پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) عوام کو درپیش مسائل حل کروانا میری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے اور عوام کی شکایات سننے کے لئے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر (ڈی سی او) ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم سے تحصیل پریس کلب پیرمحل کے وفد جس کی قیادت رانا خالد محمود ، میاں اسدحفیظ، محبوب اختر خان، امجد علی ، نیئر عباس، خرم شہزاد بھٹی سے گفتگومیں کیا نمائندہ وفد میاں اسد حفیظ نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم سے ملاقات کے دوران پیرمحل شہر کو درپیش مسائل بارے آگاہی دی وفد نے بتایا کہ تحصیل پیرمحل ریسکیو 1122 کی سروس سے محروم ہے۔ ایمرجنسی حالات میں مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فائر بریگیڈ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے تاجروں کا کئی دفعہ کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے سول ہسپتال پیرمحل میں ایکسرے کی سہولت موجود نہیں ہے، غلہ منڈی ، مین بازار ،سبزی منڈی روڈ پر ناجائز تجاوزات کی بھرمار ہے، جگہ جگہ پر غیرقانونی رکشہ اسٹینڈ ز کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، پریس کلب پیرمحل کی جگہ نہ ہونے سے صحافیوں کو مشکلات کا سامنا ہے،جبکہ پیرمحل شہر کا جنرل بس اسٹینڈکی عمارت خستہ حال ہونے کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ کسی وقت بھی پیش آسکتا ہے جبکہ بارش ہونے کی وجہ سے بس اسٹینڈ کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی کئی کئی روز کھڑا ہونے سے لاری اڈا جوہڑ کا منظر پیش کرتاہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے پیرمحل کو باقاعدہ تحصیل کا درجہ دیا جا چکا ہے مگر مسائل میں کمی نہ آنا لمحہ فکریہ سے کم نہیں، ٹی ایم اے پیرمحل کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔بعد ازاں ڈی سی او وقاص عالم نے وفد کو یقین دلایا کہ شہر کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو درپیش مسائل کا ازالہ ہر صورت یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل حل کروانا میری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے اور عوام کی شکایات سننے کے لئے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) بار کی بہتری اور وکلاء کی فلاح کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ان خیالات کا اظہار پیرمحل بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب جنرل سیکرٹری سید نسیم حسین بخاری نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ بار کے مسائل کے حل اورعوام کو درپیش پریشانیوں کے خاتمہ کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لوئوں گا۔ہم سب مل کرعدلیہ کی آزادی ،اس کی عزت ووقاراور تقدس کے تحفظ کیلئے کام کریں گے اور ایسا ماحول قائم کریں گے کہ عام آدمی بھی انصاف کے حصول کیلئے عدالت کادروازہ کھٹکھٹا سکے اور ہر شہری کوسستااور فوری انصاف میسر آسکے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے وکلاء بھائیوں کی خدمت کرنے کے لیے میدان میں آیا ہوں۔میرے ہوتے ہوئے کسی بھی وکیل اور صحافی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔ ہم سب نے ملکر بار کے وقار کو بلند رکھنا ہے۔ اور نئے وکلاء کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ وکلاء برادری کے مسائل میرے مسائل بن چکے ہیں جنہیں میں اپنی پہلی فرصت میں حل کروانے کی کوشش کرونگا۔ اس موقع پر مہر اقبال ہمجانہ، شاہدزیب سرگانہ، منیر اے شیخ بھی موجود تھے
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) موسم سرما میںوائرس کے ذریعے پھیلنے والاخسرہ ایک مہلک اورجا ن لیوابیماری ہے۔نا ک وگلے کی رطوبت ،پیشاب وخون میںممکنہ وائرس کے ذریعے پیدا ہو نے والی بیماری کومناسب تدابیراختیاراوروالدین میںشعوراجاگرکرکے قیمتی جانیںبچا ئی جا سکتی ہیںان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر محمد نجیب نے اپنے دفترمیں مختلف محکموں کے ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ایک سے دوسرے بچے کو منتقل ہونیوالی اس بیماری میںکالا خسرہ مہلک ترین مرحلہ ہے۔