پیرمحل: ملک اور جمہوری نظام کو نام نہاد آزادی اور انقلاب مارچ کے نام پر عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے شکست خوردہ عناصر ملک میں سیاسی افراتفری پھیلانے کیلئے کسی خاص ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جنہیں مایوسی اور ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا جمہوری عمل کو پٹڑی سے اتارنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی اور موجودہ منتخب حکومت انشااللہ اپنی مقررہ مدت پوری کریگی۔
ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد طارق بھٹے والے ، چوہدری ذکاء اللہ بھٹے والے نے مشترکہ بیان میں کیا انہوںنے کہا دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت اور افواج پاکستان ایک پیچ پر ہیں جنہیں پوری قوم کی حمایت بھی حاصل ہے عمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہو گا کیونکہ تحریک انصاف جماعت کی بجائے ایک بھیڑ چال کا نام ہے جس کی قیادت کو ملکی سلامتی کی بجائے کسی نہ کسی طورپر اقتدار تک رسائی چاہیے۔
خواہ وہ آئینی طریقہ سے ہویا غیر قانونی طورپر انہوںنے کہا خان صاحب موجودہ حکومت کیخلاف ہرزہ سرائی کی بجائے ملک وقوم کی فلاح وبہبود کیلئے پروگرام دیں اگرملک میں جمہوریت کو کوئی نقصان پہنچا تو قوم عمران خان کامحاسبہ کرتے ہوئے انہیں کبھی اقتدار تک رسائی نہ ہونے دے گی اس موقع پر طاہر انصاری بھی موجودتھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل: مسیحی خاندان کا مفتی محمد وسیم سیالوی کے ہاتھوں قبول اسلام تفصیل کے مطابق جامع نعیمیہ قمر اسلام کے مہتمم مفتی مولانامحمد وسیم سیالوی کے ہاتھوں چک نمبر224.LRکے رہائشی مسیحی خاندان جن میں پرویز مسیح، راخل، شازیہ بی بی نے عیسائیت سے تائب ہوکر کلمہ توحید پڑھ کر اسلام قبول کرلیا جن کا اسلامی نام پرویز مسیح سے بدل کر محمد اسدالرحمن راخل سے تبدیل کرکے محمد عبدالرحمن، شازیہ سے تبدیل کرکے عائشہ بی بی رکھ دیے گئے مکی مسجد میںسینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں مسیحی خاندان کو کلمہ توحید پڑھایا یادرہے کہ مفتی محمد وسیم سیالوی کے ہاتھوں اس سے قبل پانچ خاندان عیسائیت سے تائب ہو کر کلمہ توحید پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں اسلام قبول کرنے والا چھٹا خاندان ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل: حکومتی ہدایات پرجشن آزادی کی تقریبات پورے جوش جذبہ کے ساتھ منانے کا آغاز کر دیا ہے اور ضلعی انتظامیہ اور مسلم لیگ(ن) کی ضلعی قیادت کے تعاون سے ان تقریبات کو ناقابل فراموش بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عبدالشفیق میو تحصیل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن نے تقریبات آزادی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر تحصیل پیرمحل میںماہ اگست کا ایک مربوط پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے۔ جس میں سرکاری، نیم سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر ز کی جانب سے تقریبات آزادی میں شمولیت کو یقینی بنایا گیاہے۔ جشن آزادی کا مرکزی پروگرام اقبال پارک پیرمحل میں 14اگست کو منائیں گے جس میں کراٹے شو سمیت پاکستان کی آزادی کے مقاصد کو اجاگر کرنے کے لیے تقریری مقابلہ جات ٹیبلو شوخاکے پیش کیے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ اس سال عوام کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے بھرپور شرکت جشن آزادی کی تقریبات کو ایک نیا رنگ دیں گی۔
جو ملکی تاریخ میں ناقابل فراموش تقریبات کے حوالے سے یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تحصیل سطح پر ان تقریبات کی کامیابی سے انعقاد کے لیے تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر اور ضلعی لیڈر شپ مسلم لیگ(ن) کے باہمی تعاون کو یقینی بنایا گیا ہے جشن آزادی کے پروگرام کے تحت ملی نغموں، کھیلوں، تقریری مقابلوں، مشاعروں، مباحثوں وغیرہ کے مقابلے تحصیل پیرمحل میں روزانہ کی بنیادوں پر منعقد کیے جارہے ہیں۔