پیرمحل کی خبریں 6/4/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) غیر قانونی بجلی کا پول اکھاڑنے پر مرد خواتین کا واپڈا کی ٹیم پر حملہ کارسرکار میں مداخلت اور پتھرائو کر کے واپڈا اہلکاروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر688/28گ ب مربع نمبر 33 میں غیر قانونی طور پر بجلی کا کھمبا لگاہواتھا جس کو اکھاڑ کر قبضہ میں لینے کے لیے سب ڈویژن پیرمحل ملازمین محمد نیاز فورمین ، محمد اسلم فورمین ،محمدا عظم ایل ایم آئی اور زریاب صدیق چک نمبر 688/28گ ب گئے توموقع پر خواتین اور محمد عاطف ، محمد کاشف پسران محمد حنیف ، غلام شبیر ولد غلام قادر اور نامعلوم افراد نے واپڈا ٹیم پر حملہ کردیا سخت مزاحمت کرتے ہوئے اہلکاروں کے گریبان پکڑکر کپڑے پھاڑڈالے کار سرکار میں مداخلت کی ایس ڈی واپڈا ذوالفقار علی کاٹھیہ کی درخواست پر حملہ آور وں کے خلا ف تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 353ت پ ، 186ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا مٹھی بھر دہشت گر د ملک میں ترقی کا سفر نہیں روک سکتے مردم شماری وین حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ حرکت اور استحصالی طبقات کی عوام کیخلاف سازش ہے ان خیالا ت کا اظہار پیرمحل(نامہ نگار ) چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل نے لاہور میں مردم شماری وین پر خود کش حملے کی مذمت اور حملے میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں ودیگر افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کیلئے دعائے صحت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ اسلام و پاکستان دشمن قوتیں نہ صرف پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دے رہی ہیں بلکہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے پاکستان میں کرپشن کے ناسور کو بھی فروغ دے رہے ہیں لاہور میں مردم شماری وین پر خود کش دھماکہ اسی کوشش و سازش کی ہی کوئی کڑی ہے جس میں بیرونی قوتوں ‘ ان کے آلہ کاروں یا مردم شماری کو متنازعہ بنانے کی خواہش رکھنے والے استحصالیوں کا ہاتھ ہوسکتا ہے ۔پوری قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر رکھ دیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ دشمنو ں کی یہ کاروائی مردم شماری کو متاثر کر نا ہے اس طر ح کی بزدلانہ کاروائی سے پاک فوج کے حوصلے پست نہیں ہونے والے پاک فوج کی کو ششو ں سے اور پاکستان کے سترہ کروڑ عوام کی حمایت سے پاکستان کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کر کے دم لیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب اور بے وسیلہ لوگوں کو بولنے کا حوصلہ دیا اور اپنی جان کی قربانی دیکر پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی جو پاکستان کے دفاع اور سلامتی کی ڈھال ہے آج بھی عوام بھٹو ازم کے فلسفہ کی کامیابی کے لئے برسر پیکار ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزلیبر بیورو کے تحصیل صدر محمد ساجد نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا عوامی حقوق کی علمبرداری کی جنگ لڑنے والے شہداء اور سیاسی کارکنان تاریخ میںزندہ و جاوید ہیں۔لیکن سامراجی حاشیہ بردار فوجی آمر رسوائی کا شکارہیں۔شہید ہمیشہ عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں بھٹو خاندان نے استحکام پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے بے شمار کارہائے نمایاں انجام دیے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی ملک وقوم کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے عوام کے حقوق کی خاطر آمریت،جبر اور ظلم کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان دے دی مگر اپنا سر نہ جھکایا۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید ایک تاریخ ساز شخصیت تھے جنہوں نے قوم کو متفقہ آئین دیا پاکستان کو ایٹمی قوت سے مالا مال کیا جس کی وجہ سے آج ملک دشمن قوتیں پاکستان کی طرف سے میلی آنکھ اٹھا کر دیکھنے سے گریزاں ہیں آئین میں شامل اسلامی دفعات بھی قائد عوام کا عظیم کارنامہ ہے جس کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا قائد عوام کو ایک سازش کے ذریعے شہید کیا گیا کیونکہ ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے