پائریٹس آف دا کیریبین کے مداحوں کو تھوڑا مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ سیریز کی اگلی فلم اب دو ہزار سولہ میں شائقین کے دل جیتنے کیلئے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم کے پروڈیوسر جیری بروک ہیمیئر نے کہا کہ فلم کا اسکرپٹ تاحال تیار نہیں ہوا۔ بجٹ کے حوالے سے بھی کچھ پیچیدگیاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسی اسکرپٹ کی تلاش میں ہیں۔ جو سب کیلئے قابل قبول ہو۔ ایک شاندار اسکرپٹ ہمیشہ سے ہی مشکل ہدف ہوتا ہے۔
فلم کی ریلیز کیلئے پہلے دو ہزار پندرہ تک کا ٹائم دیا گیا تاہم اب شائقین کو قزاقوں کی کہانی کیلئے دو ہزار سولہ تک انتظار کرنا پڑے گا۔ پائریٹس آف دا کریبئن سیریز کی چار فلموں نے تین اعشاریہ سات بلین ڈالرز کا بزنس کیا اور اب تک بننے والی سیریز میں پانچویں بہترین سیریز قرار پائی۔