پیرمحل کی خبریں 23/12/2014

پیرمحل ڈویلپمنٹ کونسل کی طرف سے کرسمس کے سلسلہ میں مسیحی برادی سے اظہار یکجہتی کے لئے کیک کاٹنے کی تقریب مسیحی برادری میں راشن اور کرسمس گفٹ بھی تقسیم کئے گئے
پیرمحل (خرم شہزاد بھٹی سے) کرسمس کے سلسلہ میںمسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریب کا انعقادپیرمحل ڈویلپمنٹ کونسل کی جانب سے کیا گیا چیئر مین استحقاق کمیٹی چوہدری اسد الرحمن نے کرسمس کا کیک کاٹا اورمسیحی برادری میں راشن اور کرسمس گفٹ بھی تقسیم کئے گئے اس موقع پرچوہدری اسد الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر محل ڈویلپمنٹ کونسل کے آرگنائزر میاں خادم حسین اور چو ہدری نا صر سلیمی کی طرف سے یہ ایک بہت اچھی کاوش ہے جس پر میں ان کو اور انکی پو ری ٹیم کومبارک باد دیتا ہوں انہوں نے کہا تمام مذاہب امن و آتشی کا درس دیتے ہیں جس پر عمل کر کے ہم اچھے انسان بن سکتے ہیں ملکی یا سیاسی اعتبار سے آپ مسجدوں میں مندروںمیںیا چرچوں میں عبادت کریں ریاست کا اس معاملہ سے کوئی تعلق نہیںاور یہی وہ روا داری کا سبق ہے جو ہم کو ہمارا مذہب سیکھاتا ہے اور ہمارے قائد اعظم کا بھی یہی فرمان ہے کہ ہمارا ملک ایسا ملک ہو جس میںکوئی تفریق نہ ہو کسی میں رنگ و نسل یا مذہبی اعتبار سے فرق کیا جائے نہ کسی کو بڑا نہ کسی کو چھوٹا کہا جائے ہمارامذہب بھی یہی درس دیتا ہے جس وقت پاکستان کی تحریک شروع کی گئی اس میںتمام اقلیتں بھرپور شامل ہوئیں اس وقت عیسائی بھی اقلیت میں تھے اور مسلمان بھی اقلیت میں تھے رنگ نسل کے فرق کو ختم کرنا ہی پاکستا ن بنانے کا مقصد تھا ہم سب کو ملک کو ملکی ترقی اور بقاء کے لئے کام کرنا ہو گا تقریب میں اسسٹنٹ کمشنرحافظ محمد نجیب ،ٹی ایم او کمالیہ رانا نواز خان، سابق ضلع نائب ناظم چوہدری خالد سردار، سابق تحصیل نائب ناظم محمد صدیق پیارا ،ریجنل ڈایریکٹر علامہ اقبال اوپن یونورسٹی ڈاکٹر عارف سلیم عارف فادرجیمز جوزف پادری لیاقت سہوترااور ڈویلپمنٹ کونسل کے عہدیداروں سمیت شہر کی سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیر تعداد میںشرکت کی بعد ازاںتقریب کے اختتام مسیحی برادری میں راشن کے پیکٹ اور کرسمس کے تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر محل (خرم شہزاد بھٹی سے)ایکسائز انسپکٹر کا ہلکاروں کے ہمراہ بغیر ٹوکن گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون ،، 30 سے زائد گاڑیاں متعلقہ تھانوں میںبند ،، ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کاروائی جاری رکھیں گے ایکسائز انسپکٹر نصیر احمد تفصیل کے مطابق تحصیل بھر میں محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر نصیر احمد نے اپنے اہلکاروں حافظ یسین ،عبدالرحمن ،محمد بلال کے ہمراہ بغیر ٹوکن اور ڈیفا لٹر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جس میں مختلف نویت پر ٹوکن والی 15گاڑیوں کو متعلقہ تھانہ میں بند کر دیں جبکہ 10گاڑیوں کو ڈیفالٹر ہونے کی بنا پر بند کیا گیا کاروائی کے دوران متعدد بغیر نمبر پلیٹ و اپلائیڈ فار موٹرسائیکل و رکشہ جات بھی بند کر دیے گئے اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نصیر احمد ایکسائز انسپکٹر نے کہا کہ بغیر ٹوکن و نمبر پلیٹ والی گاڑیوں سبز پلیٹ ،نیلی بتی والی گاڑیوں کو بلا امتیاز چیک کر رہے ہیں غیر قانونی طور پر استعمال کی جانے والی گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کو متعلقہ تھانہ جات میں بند کر رہے ہیں جن کے خلاف کارائی جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پیرمحل