پیر محمد سعید احمد مجددی ایک مرد مجاہد اور ایک سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔ سعید احمد مجددی

گوجرانوالہ: ابو البیان پیر محمد سعید احمد مجددی اک مرد مجاہد اور ایک سچے عاشق رسو ل صلی اللہ علیہ وسلم تھے آپ نے اسلام کی ترویج اشاعت کے لیے دنیا بھر میں نمایاں کارنامے سر انجام دئیے ان خیالات کا اظہار مقررین نے عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام ابو البیان پیر محمد سعید احمد مجددی کے سالانہ ختم پاک کی محفل منعقدہ جامع مسجد نقشبندیہ ماڈل ٹائون سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

معروف قانون دان اور ادارہ ہذا کے قانونی مشیر محمد اکرم چوہان ایڈووکیٹ نے کہا پاکستان حالات واقعا ت کی رو شنی میں انتہا ئی بھیا نک اور اذیت ناک صو رتحا ل سے دو چار ہے لا ٹھی ،گو لی ،اور تشدد سے مسا ئل حل کر نے کی بجا ئے ابو البیان جیسے او لیا ء اللہ کی تعلیما ت کو اپنا تے ہو ئے ان مشکلا ت کا حل تلا ش کر نا ہو گا پا کستان کی بقا ء سا لمیت خطر ے میں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں گر و ہی فرقہ وا رانہ ،سیاسی اور علا قا ئی اختلافات کو بالائے طا ق رکھتے ہو ئے پیا ر محبت اور بھا ئی چارے کے پیغا م کو عام کر نا ہو گا اسی میں ہماری دنیا اورآخرت کی بھلائی ممکن ہے ادارہ ہذا کے ناظم اعلیٰ محمد سعید احمد صدیقی مجددی نے کہا بر صغیر پاک وہند میںاسلام بزرگان دین کی تعلیمات کے ذریعے پھیلا ہے۔

یہ اولیاء اللہ اپنی زندگیاں بندگان خدا کے لیے وقف کر دیتے ہیں۔اولیاء اللہ کے آستانے شمع ایمانی کو جلا بخشنے میں اہم کر دار ادا کرتے ہیں۔یہی وہ لوگ ہیں جن کی حیات ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔امت مسلمہ کے رہنمااور دیگر افراد اپنی تمام تر نفرتیںاور کدورتیں ختم کر کے دین اسلام کی سر بلندی ،تخفظ ناموس رسالت اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے جو وقت کی اہم ضرورت ہے اپنا عملی کردار ادا کریں۔محفل پاک میں خورشید احمد شاہ ،صوفی مقبول احمد مجددی ، صوفی محمد صدیق مجددی ،محمد عارف ماجد مجددی ،علامہ محمد انور سعید مجددی،مفتی محمد یاسین مجددی ،مفتی تنویر احمد مجددی ،پروفیسر نوید اقبال مجددی ،فیض احمد رانجھا،حافظ محمد نعیم مجددی ،رانا محمد زاہد مجددی ،سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Pir Syed Ahmed Mujaddidi,Speech

Pir Syed Ahmed Mujaddidi,Speech