پیر محمد رفیق احمد مجددی کا محفل معراج النبی و ذکر کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب

Speech

Speech

گوجرانوالہ (پریس ریلیز) دین اسلام کی جامعیت و صداقت کی واضح دلیل یہ ہے کہ اس نے نوع انسانی کو ایسی شریعت عطا کی ہے جو بیک وقت انسانی زندگی کے تمام ظاہری وباطنی پہلوئوں پر محیط ہے یہ وہ چشمہ صافی ہے جس سے ہر وقت ہر فرد سیراب وشاداب ہو سکتا ہے اور یہی وہ نظام ہے جو ہر دور کے ہر چیلنج کا شافی وکافی رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار امیراعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزاد ہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے محفل معراج النبی وذکر حضرت ابو البیان منعقدہ کوٹلی پیر احمد شاہ سٹاپ کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ انسان کی نجات اورخلاصی کا راستہ اعتقادی اورعملی طور پر شریعت کی مطابقت میں ہے۔

شریعت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال و فعال کا نام ہے۔ بزرگانِ دین نے شریعت وطریقت کا دامن تھام کر ہمیشہ سنت رسول کا پرچار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بھی اگر امت مسلمہ اسلامی تعلیمات پر عمل شروع کردے تو اس کازوال عروج میں بدل سکتاہے ۔محفل میں توفیق احمد بٹ ایم ،پی، اے،محمدسعید احمد صدیقی ،حافظ محمد سجاد احمد مجددی،محمد بابر بٹ ،محمد اسراراحمد مجددی،اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔آخر میں صاحبزادہ خواجہ محمد نوید حسین نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ اللہ ہو نے ملک وملت کی سلامتی کے لئے دعا کی۔

عالمی ادارہ تنظیم الاسلام (رجسٹرڈ)
سیکرٹری نشرواشاعت
محمد شہزاد احمد مجددی
0333-8131588