میں پشاور میں شہید ہونے والے طلباء و اساتذہ ودیگر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی تفصیل کے مطابق جماعة الدعوة پیرمحل کے زیر اہتمام اقبال پارک میں سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے طلباء اساتذہ ودیگر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔جس میں ڈاکٹر کشف ریاض اللہ ، حافظ عبد ا للطیف، ابو تراب،مہر ممتاز دولتانہ ،ملک ثاقب سہیل، احسان الحق سمیت مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) مسلم لیگ(ن) کے رہنما ڈاکٹر کشف ریا ض اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ انسانی لہو بہانے ‘نوجوانوں و بزرگوں سمیت عورتوں و بچوں تک پر مظالم ڈھانے اور انہیں خاک و خون میں تڑپانے والے یزید و فرعون کے وارث تو ہوسکتے ہیں مسلمان یا انسان ہرگز نہیں ہوسکتے۔ افواج پاکستان دہشت گردوں کیخلاف صف آرا ہیں اور ہمارے فوجی جوان قوم کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے دہشت گردوں کا قلع قمع کر رہے ہیں، عسکری اسکول پر دہشت گردوں نے یونیفورم میں ملبوس اسکول پر دھاوا پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ہمیں دہشت گردی کاخاتمہ کرنے کیلئے اپنے ارد گرد نظر رکھناہو گی، پشاور میں اسکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے سفاک درندوں کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے۔ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کا یہ واقعہ انتہائی تکلیف دہ اور قومی سانحہ ہے، دہشت گردی کا شکار ہونے والے اسکول کے بچے پاکستان کا مستقبل تھے اور یہ پوری قوم کا نقصان ہے۔ دہشت گردی کی اس واردات کے ماسٹر مائنڈ کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے۔ دہشتگردوں کے چند گروہ پوری دنیا کو غیر محفوظ بنا کر اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں اور پوری دنیا ان کے خلاف مل کر لڑ رہی ہے۔ پشاور میں اسکول پر حملہ کسی ایک صوبے کا معاملہ نہیں، یہ کارروائی پورے ملک کے خلاف ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) جماعت الدعوة پیرمحل کے امیر ابوتراب نے کہا کہ نفاذ شریعت کے نام پر معصوم بچوں کا خون بہانے والے مجاہدین نہیں بلکہ خارجی ہیں۔یہ بھارت و امریکہ نہیں پاک فوج کے خلاف لڑتے ہیں۔ حکومت مصلحت پسند ی چھوڑے اور دہشت گردوں کو پھانسیوں کے پھندوں پر لٹکا کر انہیں نشان عبرت بنایاجائے۔انہوں نے کہاکہ ہم شہید بچوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں، پشاور اسکول، پریڈ لین مسجد اور مارکیٹوں میں دھماکے کرنے والوں کاجہاد سے کوئی تعلق نہیں۔ پشاور میں دہشت گردوں نے روپ بدل کر بزدلانہ حملہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) سردی اور دھند کی شدت میں اضافہ سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ‘ دھند کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم تفصیلات کے مطابق پیرمحل اور اس ملحقہ علاقوں میں سردی اور دھند کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے ‘ دھند کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ‘ اور بعض مضافاتی علاقوں میں دھند کی وجہ سے ٹریفک حادثات بھی ہوئے ‘ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ‘ سردی اور دھند کی شدت میں اضافہ ہے ‘ معمولات زندگی مفلوج کر رہ گئے ‘ اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

Cake Cutting

Cake Cutting

Cake Cutting

Cake Cutting

Cake Cutting

Cake Cutting