پیرمحل کی خبریں 7/9/2016

Pir Mehal News

Pir Mehal News

پیرمحل (نامہ نگار) اے سی پیرمحل کا ڈپٹی ڈی ایچ ا وکے ہمراہ ناقص اور غیر معیاری دکانداروں کے خلاف آپریشن دوہوٹل مالکان کو 30 ہزار روپے جرمانہ جبکہ ایک کریانہ فروش کو چھ ہزا رروپے جرمانہ عائد تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ہمراہ ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈی ایچ او، اسحاق شاہ فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ ناقص اور غیر اور معیاری اشیاء برآمد ہونے پر ہوٹل مالک محمد فاروق ولد بشیر احمد جٹ کو 20 ہزار روپے جرمانہ محمد احمد ولد غلام دین جٹ اڈا واہگی کو دس ہزار روپے جرمانہ محمد لطیف ولد محمد عظیم مکوآنہ کریانہ سٹور کو چھ ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے نقد وصول کرلیا جبکہ فاروق ہوٹل اڈا واہگی سے جوس اور ڈاکٹر اسلم کریانہ سٹور سے چائے اور گھی کے نمونہ جات حاصل کرکے لیبارٹری کو بھجوادیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) عقیدہ ختم نبوت ۖ کا تحفظ ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے منکرین ختم نبوت کے مکروہ عزائم کوجذبہ عشق رسولۖ سے شکست دی جاسکتی ہے 7ستمبر کا دن ہماری ملی تاریخ کا وہ عظیم تاریخ ساز دن ہے جب دین اسلام کے چہرے کوداغدار کرنے والے فتنہ قادیانیت کو دائرہ اسلام سے خارج کرنے کی قائد اہلسنت امام شاہ احمد نورانی صدیقی نور اللہ مرقدہ کی پیش کردہ قرار داد کوپاکستان کی پارلیمنٹ نے متفقہ طورپرمنظور کر کے منکرین ختم نبوت کے تابوت میں آخری کیل ڈھونک دی تھی یہی وجہ ہے کہ آج شمع رسالت ۖکے پروانہ ناموس مصطفی ۖ اور عقیدہ ختم نبوتۖ پر اپنا سب کچھ لٹادینے کا عزم کررہے ہیں ان خیالات کااظہار الحاج مولانا حافظ محمد عبداللہ سیالوی ابوالعطاء عالمی خطیب ضلعی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان نے بزم صاحب لولاک کے زیر اہتمام فتنہ رد قادنیت کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں کیاانہوں نے کہا کہ آج اقلیتوں کی آڑ میں پاکستان کے اسلامی تشخص کو تباہ کرنے اور منکرین ختم نبوت کے ہاتھوں اسلام کے بنیادی عقائد کو مسخ کرنے کیلئے ان کی سرپرستی کی جارہی ہے اور انہیں مسلمانوں سے اچھا قرار دے کر مسلمانوںکے جذبہ ایمانی کو آزمایا جارہا ہے مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن حضور ۖ کی شان اقدس میں ادنیٰ سی گستاخی بھی کسی صورت قبول نہیں مولانا مفتی محمد وسیم سیالوی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ۖ کا خود حضور ۖ نے تحفظ کیا اور آپ کے بعد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مسلیمہ کذب کا ڈٹ کر مقابلہ کیااور جنگ یمامہ میں 700مسلمان حفاظ نے عقیدہ ختم نبوت ۖ پر اپنی جانیں نچھاور کردیںہر دور میں فتنہ ختم نبوت کا مسلمان ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے اور بالآخر قائد اہلسنت امام شاہ احمد نورانی نے منکرین ختم نبوت مرزا غلام احمد قادیانی کے مکروہ نظریات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور 7ستمبر کوتاریخ ساز قرارداد متفقہ طور پر پارلیمنٹ سے منظور کراکے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے فتنہ قادیانیت کے منہ پر کالک مل دی انہوںنے کہا کہ ہمارے اکابرین نے75سال تک فتنہ قادیانیت کے خلاف جدوجہد کی،اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان برہلوی رحمة اللہ علیہ ،حضرت پیر مہر علی شاہ رحمة اللہ علیہ ،مولانا عبدالستار خان نیازی رحمة اللہ علیہ اور حضرت امام شاہ احمد نورانی رحمة اللہ علیہ نے منکرین ختم نبوت کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیااور قائد اہلسنت امام شاہ احمد نورانی نے پارلیمنٹ میں پہنچ کر ذوالفقار علی بھٹو کی سیکولر حکومت سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوا کرمسلمانوں کے ایمان کا تحفظ کیاقوم آج فیصلہ کرلے و ہ منکرین کے ساتھ کھڑی ہونا چاہتی ہے یا محافظین ختم نبوت ۖ کے ساتھ قوم کے دل کی آواز علم الدین غازی اور ممتاز قادری کے جذبہ عشق رسول کی طرح غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے کے جذبے سے سرشار ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھاکر خود کشی کرلی لڑائی کے واقعات میں 9افراد جب کہ سڑک کے مختلف حادثات میں 7افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق کچی کوٹھی پیرمحل کے رہائشی ساجد ولد محمد شریف نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا کر مو ت کو گلے لگالیا لڑائی کے مختلف واقعات میں 9افراد جن میں بی پلاٹ پیرمحل میں رشتہ داری کے تنازعہ پر علی رضا ولد محمد سرور کو ذوالفقار علی نے تشددکرکے زخمی