پیرمحل کی خبریں 20/10/2016

 Student

Student

پیرمحل (نامہ نگار) شادی کی تقریب کے لیے لائٹنگ لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق تفصیل کے مطابق ہائوسنگ کالونی پیرمحل میں شادی کی لائٹنگ کرتے ہوئے نوجوان طاہر ولد شوکت ساکن شادمان کالونی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) سبق یادنہ کرنے پر دوٹیچروں کا طالب پر بہیمانہ تشدد تشد د طالب علم کا بازوتوڑڈالا تفصیل کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد کے پہلی جماعت کے طالب فدارحمن ولد طارق شہزاد کو سبق نہ یاد کرنے پر سکول ٹیچروں حبیب الرحمن ، اور رب نواز نے تشددکرکے بازوتوڑڈالا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار ) امانت لی گئی بھینس خورد برد کرنے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر683/24گ ب کے رہائشی مشتاق احمد سے عبدالرشید راس بھینس معہ کٹی مالیتی 1لاکھ روپے بطور امانتا دودھ کیلئے ادھار لی واپس کرنے کی بجائے خورد بردکرلی تھانہ پیرمحل پولیس نے عبدالرشید کے خلاف زیر دفعہ 406ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا بیرون ملک مقیم عبدالخالق سے سہیل سرور نے 26لاکھ روپے بطور امانت ادھاررقم لی جو واپس کرنے کی بجائے سہیل سرور نے رقم خوردبر دکرلی تھانہ پیرمحل پولیس نے سہیل سرور کے خلاف زیر دفعہ 406ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار )فوڈ انسپکٹر کا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے ہمراہ ناقص اور غیر معیاری ہوٹل مالکان کے خلاف گرینڈ آپریشن صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر تین دکانداروں کے خلا ف مقدمات درج تفصیل کے مطابق فوڈ انسپکٹراسحاق شاہ نے ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے ہمراہ ناقص اور غیر معیاری ہوٹل مالکان کے خلاف گرینڈ آپریشن صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر تین دکانداروں محمد وسیم رجانہ روڈ ،سپر بیکری کے مالک محمد جاوید کچی کوٹھی ، شہبازشکن کے مالک محمد شہباز مدینہ چوک پیرمحل کے زیر دفعہ269/272/273ت پ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمات درج کروادیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار )سرکس میں فرضی چڑیا گھر بناکر لائوڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک شخص گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے رجانہ روڈ پیرمحل پر لگی ہوئی فرزند سرکس میں فرضی چڑیا گھر بناکر لائوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے محمد نواز نامی شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار )اوباش شخص نے ورغلا پھسلاکر لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بناڈالا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر319گ ب کے رہائشی عامر اقبال کو محمد سعید نے ورغلاپھسلا کر بدفعلی کا نشانہ بناڈالا اور فرارہوگیا تھانہ پیرمحل پولیس نے جاوید اقبال کی درخواست پر زیر دفعہ 377ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار ) سول ہسپتال پیرمحل میں ڈینٹل یونٹ موجود مگر ہرقسم کے علاج معالجہ کی سہولیات سرے سے نایاب شہری بازار سے مہنگے داموں بازار سے علاج کروانے پر مجبور تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں کروڑوں روپے کے فنڈ عوام کو علاج معالجہ کی سہولت کے مختص کیے گئے جس کے تحت ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں جدیدسہولیات مہیاکی گئی سول ہسپتال پیرمحل میں خطیر رقم کرکے ڈینٹل یونٹ قائم کرکے لیڈی ڈینٹل سرجن اور اسسٹنٹ کو تعینات کیا گیا جہاں پر سوائے دانت نکلوانے کے ہرقسم کے علاج معالجہ کی فیس مقر رہونے کے باوجود دانتوں کے علاج معالجہ کی تمام سہولیات کا فقدان ہے کوئی بھی ضروری ادویات موجود نہ ہے جس سے وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کاوعدہ خواب بن گیاسماجی فلاحی حلقوںنے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیرمحل میں موجود ڈینٹل یونٹ کو فعال کرکے روزانہ ہفتہ وار اور ماہوار رپورٹ کے ذریعے کارکردگی کو چیک کیاجائے ڈینٹل یونٹ میں کام کرنے والے ڈاکٹر اور اسسٹنٹ پر پرائیویٹ کام کرنے پر پابندی عائد کی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار ) پیپلزپارٹی کے ایک ہی جلسہ نے کاغذی سیاستدانوں کی ہوا نکال دی کراچی کے عوام نے ثابت کردیا کہ آج بھی ذوالفقار علی بھٹومشن گھر گھر میں جاری ہے ان خیالات کا اظہار سیٹھ شبیر عبداللہ ہوشیارپوری نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ شہد اء کے خون سے رقم ہے ملک میں تبدیلی لانے کے نعرے سجاکر اقتدار کے حصول کے لیے کبھی دھرنے اور کبھی جلسے کرکے ملک وقوم کو بحرانوں کا شکار کررہے ہیں انہوںنے کہا پاکستان پچھلے 15سالوں سے دہشتگردی کا شکار پچھلے پانچ سال میں پاکستان پیپلزپارٹی کی فہم وفراست سے جمہوریت کی پٹری پر گامزن ہوا پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کرنے والے آج تانگہ پارٹیوں کے لانگ مارچ اور دھرنوں کے باعث اقتدار کی بھول بھلیوں میں گم ہے پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کو آمریت سے نجات دلاکر جمہوریت کی راہ ہموارکی اور ملک کو دوبارہ جمہوریت کی پٹری پر چڑھا یا اور موجودہ حکمرانوں کے اقتدار کو بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اپنی فہم وفراست سے بچارہی ہے انہوںنے کہا بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے لیے ایک نیا ولولہ ہے جس کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی ایک دفعہ پھر عروج حاصل کرکے ذوالفقار علی بھٹو کے منشور پر عملدرا مد کروائے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے موسم سرما کے لئے پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے نظام الاوقات کا اعلان طلبہ وطالبات کے لیے درد سربن گیا دیہاتوں کے دور دراز کے گائوں کے طلبہ وطالبات کو سخت پریشانی کاسامنا تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے موسم سرما کے لئے پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے نظام الاوقات کے اعلان کے مطابق ہفتہ میں پانچ دن ایام کار ہونے کی صورت میں سوموار تا جمعرات سکولوں کے اوقات 8 بجے صبح تا 3 بجے سہ پہر ہونگے جبکہ جمعہ کے دن سکولوں کے اوقات صبح 8 بجے سے 1 بجے دوپہر تک ہونگے ـنوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ہفتہ میں 6 دن ایام کار ہونے کی صورت میں سکولوں میں صبح 8-30 بجے سے 2-30 بجے سہ پہر تک پڑھائی ہو گی اور جمعہ کے دن سکول 8-30 بجے صبح سے 12-30 بجے دوپہر تک کھلے رہیں گے دور دراز کے گائوں کے مکین طلبہ وطالبات علی الصبح اور سرشام ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث جاری کردہ شیڈول سے سخت مشکلات کا شکار ہوگئے رورل ایریا کے مکینوں طلبہ طالبات والدین نے مطالبہ کیا کہ موسم سرما کے نظام الاوقات شہری زندگی کی بجائے دوردراز کے دیہات کے مکینوں کو مدنظر رکھ کر بنائے جائیں