تھے کہ پاکستان دنیا کی عظیم مملکت بنے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ وطن کے غریب افراد اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ آج حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک وقوم مسائل سے دورچار ہوچکی ہے اس صورت میں نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں ہمیں قائد مل چکا ہے جس کی قیادت میں بھرپور کام کریں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی پاکستان کی واحد پارٹی ہے جو چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں یکساں مقبولیت رکھتی ہے غریبوں اور بے وسیلہ لوگوں کو جس طرح ہماری شہید قیادت نے زبان عطا کی تھی اسی طرح شہید قیادت کے ویژن کے مطابق کارکنان جدوجہد جاری رکھیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل(نامہ نگار ) پیرمحل اورگردونواح میں پرائیویٹ کوٹھی کالجز کوٹھی سکولز نونہالوں کا مستقبل تباہ کرنے لگے سکول میں میٹرک پاس اساتذ ہ اور پرائیویٹ کالجز بغیرالحاق بھاری رقوم وصول کررہے ہیں تفصیل کے مطابق پیرمحل اور گردونواح میں قائم پرائیویٹ کوٹھی کالجز جن میں بعض کالجز سکول صرف ایک کمرہ پر مشتمل ہے جن میں بی کام، ایم کام ، ایم اے ، بی بی اے ، اے سی سی اے سمیت ڈگری اور انٹر سطح پر کلاسز بغیر کسی یونیورسٹی کے الحاق کے لگاکر طلبہ سے فی کس ہزاروں روپے ماہانہ ٹیوشن فیس وصول کی جارہی ہے ان میں تعینات استاد برائے نام تعلیم یافتہ ہے ان درجنوں کالجز میں صرف ایک کالج کا الحاق انٹر سطح تک ہے جبکہ باقی غیر قانونی طورپر طلبہ وطالبات کے مستقبل کو تباہ کررہے ہیں امتحانات کے وقت کسی بھی دوسرے شہر کے کالج کے ذریعے ایک مقررہ فیس دے کر داخلہ بھجواکر طلبہ وطالبات کو مطمئین کرنے کی کوشش کی جاتی ہے طلبہ وطالبات کے احتجاج پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہے جبکہ پرائیویٹ سکول مالکان نے کرایہ کے مکانات جس میں کمرہ جات کی تعداد دو سے تین تک ہوتی ہے لے کر پرائیویٹ سکول قائم کرکے سینکڑوں طلبہ وطالبات کو داخل کررکھا ہے مقامی ایجوکیشن اتھارٹی ناگزیروجوہات پر حالات جاننے کے باوجود کاروائی سے گریزاں ہے حالانکہ پرائیویٹ سکول کالج کے قیام کے لیے وسیع جگہ ہوادار بلڈنگ اور وسیع وکشادہ کلاس رومز ٹائلٹ اور پلے گرائونڈ کاہونا ضروری ہے جبکہ ان سکول کالجزکو رہائشی کوٹھیوں میں قائم کرکے پرائمری کی سطح پر تعلیم دینے کے لیے میٹرک پاس اساتذہ اور ہائی ومڈل سکول میں ایف اے پاس اساتذ ہ تعینات کررکھے ہیں جنہیں مہنگائی کے دور میں 25سو روپے سے لے کر صرف پانچ ہزارروپے تنخواہ دی جارہی ہے جبکہ کالجز اور سکول کے اکثر مالکان خود یا اپنے عزیز اقرباء کو پڑھانے پرمامور کررکھا ہے بین الاقوامی یونیورسٹیوں اور اداروں جن میں کیمبرج اور آکسفورڈ جیسے ادارہ جات کا کورس کا جھانسہ دے کر طلبہ وطالبات کو ابتدائی سطح پر کورس کے بہانے کنگال کیاجارہاہے بینرز اور پمفلٹ پر غیر معروف ڈگریوں اور کورسز کے نام تحریرکرکے عوام کوبیوقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے سماجی فلاحی حلقوں نے ای ڈی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ، سیکرٹری تعلیم پنجاب کے نام دی گئی درخواستوں میں اپیل کی کہ فی الفور طلبہ وطالبات کے مستقبل کو تباہ کرنے والے پرائیویٹ سکولز کالجز کی سکروٹنی کرکے عوام کو لوٹ مارسے بچایاجائے جبکہ ضلعی ایجوکیشن افسران کا کہنا ہے کہ جب کوئی شکایت موصول ہوتی ہے کاروائی کرتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) موبائل فون کمپنیوں کے ٹاورپر وارننگ لائیٹیں نہ ہونے کے باعث کسی بھی وقت کوئی سانحہ رونما ہونے کا خدشہ ٹاوروں پر برقی لائیٹیں آویزاں کروائی جائیںتفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح میں موبائل کمپنیوں کے پندرہ سے زائد ٹاورموجود ہے پیرمحل سے بارہ کلومیٹرکے فاصلے پر رفیقی فضائیہ ایئربیس ہونے کے باعث دن رات طیاروں کی تربیتی مشقیں جاری رہتی ہے جبکہ ان قدآور ٹاور ز پر کسی قسم کی لائٹیں نہ لگائی گئی ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہونے کا خدشہ ہے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ان ٹاورز پربرقی لائٹیں آویزاں کروائی جائیں تاکہ کسی ممکنہ حادثہ سے بچا جا سکے