پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) دوشیزہ کو اغواہ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق گائوں 733 گ ب کے رہائشی محمد شفیع کی عدم موجودگی میں مبینہ طور پر مختار احمد قاضی محمدطارق اور نواز خان نے اپنے دیگر ساتھیوں سے باہم صلاح مشورہ ہو کر خاتون صغراں بی بی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناتے ہوئے چودہ سالہ دوشیزہ ثمینہ کو اغواء کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے تھانہ پیر محل پولیس نے واقع میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر کے کارروائی کا عمل شروع کر دیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) تحصیل سرکل پیر محل میں تعینات ٹریفک پولیس آفیسران محمد عارف اور عبدالوحید نے ماہ فروری 2015ئ میں 662 گاڑیوں کا چالان کرتے ہوئے بالترتیب ایک لاکھ چودہ ہزار پانچ سو پچاس اور ایک لاکھ تین ہزار چھے سو روپے جرمانہ بھی کیا جبکہ مذکورہ بالا افیسران نے دوران ڈیوٹی شاہراہوں پر دھواں چھوڑنے والی اور اوور لوڈنگ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے علاوہ دوران سفرموبائل فون سننے اور بغیر ہیلمنٹ موٹرسائیکل چلانے والے شہریوں کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی علاوہ ازیں افیسران نے دوران ڈیوٹی کم تعلیم یافتہ شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے لیکچر بھی دئیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) انجمن حسینیہ رجسٹرڈ قصرابی طالب کے سینئر ایڈیٹر سید فریاد حسین ، محمد علی گورو، سید حسنین رضا حیدر ، سید ذوالقرنین رضا حیدر ،اشرف علی ملنگ ،غلام حیدر اور کاشاک بابرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک دشمن طاقتیں منظم سازش کے تحت مذہبی عبادت گاہوں کو دہشت گردوں کے ہاتھوں نشانہ بنوا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لئے خانہ جنگی جیسے حالات پیدا کروا رہی ہیں تا کہ مذہبی نفر تیں بڑھنے کی وجہ سے ہم اقتصادی اور معاشی اعتبار سے تباہ و برباد پو جائیں۔حکومت وقت پر بھاری ذمہ داری عائد کہ مذہبی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے اور دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث خفیہ ہاتھوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایک دہائی سے زائد دہشت گرد کارروائیوں میں ہزاروں معصوم شہریوں کا خون بہایا جا چکا ہے اب بحیثیت قوم ہم دہشت گردوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے افراد کی مزید لاشیں اٹھانے کی سکت نہیں رکھتے دہشت گردی کی لعنت سے نجات حاصل کرنے کے لئے ملک کے اندر فوجی عدالتوں کا قیام انتہائی خوش آئندہ اقدام ہے وقت کا تقاضا یہی ہے کہ تمام سیاسی اور مذہبی قیادت کے لیڈران اپنے باہمی اختلافات کو فراموش کر تے ہوئے دہشت گرد کارروائیوں کو روکنے کے لئے ایک ایجنڈے پر متفق ہو جائیں اگر اندرونی معاملات پر کھینچا تانی جاری رہی تو ہم اپنی آنے والی نسلوں کو خوش حال ترقی یافتہ پاکستان نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم شہر قائد کراچی میں رینجرز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملہ کی پر زور انداز میں مذمت کرتے ہیں ہماری پاک فوج نے قوم کی عزت اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے ہمیشہ قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں اور پاک فوج کے افسران اور جوان اپنا آج ہمارے آنے والے کل کے لئے قربان کر رہے ہیں ہر شہری پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں ہمیں اتحادو یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو شکست فاش دینا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) صدر پیر محل ویلفیئر کونسل چوہدری امان اللہ نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سیرو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے بے نظیر شہید پارک تعمیر کرنے کا کام شروع کیا گیا تھا جو کہ کئی سال گزر جانے پر بھی شہریوں کے لئے سیروتفریح کی غرض سے نہ کھولا جا سکا۔