پیرمحل کی خبریں 22/9/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) عرس ومیلہ بابا شیراں والا دربار شورکوٹ روڈ پیرمحل سید سخی عبداللہ شاہ غازی سوئم سہروردی چشتی قادری کا عرس مبارک مورخہ 23 تا 25 ستمبر کو منعقد ہو رہا ہے جس کے گدی نشین بابا زاہد انور ہونگے آرگنائزنگ خورشید انور،اسد ریاض، اسرار ریاض ،عمرریاض ،وسیم زاہد، چوہدری محمدا کرم، چوہدری محمد اجمل، راناشمشاد علی ،بابا محمد حسین ،میاں غلام شبیر ،بابا عبدالنبی ملنگ ،جاوید اقبال ، کاشف عرف کاشی سمیت ہزاروں مریدین عقیدت مند شرکت کریں عرس مبارک میں محفل نعت خوانی محفل سماع، لنگر عام ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) ای ڈی اوہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی غفلت یا پیرمحل کے مکینوں کو علاج معالجہ کی سہولت سے محروم کرنے کی سازش ،، معروف معالج ڈاکٹر اورنگ زیب مان کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری ،،شہریوں کا احتجاج ،،، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ فی الفور میڈیکل آفیسرڈاکٹر اورنگ زیب مان کا تبادلہ منسوخ کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوام کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جائے تفصیل کے مطابق سول ہسپتال پیرمحل میں ایل ایچ وی نیئر سلطانہ اور ہیڈکلرک شوکت علی کے درمیان لڑائی کے تنازعہ کی انکوائری ڈاکٹر زاہد مالک ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد ڈویژن نے کی جس میں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اورنگ زیب مان نے حقائق پر مبنی گواہی دی ذمہ داروں کو ای ڈی او ہیلتھ نے سزا دینے کی بجائے ڈاکٹر اورنگ زیب مان کو پیرمحل سول ہسپتا ل سے چک294ج ب جاجہ میں ٹرانسفر کردیا حالانکہ تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل میں ڈاکٹر اورنگ زیب مان جوکہ ہارٹ سپیشلسٹ ہے کے علاوہ سول ہسپتال پیرمحل میں کوئی بھی جنرل فزیشن نہ ہے جس سے پیرمحل سول ہسپتال میں ای ڈی اوہیلتھ کی مبینہ غفلت کے باعث واحد فزیشن کاتبادلہ ہونے سے سول ہسپتال پیرمحل ڈسپنسروں اور ایل ایچ ویز کے حوالے کردیا گیا سماجی فلاحی حلقوںنے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ڈاکٹر اورنگ زیب مان کا تبادلہ منسوخ کرتے ہوئے مزید دو فزیشن سول ہسپتال پیرمحل میں تعینات کیے جائیں تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولت کا خواب پورا ہوسکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار ) بغیر سیکورٹی گارڈ پٹرول پمپ پر پٹرول فروخت کرنے پر پٹرول پمپ مالک کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق مقصود احمد ولد سرور قوم سیال ساکن 663/4گ ب شکر گنج پیٹرولیم پر بغیر گن مین پیٹرول سیل کر رہا تھا دریافت پر معلوم ہوا کہ گن مین موجود نہ ہے جبکہ قبل ازیں بھی ان کو نوٹس دیا گیا تھا سکیورٹی انتظامات مکمل کریں لہذا مقصود احمد مذکور نے بغیر گن مین پیٹرول سیل کرکے سردست جرم 14دی پنجاب سکیورٹی آف ویلنرایبل اسٹیبلشمنٹ آرڈینس 2015کا ارتکاب کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار )مہندی کی تقریب پر آتش بازی کرتے ہوئے تین افراد گرفتارمقدمہ درج تفصیل کے مطابق لوئر کالونی پیرمحل میں رسم مہندی میں رہائش گاہ محمد گل زیب رحمانی پر سلیمان 1۔خضر حیات ولد عمر حیات رحمانی 2۔قیصر عباس ولد غلام اکبر تھہیم 3۔اُسامہ ولد محمد لطیف قوم گجر ساکنان لوئر کالونی پیرمحل آتش بازی کررہے تھے کہ تھانہ پیرمحل پولیس نے چھاپہ مارکر تین افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے زیر دفعہ 285/286ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ سائنس ڈگری کالج پیرمحل کے طالب علم کا اعزاز تفصیل کے مطابق گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ سائنس ڈگری کالج پیرمحل کے طالب علم عبدالرحمان ولد خالدمحمود نے انٹرمیڈیٹ فیصل آباد بورڈ کے امتحان میں جنرل سائنس گروپ میں 947نمبر حاصل کرکے بورڈ بھرمیں دوسری پوزیشن حاصل کی عبدالرحمن پوزیشن ہولڈر طالب علم نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کی انتھک محنت کا ثمر اور والدین کی دعائوں کانتیجہ قرار دیاانہوںنے مستقبل میں انجنیئر بن کر ملک وقوم کی خدمت کرنے کا عندیہ دیا پوزیشن ہولڈر عبدالرحمن نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ سائنس ڈگری کالج چک333گ ب میں سٹاف کی کمی کو دور کرنے اور تاریخ سا ز ادارے کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا
پیرمحل ( نامہ نگا ر) بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم ، خطے کو خاک وخون میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی کے جمہوریت کے فروغ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے باہمی اتفاق اتحاد کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد احسان ننھا راہنما تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ ملک پاکستان کی طرف ہر اٹھنے والی میلی آنکھ کو پاک افواج اور پاکستانی قوم پھوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس قوم نے بدحالی میں لاکھوں قربانیاں دے کر ملک حاصل کیا وہی قوم آج اپنا تن من دھن وار کر بھارت جیسے ازلی دشمن کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوںنے کہا کہ جس ملک کے ادارے مضبوط ہوں ، آزادانہ کام کر رہے ہوں وہ ملک کبھی زوال پذیر نہیں ہوسکتے ، بطور قوم ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے اور آپس کے اختلافات ختم کرنے کیلئے رواداری کے جذبہ کو فروغ دیناچاہیے ۔پاکستان میں موجودہ بحرانوں سے نپٹنے کیلئے قومی ترجیحات پر عمل کیا جائے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے ساتھ موجودہ انتہائی گفتہ بہ صورت حال سے نکل سکے انہوںنے کہا کہ آج ملک جس ناگفتہ بہ صور ت حال کا شکار ہے ہمارے درمیان موجود انتشار ناا تفاقی کا نتیجہ ہے آئے روز اس میں اضافہ قوم ملک کو پستی کی طرف لے جارہا ہے تمام پارٹیوں کو جلد ازجلد قومی مفاد میں اس صورت حال سے نکلنا ہوگا ملکی بحرانوں کے خاتمے کے لیے تحمل روادی کی سیاست وقت کا اہم ترین تقاضا ہے تمام سیاستدان قومی یک جہتی کے تحت تلخیوں کی بجائے مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیں تاکہ بھارت اسرائیل اور دیگر پاکستان مخالف ملک ہمارے وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ پائیں