پشاور (جیوڈیسک) سینیٹ انتخابات میں پارٹی عہدیداروں کو نظر انداز کرنے کے خلاف صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے آج دن ایک بجے ایک پریس کانفرنس میں مستعفی ہونے باضابطہ اعلان کریں گے۔
سینیٹ کے انتخابات کے لئے مختلف سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کررہے پاکستان مسلم لیگ ن کو سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سینیٹ کی ایک جنرل سیٹکے لئے پارٹی کی پارلیمانی بورڈ نے صلاح الدین ترمذی کو ٹکٹ دے کر اس کے کورنگ کے طور پر پیر صابر شاہ صوبائی صدر کو بنادیا ہے جس کے خلاف صوبائی صدر سخت ناراض ہوگئے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے اس کےخلاف اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج دن ایک بجے ایک پریس کانفرنس میں پیر صابر شاہ پارٹی صدارت چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیشتر ایم پی ایز سینیٹ کی ٹکٹس پر ناراض ہیں جبکہ بعض ناراض اراکین کا کہنا ہے کہ صوبائی صدر کو ایک امیدوار کا کورنگ بنانا مناسب نہیں پیرصابر شاہ صوبائی صدارت کی لاج رکھنے کے لئے استعفیٰ دے رہے ہیں۔
پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ اراکین اسمبلی پیر صابرشاہ کےحق یں پارٹی فیصلے کے خلاف بھی جاسکتے ہیں۔