس چیئرمین چوہدری سلطان احمد،چوہدری امان اللہ ، چوہدری طارق کوٹلی والے ، چوہدری عبدالغفار، اسرار احمد پھلوری ، مشتا ق احمد سعیدی ، محمد جمیل ، نذیر احمد، بائو افضل ، رضا حسین ، حافظ عبید ارشد ، ودیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Press Confrence Pir Mahal
پیرمحل (نامہ نگار) عوامی خدمت میرا طرہ امتیاز ہے مخالفین جھوٹے پراپیگنڈوں سے مجھے عوامی خدمت سے نہیں روک سکتے سیاست کو عبادت سمجھ کررہے ہیں اپنی روایت کو جاری ساری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل نے ہمراہ چوہدری سلطان احمد وائس چیئرمین وکونسلروں کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفر نس میں کیا انہوںنے کہا لوٹ مار اور دھونس دھاندلی کی سیاست کو عوامی مینڈیٹ سے دفن کردیا ہے اب کوئی بھی کونسلر ہارس ٹریڈنگ اور بلیک میلنگ کرتے ہوئے عوامی مفاد کے کام نہیں کرسکے گا ہماری لوٹ مار گروپ کے خلاف جنگ ہے 25سال سے عوام کی خدمت کررہے ہیں بطور نائب ضلع ناظم اور دودفعہ ناظم اور چیئرمین بلدیہ پیرمحل اپنی خدمات انجام دے کر پیرمحل کی تعمیر وترقی میں اپنا کردا راداکیا اب تحصیل پیرمحل میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرواکر محرومیوں کا ازالہ کریں گے انہوںنے کہا کہ قرآن پر حلف دینے کی ویڈیو کو یک طرفہ پیش کرکے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور پاک قرآن کو بنیاد بناکر اپنے قول فعل کی پاسداری نہ کرے تو پھر جھوٹے پراپیگنڈہ کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرے وہ دنیا اور آخرت میں ناکام نامراد ہونے سمیت اپنے تمام ترحربوں میں مجرم رہتا ہے ناکامی اس کا مقدر ٹھہرتی ہے انہوںنے کہا کہ وائس چیئرمین شپ لینے کا دعویٰ کرنے والوں نے ہر فورم پر میری مخالفت کی اور چیئرمین شپ کے کاغذات نامزدگی مسترد کروانے کے لیے ہرفورم استعمال کیا مگر اللہ تعالیٰ نے مجھے عزت سے نواز ا اور میرے مخالفین کل بھی ناکام نامراد تھے آج بھی اللہ تعالیٰ کے کرم فضل سے انہیں شکست فاش ہوئی انہوںنے کہا مخالفین کے جھوٹے پراپیگنڈے مجھے عوامی خدمت سے نہیں روک سکتے پیرمحل تحصیل کی محرومیوں کے ازالہ کے لیے ہم ایک ٹیم ورک کے طورپر کام کریں گے تاکہ پیرمحل شہر اور تحصیل بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کی بدولت تحصیل کی تقدیر بد ل سکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) سانحہ مبارک آباد میں زہریلی شراب سے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے صوبائی وفاقی حکومت مالی امداد سمیت ورثاء کی اشک شوئی کرے تاکہ ان کے لواحقین کے دکھوں کا مداوا ہو ان خیالا ت کا اظہار چوہدری طاہر نوید ایڈوکیٹ چیئرمین پی ایم اے سابق ایم پی اے نے ہمراہ دل خرم ضلعی صدر ، پی ایم اے نثار گل نائب صدر خالد گل ممبر پنجاب ، فلک شیر کے ہمراہ مبارک آباد میں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت میں کیا انہوںنے کہا کہ کتنے افسوس کا مقام ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی طرف سے عظیم سانحہ پر سوائے ضرب تقسیم اور کمیٹی بنانے کے کوئی عملی اقدام نہ کیا وزیر اعلیٰ پنجاب کو ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچ کر متاثرین کے اہلخانہ کی دلجوئی کرنا چاہے تھی مگر وزیراعلیٰ سمیت کسی بھی وفاقی وصوبائی حکومت کا متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے نہ آنا مسیحی کمیونٹی کی دل آزاری کا باعث ہے جس پر ہم وفاقی صوبائی حکومت سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ سانحہ مبارک آباد میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے مالی امدا دکا اعلان کرے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) تھانہ پیرمحل پولیس کی کاروائی دوشرابی گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے غوثیہ چوک پیرمحل میں دوشرابیوں دلدار احمد ، نصیر احمد کو شراب پی کر غل غباڑہ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے قانونی کاروائی شروع کردی پیرمحل ( نامہ نگار ) دوران گشت راہگیر سے ناجائز اسلحہ برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر762گ ب میں تھانہ اروتی پولیس محمد عامر سب انسپکٹر نے دوران گشت ظفر عباس کو مشکوک پا کر گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ 5ضرب گولیاں برآمد ہوا جو قبضہ پولیس میں لے کرتھانہ اروتی پولیس نے زیر دفعہ 13/20/65AO,2A ترمیمی اسلحہ آرڈیننس 2015 کے تحت مقدمہ در ج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) عوام کو بجلی کی شدید کمی کے باوجود کم سے کم شیڈول لوڈشیڈنگ کے پیش نظر خدمات فراہم کیے ہوئے بجلی چوری کی روک تھام سمیت ہرقسم کے لائن لاسز کو جدید خطوط پر کنٹرول کرلیا ہے ان خیالات اظہارمہر ذوالفقار علی کاٹھیہ ایس ڈی اوسٹی پیرمحل نے صحافیوں سے گفتگومیں کیا انہوںنے کہا بجلی چورملک وقوم کے دشمن ہے جو اپنے تھوڑے سے مفاد کے لیے قومی املاک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں جن کے خلاف 13مقدمات درج کروانے سمیت لاکھوں روپے کی ریکوریاں کی گئی ہے انہوںنے کہا ملک بھر کی طرح سٹی اور رول ایریا میں لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری ہے ریجنل کنٹرول سنٹر کی طرف سے کی گئی لوڈشیڈنگ میں اس حساب سے کمی کردیتے ہے تاکہ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے انہوںنے کہا کہ صارفین کی مشکلات کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ عوامی خدمات کو ترجیح ہمارا مشن ہے جس کو بجلی کی شدید کمی کے باوجود سرانجام دیے ہوئے ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار ) تاریخ وفات کے اندراج اور بچوںکی پیدائش کی رجسٹریشن کو 100فیصد ممکن بنانے کیلئے ضلع بھر میں یونین کونسل سطح پر خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے سماجی فلاحی حلقے تفصیل کے مطابق تاریخ وفات اور بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کا اندراج کا اختیار پہلے ہر دیہات کے چوکیدار کے پاس تھا جوکہ ان پڑھ اور لاعلم ہونے کے باعث تاریخ وفات اور بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن نہ ہونے کے برابر تھی نئے بلدیاتی نظام میں تاریخ وفات اور بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کا اختیار یونین کونسلوں کو دے دیا گیا قومی شناختی کارڈ سمیت سکول میں داخلہ کے لیے ب فارم کے لیے تاریخ پیدائش سرٹیفکیٹ اور وراثتی انتقال اور دیگر امور کے لیے تاریخ وفات سرٹیفکیٹ لازمی ہے مگر اکثر مردوخواتین بچوں کی تاریخ وفات اور بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن نہ ہونے سے سنگین مسائل پیدا ہورہے ہیں لیٹ اندراج کے لیے طویل پراسس وضع کیا گیا ہے جس سے تاریخ وفات اور بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن ناممکن ہوکر رہ گئی رانا شمشاد علی چیئرمین اخبار فروش یونین سمیت سماجی فلاحی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، کمشنر فیصل آباد ، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ تاریخ وفات اور بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن سوفیصد یقین بنانے کے لیے ضلع بھر میں یونین کونسل سطح پر خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے اور تاریخ وفات اور بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کے لیٹ اندراج کا اختیار یونین کونسل چیئرمین کو دیتے ہوئے پراسس کو ون ونڈوکیا جائے تاکہ ہر پیدا ہونیوالا بچہ رجسٹر ہو اور تعلیم وملازمت میں اس کو پیش آنیوالی مشکلات کو دور کیاجاسکے موقف پر یونین کونسل سیکرٹریز کا کہنا ہے کہ اگر تاریخ وفات اور بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کے لیٹ اندراج کا اختیار چیئرمین کے د ے دیاجائے تو کافی حدتک