گجرات: پیر مفتی محمد عثمان افضل قادری حرمین شریفین کی حاضری کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ انہوں نے قافلہ کے ہمراہ بیت اللہ شریف کی زیارت، عمرہ کی سعادت اور بارہ رسالت ۖ میں حاضری پیش کی۔ حرمین شریفین کے مقدس سفر کے دوران انہوں نے امت مسلمہ خصوصا وطن عزیز پاکستان اور احباب وساتھیوں کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔
انہوں نے واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی حاضری انتہائی سعادت اور شرف کی بات ہے۔ جو لمحات حرمین شریفین میں گزر جاتے ہیں وہ سرمایہ حیات اور جسم وروح کیلئے راحت بخش ہوتے ہیں۔ اللہ کریم تمام مسلمانوں کو یہ سعادت وشرف عطا فرمائیں۔
Pir Usman Afzal Qadri
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں حرمین شریفین کی با ادب اور مقبول حاضری کیلئے ہمیشہ رب ذولجلال کے حضور دست با دعا رہنا چاہئے۔
کعبہ رب ذولجلال کا گھر جبکہ روضہ رسول وہ مقام ہے جہاں حبیب خدا ۖ جلوہ آفروز ہیں۔ یہ وہ مقامات ہیں جہاں حاضری کیلئے آسمانوں سے فرشتے بھی نازل ہوتے ہیں۔ اور یہاں ہر لمحہ خالق کائنات کی رحمتیں برستی ہیں۔