خسرہ سے بچائو کیلئے9 ماہ سے لیکر10 سال کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی خصوصی مہم26 جنوری سے لیکر9 فروری تک جارہی رہے گی جس کیلئے محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر یونین کونسل میںمختلف مقامات پر سنٹر بنائیں گی جہاں پر تربیت یافتہ عملہ تعینات ہو گا جو بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گا،حفاظتی ٹیکے لگوانے کیلئے بچوں کو ان مراکز میں لانا ہوگا انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب مہلک بیماریوںکی روک تھام کے لئے انقلا بی اقدا ما ت اٹھا رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) اپنا پیر محل ڈاٹ کام عمران خان سن لیں کہ حکومت مدت کرے گی اور ان کے کسی احتجاج سے حکومت کو خطرہ نہیں ہے ان خیالات کااظہارمسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری ارشد رشید نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے عوام کی فلاح و بہود کے لئے منصوبے شرو ع کئے ہیں جن کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور عوام کوریلیف مل رہا ہے ۔عوام مسلم لیگ ن پر گہرا اعتماد رکھتے ہیں اور وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں ۔وزیراعظم اور ان کی ٹیم ملک کو بحرانو ں ں نکالنے کے لئے دن رات کوشا ں ہے ۔ توانائی اور مواصلات کے ڈھانچے کسی بھی معاشرے کی صنعتی و سماجی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ توانائی کے بحران کے حل کے لئے ہر سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں دنیا بھر کے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں اور یہاں خوشحالی کا نیا سفر شروع ہورہا ہے ۔عمران خان احتجاج کرکے اس سفر کو متاثر کرنے کی کوشش نہ کریں ۔وہ ملک کی ترقی ہونے دیں اور اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ملک کی ترقی میں رکاوٹ نہ ڈالیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) گستاخانہ خاکے ناقابل برداشت ہیں،اقوام متحدہ اورآئی او سی نوٹس لیں۔فرانس میںشائع ہونے والے گستا خا نہ خاکوںکوبند کیا جا ئے اور اسمیں شامل افراد کو قرار واقعی سزادی جا ئے اگرایسا نہ کیا گیا تو عالمی امن خطرے میںپڑجا ئے گا۔ ان خیا لات کا اظہار صاحبزادہ سعد الدین رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ حکومت پاکستان ٹھوس حکمت عملی کے ذریعے اس گھنا ئونی سازش کا نا کا م بنا ئے۔عالم اسلا م کے حکمران ہوش کے نا خن لیںاوراپنے وجودکا ٹھوس ثبوت دیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پیرمحل میں پٹرول کی قلت سے کا روبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیاہے شہری پٹرول پمپوں میں لمبی قطاریںبنا کر پٹرول کے حصول کے لیے ذلیل وخوار ہو رہے ہیں شہریوںکی آپس میںہاتھاپائی اور لڑائی جھگڑ ے روزانہ کا معمول بن گئے مسافر ٹرانسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے حکومت کو بددُعائیں دیتے نظر آرہے ہیںسرکاری دفاتر میں سٹاف کی حاضری کم ہونے سے کوئی کام نہیںہو رہالوڈشیڈنگ بجلی وگیس سے مزدور پہلے ہی بیروزگاری کا شکار تھے رہی سہی کسر پٹرول کی قلت نے نکال دی مزدوروں کے گھروں میں فاقے شروع ہو گئے شدید بیمارمریضوںکو لے جانے والی ایمبولنس سروس بند ہو گئی ہیںدور دراز د یہات سے مزدورفیکٹریوںمیں ٹرانسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے حاضرنہیں ہو سکتے جس سے کٹلری بنانے والے اکثرکارخانے غیر معینہ مدّت تک بند کردیے گئے موجودہ حکومت بحرانوںپر بحران پیدا کر کے اپنی نااہلی اور بیڈ گورنس میں ماضی کی سب حکومتوں پر سبقت لے گئی ہے حکمران اگر جلد مستعفیٰ نہ ہوئے تو ملک دیوالیہ ہو جائے گااور ملکی معیشت ٹھپ ہو جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) نئے تعینات ہونے والے سول جج اور الیکشن جیتنے کی خوشی میں تقریب کااہتمام کیا گیا تقریب میں جسٹس ہائی کورٹ کے والد کی روح کے اٰیصال ثواب کے لئے دعائے خیر اور فاتحہ خوانی کی گئی تفصیل کے مطابق پیرمحل بار ایسو سی ایشن کی طرف سے نئے تعینات ہونے والے سول جج نعیم انجم فراز کو ویلکم کرنے اور بار کے الیکشن میںکامیابی کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نئے تعینات ہونے والے سول جج نعیم انجم فراز نے کہا کہ میں عوام کو حصول انصاف کے لئے اپنی بساط سے بڑھ کر کام کرنے کی کوشش کروں گا جتنا اللہ تعالیٰ نے مجھے نالج اور ہمت دی ہے اس کے مطابق کام کروں گا ۔اس موقع پر تحصیل بار ایسوسی ایشن صدر راناعمران حفیظ منج، جنرل سیکرٹری سید نسیم حسین بخاری شاہد زیب سرگانہ و ممبران سمیت وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی بعد ازاں جسٹس ہائی کورٹ کاظم رضا شمسی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعائے خیراور فاتحہ خوانی کی گئی اور تقریبا کے شرکاء کی مختلف قسم کے کھانوں سے تواضع بھی کی گئی۔