مشکلات کم ہوسکتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) گنا کی قیمت 170جلانے والی لکڑی چار سو من حکومت کسانوں سے پوری قیمت پر گنا خرید کرے صدرکسان یونین چوہدری محمد قاسم، کسان راہنما چوہدری محمدطارق بھٹے والے ، کا مطالبہ تفصیل کے مطابق شوگرملیں کسانوں زمینداروں سے 170 روپے فی من سے گنا خرید کررہی ہے جس پر فی من تین کلو کٹوتی کرکے نقد رقم دینے کی بجائے سی پی آر تھمادیا جاتا ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ چولہے میں جلائی جانے والی لکڑی چارسوروپے فی من فروخت کی جارہی ہے کسان راہنمائوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور شوگر ملزپر چیک اینڈ بیلنس کے ذریعے شوگرملزمالکان کو کسانوں زمینداروں کو موقع پر ادائیگی کروائی جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) 1973کے آئین کے تحت ،، قومی زبان اردو کا ملک کے سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں نفاذ نہ ہوسکا انگریزی تعلیمی نصاب طلباء و طالبات کا مستقبل تباہ کرنے لگا ،تعلیمی نصاب کو عوامی امنگوں کے مطابق قومی زبان میں تشکیل دیا جائے تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کلاس اول سے دہم تک تمام تعلیمی نصاب انگریزی میں رائج ہے جبکہ طلبہ وطالبات کی مادری قومی زبان اردو ہے ہر سال لاکھوں طالبعلم انگریزی تعلیمی نصاب ہونے کی وجہ سے فیل ہوجاتے ہیں جو بڑا المیہ ہے پاکستان کی قومی زبان اردو ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ تعلیمی نصاب تشکیل دینے والے ماہرین عوامی توقعات کے برخلاف تعلیمی نصاب بناکر پاکستان کی ترقی پر ایسا قدغن لگا دیتے ہیں جس کا ازالہ صدیوں مشکل ہے چین ،جاپان ،روس ،امریکہ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں تعلیمی نصاب بھی اس زبان میں بنایا جاتاہے جو اس ملک کی قومی زبان ہو لیکن پاکستان میں قومی زبان ”اردو ”کو فراموش کر کے مغربی زبانوں کو ترجیح دی جارہی ہے حالانکہ 1973کے آئین میں قومی زبان اردو کا دس سال کے اندر نفاذ کیا جانا طے تھا مگر 41سال گذرنے کے باوجود قومی زبان اردو کا سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں نفاذ نہ کیاجاسکا پاکستان میں سرکاری زبان بھی اردو رائج ہونی چاہیے تھی لیکن انگریزی زبان کے نفاذ کی وجہ سے کئی کم تعلیم یافتہ سائلین جو سرکاری دفاتر کا چکر لگاتے ہیں ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت سمیت عوامی حلقوں نے صدر ،وزیر اعظم ،چیف جسٹس آف پاکستان ،گورنر پنجاب ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ 1973کے آئین کی روسے قومی زبان اردو کو جلد سے جلد سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں رائج کرتے ہوئے تعلیمی نصاب کو عوامی امنگوں کے مطابق قومی زبان میں تشکیل دیا جائے تاکہ پاکستان ترقی کی راہوں کی طرف گامزن ہوسکے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) اڑھائی کروڑ روپے سے رضا فاروق میموریل لائبریری کی تکمیل مکمل ہونے کے باوجود عوامی نوعیت کے منصوبہ کو عوام کے لیے کھولانہ جاسکاتفصیل کے مطابق معروف قانون دان مصطفی رمدے اور ایم این اے میاں اسدالرحمن کی ذاتی کاوش سے پنجاب حکومت کی گرانٹ سے پیرمحل شہر میں اڑھائی کروڑ روپے کی خطیر رقم سے رضافاروق میموریل لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا جو تکمیل ہونے کے باوجود اس لائبریری کو عوام کے لیے ناگزیر وجوہات کی بناء پر کھولا نہ جاسکا رانا شمشاد علی صدر اخبار فروش یونین پیرمحل سمیت سماجی فلاحی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، ایم این اے چوہدری اسدالرحمن ، ماہر قانون دان چوہدری مصطفی رمدے سے اپیل کی رضا فاروق میموریل لائبریری کو عوامی مفاد کے پیش نظر جلد ازجلد کھولا جائے تاکہ علاقہ میں تعلیمی ترقی سمیت اڑھائی کروڑ روپے سے تعمیر لائبریری کے قیام کے مقاصد حاصل ہوسکیں