کرڈالا موضع رجب کاٹھیہ کے رہائشی محمد عارف ولد حبیب کو مخبری کے شبہ پر جاوید نے تشددکرکے زخمی کرڈالا کچی کوٹھی پیرمحل کے رہائشی محمد ماجد ولد محمد سرور کو دکان کے برتن توڑنے سے منع کرنے پر عامر نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر693/35گ ب میں پرانی رنجش کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں محمد رمضان ولد بشیر احمد ، حیدر علی ولد نذیر محمد محمد ساجد ولد شیر محمد زخمی ہوگئے چک نمبر672/13گ ب میں کوڑاکرکٹ دکان کے آگے پھینکنے کے تنازعہ پر عامر محمودولد ہدایت کو ماجد نے تشددکرکے زخمی کرڈالا موضع شیر سنگھ کے رہائشی ذوالفقار ولد سلطان کو فلک شیر نے تشددکرکے زخمی کرڈالا سڑک کے مختلف حادثات میں چک نمبر672/13گ ب کے رہائشی نورین زوجہ اعجاز ، شہزاد ولد قریش محمد ، چک333گ ب مزمل ولد برکت علی ، شہباز ولد محمد شریف 27چک ، نعمان ولد رمضان پیرمحل ، اسلم ولد محمد شریف جاکھڑا ،حافظ محمد صدیق ولد حاجی متھیل موٹر وے پر زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال پیرمحل میں طبی امد اد دی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیر محل (نامہ نگار) حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا گورنمنٹ پرائمر ی سکول چک نمبر719گ ب کااچانک دورہ صفائی کی ابتر صورتحال پر ہیڈماسٹر کی سرزنش تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے گورنمنٹ پرائمر ی سکول چک نمبر719گ ب کااچانک دورہ کرکے سکو ل میں اساتذہ کی حاضری اور صفائی کی صورتحال کو چیک کرتے ہوئے سخت ہدایات جاری کی اور ہیڈماسٹر عملہ کو طلبہ طالبات کو وبائی امراض سے بچانے کے لیے سکول میں صحت وصفائی کے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر پیرمحل بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیر محل (نامہ نگار) پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں محمد علیم ، رانا شفیق کی کاوشوں سے پیرمحل شہر کے وسط میں بنایا گیا ہاکی کا اسٹیڈیم زبوں حالی کا شکار عرصہ دس سال سے صدر پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹروٹرف بچھانے کا وعدہ پورا نہ کیا جاسکا کوڑے کرکٹ کے ڈھیر انتظامیہ کی کارکردگی کا واضح ثبوت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پیرمحل ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹروٹرف بچھانے کا وعدہ پورا کروائیں تفصیل کے مطابق علاقہ پیرمحل کے قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں رانا شفیق خان ، محمد علیم جنہوںنے پاکستان کو ہاکی ورلڈ کپ سمیت اولمپکس ، چیمپیئن ٹرافیوں سمیت دیگر اعزازات حاصل کرکے پاکستان کا نام دنیابھر میں متعارف کروایا ان کی خدمات کے صلہ میں اس وقت کے وزیر اعظم اور صدر پاکستان نے چک نمبر719گ ب کا نام شفیق آباد جبکہ پیرمحل شہر کے وسط میں واقع علی اسٹیڈیم کو آسٹروٹرف گرائونڈبنانے کا اعلان کیا اس وقت کے ڈ ی سی اونوازش علی نے لاکھوں روپے خرچ کرکے گرائونڈ میں سیڑھیاں اوردیواریں تعمیر کروائیں مگر حکومت کی طرف سے گرانٹ جاری نہ ہونے کے باعث آسٹرو ٹرف بچھانا تو درکنار علی اسٹیڈیم کے اندر گھاس تک نہ لگائی گئی جس سے عرصہ15سال گذرنے کے باوجو دصدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستا ن کی طرف سے پیرمحل شہر کے اندر قومی ہاکی کھلاڑیوں کے اعلیٰ خدمات کے پیش نظر وعدہ پور انہ کیاجاسکا ہاکی اولمپیئن محمد علیم ، رانا محمد شفیق خان نے گورنرپنجاب سے مطالبہ کیا کہ فی الفور علاقہ کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پیرمحل ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹروٹرف بچھانے کا وعدہ پورا کروائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) سوسائٹی فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں ایک خصوصی دُعائیہ پروگرام منعقد کیا گیا۔جسمیں قومی سلامتی کے لئے خصوصی دُعائیں مانگی گئیں ملک کے تحفظ کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا ڈپٹی ڈائریکٹر رفیعہ سلومی نے کہا کہ65کی جنگ میں مرحوم سیسل چوہدری نے دشمن کی فضائیہ کو زیر کیا۔جس کی بنا پر اُن کو تمغہ جرات اور ستارہ بسلات جیسے قومی اعزازت سے نوازا گیا۔سسل چوہدری کئی سالوں تک سوسائٹی فارہیومن ڈویلپمنٹ کے چیئرمین رہے اور پاکستان میں انسانی حقوق،امن اور مسیحی مسلم ہم آہنگی کے لئے جدوجہد کرتے رہے۔انشااللہ جس ملی جذبے کے تحت سسل چوہدری نے وطن کی خدمت کی سوسائٹی فار ہیومن ڈویلپمنٹ بھی ملک کی ترقی اور سلامتی کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی۔اس سلسلے میں پاک فوج کے شہداء اور سسل چوہدری کی یاد میں عبادت کے بعد موم بتیاں روشن کی گئیں

Pir Mehal News

Pir Mehal News