پیرمحل کی خبریں 2/3/2015

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) چوہدری محمد اکرم اینڈ عبدالرزاق میموریل کبڈی اور فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد 32 علاقہ بھر سے ٹیموں نے شرکت کی تفصیل کے مطابق چک نمبر 332گ ب کے گرائونڈ پرکبڈی اور فٹ بال ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر کی 32 ٹیموں نے حصہ لیا علاقائی کھلاڑیوں کے شاندار کھیل پیش کیا ٹورنا منٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق اور چوہدری فقیر محمد چیئر مین پیڈا کو ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑاڈال کر گرائونڈ میں لایا گیا کھلاڑیوں سے تعارف کرواگیاٹورنا منٹ کا فائنل میچ کبڈی کلب 308گ ب اور کبڈی کلب 661/2 کی کبڈی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر بھر پورحملے کئے اور سبقت حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں نے سر توڑ کوشش کی کبڈی کلب 308گ ب کی ٹیم نے کانٹے دار مقابلے کے بعد کبڈی کلب 661/2 کی ٹیم کوچار پوائنٹ سے شکست دے دی فٹ بال کا فائنل میچ فٹ بال کلب 333 اور فٹ بال کلب327 کے درمیان کھیلا گیا فائنل میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے مابین سخت مقابلہ دیکھنے میں آیافٹ بال کلب 333نے ایک گول سے فائنل میچ جیت لیااور ٹورنامنٹ کی فاتح قرار پائی گرائونڈ میں موجود ہزاروںتماشیوں نے کھیل سے لطف اٹھا یااور دل کھول کر دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق نے کہاکہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے دیہی علاقوں میں ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نوجوانوں کو صلاحتیں نکھارنے کا موقع ملتا ہے انہوں نے کہاکہ نوجوان کسی بھی ملک وقو م قیمتی سرمایہ و اثاثہ ہوتے ہیں ،انہیں چاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھر پور حصہ لیں ،اور منفی سرگرمیوں سے دور رہیں ،کیونکہ منفی سرگرمیاں معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتی ہیں ِ،ان پر قابو پانے کیلئے ہمیں کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا ہو گا، جسمانی لحاظ سے بھی ہمیں معاشرے کی ترقی میں اپنا تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے آخر میں میاں محمد رفیق نے کھلا ڑیوں میں تقسیم انعامات کئے اس موقع پر چوہدری لیاقت ضیاء آف یوکے، چوہدری احسان آف امریکہ، چوہدری سرور، چوہدری عمیر ایوب، چوہدری خالد، چوہدری عاطف ضیاء ، دلبرحسین بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پولٹری کی صنعت میں چند افراد کی اجارہ داری مافیا کی شکل اختیار کر چکی ہے جو کہ فیڈز، چوزہ، میڈیسن اور مرغی کے من مرضی کے ریٹ نکال کر نہ صرف کروڑوں روپے منافع کماتی ہے بلکہ چھوٹے فارمرز کے کاروبار کی تباہی کے ذمہ دار بھی ہیںان خیالات کااظہار میاں رضوان طارق رہنما پولٹری ایسوسی ایشن پیرمحل نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مافیا بروکرز کے ذریعے مارکیٹ سے کم ریٹ پرفارمرز سے مرغی اور انڈے اٹھا کر رہی سہی کسر بھی پوری کر رہی ہے فارمزمکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے فارمز کی مرغی 70سے 80روپے کلو کے حساب سے اٹھا جاتی ہے انڈے کی پٹی 1700روپے ہے انہوں نے کہاکہ جانوروں کی فیڈ میں استعمال ہونے والی ہر شے پٹرول سستا ہونے کی وجہ سے سستی ہو چکی ہیں مگر مافیا نے فیڈ کے ریٹ وہی مقرر رکھے ہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جوچاہیے کہ فیڈ ریٹ کم کروایا جائے۔ بروکرز کو رجسٹر کیا جائے اور طے شدہ ریٹ میں کمی نہ کی جائے، پولٹری ایکٹ اور فیڈ ایکٹ لاگو کروایا جائے۔ صرف برائلر فارمرز کو ریٹ کمیٹی مین شامل کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے فوری ایکشن نہ لیا تو برائلر فارمرز اپنے فارمز بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جس سے لاکھوں افراد کے بے روز گار ہونے کا اندیشہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) نماز دین اسلام کا اہم رکن اور بندہ مومن کی پہچان ہے۔نماز سے بندہ میں بندگی پیدا ہوتی ہے اور انسان گناہوں سے بچ جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین سنی اتحاد کونسل علمابورڈ مفتی محمد اکبر رضوی ایک اجتماع سے خطاب میں کیا انہوں کہا کہ اسلام دین امن ہے جو اخوت و محبت کا درس دیتا ہے اور اسلام میں ظلم و جبر کی کوئی گنجائش نہیں۔ظالمان انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں ۔اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے اوریہ حالت جنگ میں بھی بے گناہ انسانوں کے قتل عام کی با لکل اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ خود کش بمبار خونخار درندوں سے بھی بدتر ہیں اور ان کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔پاک فوج کاضرب عضب آپریشن ہی ملکی بقاء و سلامتی کا ضامن ہے اور پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مغربی تہذیب و تمدن نے ہماری نوجوان نسل کے اخلاقیات کو تباہ وبرباد کرکے رکھ دیا ہے اور فحاشی وعریانی کو موبائل و انٹرنیٹ کے ذریعے فروغ دیا جارہا ہے جس سے نجات کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔

Pirmahal Tournament

Pirmahal Tournament