پیرمحل (نامہ نگار) سبزی منڈی روڈ پر واقع غوثیہ میڈیکل سٹور پر ڈکیتی کی واردات ڈاکو اسلحہ کے زور پر 4 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ڈاکوئوں نے سٹور میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ ڈالے تفصیل کے مطابق اعجاز حسین ولد نذیر احمدکی ملکیت دکان غوثیہ میڈیکل سٹور میںدو کس نامعلوم مسلح ہائے آتشیں اسلحہ بسوار موٹرسائیکل CG125 آئے موجود دکان مالک اعجا زحسین اور اس کے بیٹے قاسم اعجاز و مبشرحسین شاہ گاہک کو یرغمال بناکر دکان سے نقدی چارلاکھ روپے ایک عدد موبائل فون نوکیا ، ایک عدد موبائل فون ہواوے P8 لائیٹ چھین لیا اور کسی قسم کی مزاحمت کرنے پر فائر مارکر قتل کرنے کی دھمکی دے کر لوٹے ہوئے سامان سمیت فرارہوگئے ڈاکوئوں نے دکان پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے توڑ ڈالے
پیرمحل (نامہ نگار) پیرمحل بار کی طرف سے درجہ اول سول ججوں سلطان ٹیپو اور اعجاز حسین تبدیل ہو کر جانے والے اور نئے تعینات ہونے راناسہیل ریاض کے اعزاز میں تحصیل بار میں پروقار تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نواز اور وکلاء کی شرکت تفصیل کے مطابق پیرمحل بار کے عبدالجبار جٹ صدر بار پیرمحل ورانا عمران منج سابق صدر بار، احمدرضاخان نائب صدر و عہدیداران وممبران کی طرف سے درجہ اول سول ججوں سلطان ٹیپو اور اعجاز حسین تبدیل ہو کر جانے والے اور نئے تعینات ہونے راناسہیل ریاض کے اعزاز میں پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چوہدری محمدنواز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ہمراہ محمد اظفر خاں صاحب ایڈیشنل سیشن جج صاحب پیرمحل شرکت کی جس میں سول ججوں سلطان ٹیپو اور اعجاز حسین کی تحصیل پیرمحل میں نئی کورٹس کے قیام کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیاڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نواز نے ججوں کے اعزاز میں پروقارتقریب منعقد کرنے پر پیرمحل بار کے عہدیداران ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے بہت جلد پیرمحل میں جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کا عندیہ دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) ا ے سی پیرمحل کا اراضی سنٹر پیرمحل کا دورہ سائلین کوفرد ملکیت کے اجراء میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے اراضی سنٹر پیرمحل کا دورہ کرکے اراضی سنٹر کے تمام کائونٹر کے معاملات کو چیک کرتے ہوئے تمام کائونٹر پر ٹوکن کے حساب سے مخصوص وقت میں فرد کے اجرا اور انتقال رجسٹری کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے رش ختم کرنے کی ہدایات جاری کی انہوںنے اراضی سنٹر پیرمحل کے عملہ کی حاضری کو چیک کرتے ہوئے تمام کائونٹر پر موجود عملہ کی کارکردگی کو چیک کیا اور ہر سائل کو اپنی باری پر جلد سے جلد کام مکمل کرنے کی ہدایات دی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) تحصیل انتظامیہ کا پیرمحل اللہ والا چوک اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بازار کھلنے سے پہلے دکانوں کے باہر پڑا سامان اٹھا لیاانتظامیہ نے بذریعہ لائوڈ سپیکر 24نومبر سے پہلے پہلے دکانداروں کی تجاوزات ختم کرنے وارننگ جاری کررکھی تھی تفصیل کے مطابق چیف آفیسر طار ق جاوید کمبوہ کی سربراہی میں تحصیل انتظامیہ نے اللہ والا چوک پیرمحل اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سڑکوں پر پڑا ہوا سامان اپنے قبضہ میں لے لیا اور کسی قسم کی تجاوزات دوبارہ کرنے پر سخت عندیہ دیانعیم اخترجانباز صدر پاکستان لیبر اتحادیونین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ریڑھی بانوں اور ٹھیلہ فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے بڑے بڑے مگر مچھوں کے خلاف کاروائی کرے جنہوں نے اپنی دکانوں کے آگے فٹ پاتھ لاکھوں روپے اڈوانس لے کر ہزاروں روپے ماہانہ پر چڑھا رکھے ہیں جو تجاوزات کی بنیادی وجہ ہے علاوہ ازیں سبزمنڈی کے چاروں اطراف غیر قانونی طورپر سڑکوں پر قابض قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے غیر قانونی سبزمنڈی کو واگذار کروائے تاکہ پیرمحل شہر کا حسن بحال ہونے سمیت شہریوں کو گندگی سے پاک سبزی وفروٹ حاصل ہوسکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) پاکستان ریلوے میں کیٹیگری تبدیل کرنے اور اضافی تعلیمی قابلیت کی ترقی پر پابندی سالہا سال سے ترقی پر پابندی اٹھائی جائے ملازمین محکمہ ریلوے کامطالبہ تفصیل کے مطابق پاکستان ریلوے میں عرصہ پانچ سال سے ایک شعبہ سے دوسرے شعبہ میں ملازمین کو ٹرانسفرکرنے پر پابندی لگائی ہوئی ہے 2001 ء سے وفاقی حکومت نے اضافی تعلیمی قابلیت کی ترقی پر بھی پابندی لگادی جس سے محکمہ ریلوے میں پڑھے لکھے لوگ ترقی سے محروم ہے جبکہ ریلوے میں افسرشاہی کا کمال یہ ہے کہ اعلیٰ درجہ کی پوسٹوں پر ریٹائرڈ ملازمین کو بھرتی کیا گیا ہے ریلوے ملازمین نے پاکستان ریلوے وزیر، صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ محکمہ میں کیٹیگری تبدیل کرنے اور اضافی تعلیمی قابلیت پر پابندی اٹھائی جائے۔