گوجرانوالہ: آج ہم مکمل طور پر قرآن و سنت اور بزرگان دین کی تعلیمات سے ناطہ توڑ چکے ہیں اور یہی دوری ملک و قوم کی تباہی کا موجب بنتی جا رہی ہے جو قوم کو گھن کی طرح اند رہی اندر کھائے جا رہی ہے،اوراس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہماری زندگی اور ایمان کا ستون کھو کھلا ہو گیا ہے، اب بھی وقت ہے کہ ہم قرآن و سنت اور حضرت مجدد الف ثانی جیسے مجاہد ولی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے عشرہ امام ربانی مجدد الف ثانی کے چھٹے پروگرام منعقدہ، مرکزی عید گاہ پکا فتو منڈکے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ معاشرہ ایک کشتی ہے اور افراد کی حیثیت کشتی میں لگے تختوں کی طرح ہے،جبکہ دیمک زدہ تختوں سے کبھی بھی مضبوط اور پائیدار کشتی وجود میں نہیں آ سکتی ،مقررین کا کہنا تھا کہ انسانی معاشرہ میں سنت و شریعت پر عمل ،باہمی محبت و مودت ،ربط وضبط ،ہمدردی ،خیر خواہی،پر مبنی احساسات کا ہونا بہت ضروری ہے، محفل میں علامہ محمد ےٰین ،علامہ محمد رمضان ،علامہ نوید اقبال مجددی ،علامہ توقیر مجددی ،محمد اکرم چوہان ایڈوکیٹ،قاری طالب حسین یمنی، اراکین ادارہ و اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سیکرٹری نشرواشاعت عالمی ادارہ تنظیم الا سلام (رجسٹرڈ) محمد شہزاد احمد مجددی 0333-8131588