پیر محل: واپڈا اہلکاروں کی بدحواسی یا رشوت کا نیا انداز

WAPDA

WAPDA

پیر محل: واپڈا اہلکاروں کی بدحواسی یا رشوت کا نیا انداز ،،،محنت کش کباب فروش کو واپڈا اہلکاروں کا رشوت کی رقم نہ دینے پر 70 ہزار روپے کا بل بھجوادیا ایک ماہ میںتین بل، 15 ہزار روپے جمع کروانے کے باوجود 70 ہزار روپے کا اسی ماہ بل بھجوادیا محنت کش کا واپڈا اہلکاروں کے خلاف احتجاج اگر میری داد رسی نہ کی گئی تو چیف ایگزیکٹو فیسکو کے دفتر کے سامنے بیوی بچوں سمیت خود سوزی کر ونگا محنت کش محمد صابر اقبال تفصیل کے مطابق محنت کش کباب فروش محمد صابر اقبال ولد محمد شریف نے کوثر آباد پیرمحل میں اپنے دیڑھ مرلہ کے پلاٹ پر گھریلو بجلی کا میٹر نمبر 04 13373 0332400 Uلگوارکھاہے ماہ ستمبر 2014 ء کو واپڈا اہلکاروں صفدر موہل، شہباز موہل نے بجلی میٹر چیک کرنے کے بہانے محنت کش کا میٹر خراب کر دیا۔

رقم 60 ہزار روپے زبردستی رشوت کا مطالبہ کیا اور ماہ ستمبر 2014 ء کا جعلی بوگس بل 60442 روپے بناکر محنت کش کباب فروش محمد صابر اقبال کے حوالے کردیا جودفتر سے چیک کروانے پر جعلی نکلا واپڈا اہلکاروںنے محنت کش کو 15ہزار روپے کا بل بنادیا جو محنت کش نے اپنے گھر کی جمع پونجی فروخت کرکے بل جمع کروادیا بل جمع کروانے کے تیسرے دن دوبارہ محنت کش کو 40949 روپے کا بل موصول ہوا محنت کش نے 40949 روپے کا بل آنے پر ایکسئین جھنگ اور ایکسئین کمالیہ سے رابطہ کیا۔

چالیس ہزار روپے کا بل ابھی درست نہ ہوا تھاکہ چنددن بعد کسی بھی ممکنہ کاروائی سے بچنے کے لیے دونوں اہلکاروں نے ایس ڈی او کی ملی بھگت سے ماہ ستمبر 2014 ء کا تیسرا بجلی کابل 70352 روپے کا بل محنت کش کو بھجوادیا جس پر محنت کش کو غشی کے دورے پڑنے لگے دوماہ دفتروں کے چکر لگانے کے باوجود بجلی کا بل درست کرنے کی بجائے محنت کش کو ذلیل رسوا کیا جارہاہے محنت کش محمد صابر اقبال نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان میاںنوازشریف ، صدرپاکستان ممنون حسین ، وفاقی وزیر پانی بجلی ، چیف ایگزیکٹو فیسکو فیصل آبا دسے مطالبہ کیا کہ مجھے واپڈا اہلکاروں کے ظلم ستم سے بچاتے ہوئے ناجائز ڈالا گیابل ختم کیا جائے ورنہ اہل خانہ کے ساتھ چیف ایگزیکٹو فیسکو کے سامنے خود سوزی پر مجبور ہونگا۔