پیر سید سبط الحسنین شاہ گیلانی کی زیر صدارت منعقدہ محفل میلاد

Layyah

Layyah

لیہ : پیر سید سبط الحسنین شاہ گیلانی کی زیر صدارت انتظامیہ مسجد حمزہ جی ٹی ایس اڈہ کے زیراہتمام منعقدہ محفل میلاد مصطفی و محفل سماع سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست جماعت اہلسنت ضلع لیہ مفتی احمد رضااعظمی نے کہا ہے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپناسب کچھ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر قربان کر دیا۔انہوںنے کہا کہ آج کے دورمیں دین کی تبلیغ کرناآسان ہے۔

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے دین کی تبلیغ کے لیے سب کچھ قربان کردیا۔آج مبلغ اورنعت خوانوںکوپروٹوکول دیاجاتاہے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین جب تبلیغ کرتے توانہیں ظلم کانشانہ بنایاجاتا۔مفتی احمدرضااعظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کاایمان پختہ اورعشق رسول غیرمتزلزل تھا۔دنیا کی کوئی طاقت کوئی لالچ کوئی مصیبت انہیں راہ حق سے دورنہ کرسکی۔شیخ رحمت اللہ، فائق عطاری نے ہدیہ نعت پیش کیا۔محمداسلم ساجداورہمنوانے قوالی پیش کرکے سماںباندھ دیا۔ محفل میلادمصطفی ومحفل سماع میں غلام فریدتھہیم،محمدزبیرعطاری،سہیل قادری، امان اللہ مرانی، خادم حسین، محمدبخش، وزیرمحمد،محمدخلیل،مزمل ریاض ایڈووکیٹ، محمداسماعیل، حافظ غلام محمدباروی،نذرحسین،قاضی مسعود،امیرمحمد، صادق حسین، عاشق حسین سمیت مسلمانوںنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