مذکورہ پارک میں پڑی گندگی اور غلاظت اس بات کی عکاسی کر رہی ہے کہ پارک کو تعمیر کرنے والے عناصر نے ملکی خزانہ کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا ہے پارک آوارہ کتوں اور نشیئوں کی آماجگاہ بن چکا ہے شہریوں نے سینکڑوں بار پارک کی تعمیر میں مبینہ طور پر کرپشن کرنے والے ہاتھوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا مگر کسی بھی ذمہ دار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ہم ارباب اختیار سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عوام کو سیر وتفریح کے مواقعے فراہم کرنے کے لئے بے نظیر شہید پارک کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرواتے ہوئے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) تیز رفتار کار سوار نے دربار پر سلام کے لیے جاتے ہوئے موٹررکشہ سواروں اور موٹرسائیکل سوار وں کو ٹکرماردی خواتین سمیت سات افراد زخمی تفصیل کے مطابق بستی کانجن کے رہائشی موٹرسائیکل رکشہ نمبرTSDـ9760میں سوار دربار سندھلیانوالی میں سلام کرنے کے لیے جارہے تھے کہ تیزرفتار کار نمبرMNAـ1403نے چک نمبر674/15گ بکے پاس موٹرسائیکل نمبرTSKـ674جس پر سوار دو بھائی عبداللہ اورکلیم اللہ ولد وکیل تھے کو ٹکرمارنے کے بعدموٹر سائیکل رکشہ نمبرTSKـ674 سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میںدونوں بھائیوں سمیت رکشہ ڈرائیور محمد ریاض اس کی اہلیہ نذیر اں بی بی اور بیٹا شعبان اور رکشہ میں سوار منور بی بی زوجہ جہانگیر ، بشریٰ بی بی زوجہ شہبازشدید زخمی ہوگئے رکشہ ڈرائیور اس کی اہلیہ اور بیٹے کی حالت نازک ہونے کے پیش نظرانہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا گیا جبکہ باقی زخمیوں کو ریسکیو1122نے موقع پر طبی امدا دد ی جبکہ کار سوار موقع سے فرارہوگیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) نامعلو م چور گھر کی دیواریں پھلانگ کر گھر سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات نقدی چوری کرکے لے گئے بتایا گیا ہے کہ چک نمبر669/10گ ب کے رہائشی نصراللہ خان ولد محمد اصغر قوم راجپوت کے گھر تین کس نامعلوم چورداخل ہوئے اور گھر میں موجود طلائی زیورات دس عدد طلائی انگوٹھیاں مردانہ 2عدد طلائی انگوٹھی لیڈیز ، وزن چھ تولہ ، طلائی کڑے 2عدد وزن دوتولے ، ایک عدد طلائی گلوبند وزن تین تولے ، چار عدد طلائی کانٹے جھمکے وزن 4تولے اور دوعدد پنجیب اور دوعدد سگلے چاندی وزن نصف کلو اور نقد 50ہزار روپے نکال کرفرارہوگئے نامعلوم چوروں کی کھوجی کتوں کے ذریعے تلاش شروع کردی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) چیئرمین استحقاق کمیٹی و رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن نے مسلم لیگ ن پیرمحل عہدیداران سے ملاقات کے دوران بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے شہر میں طالبات کیلئے ایک ہائی سکول اور سول ہسپتال پیرمحل کو THQمیں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔اپ گریڈیشن کے بعد THQہسپتال میں بیماروں کو علاج معالجے کی تمام جدید سہولیات فراہم ہو سکیں گی اور بہت جلد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی پیرمحل کا دورہ کرنے والے ہیںعوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے میں اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لا رہا ہوں اور مجھے مسلم لیگ ن اور شہری تنظیموں کے عہدیداروں کی جانب سے شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے تجاویز بھی درکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک اور پارٹی قیادت سے وفا کرنے والے سیاسی نمائندوں کی پہچان رکھیں کیونکہ ووٹ ملک کی امانت ہے اگر انتخابات میں عوام اپنے ووٹ اور مادروطن سے وفا کرنیوالی سیاسی جماعت کو کرسی اقتدار پر لائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ملک سے محرومیوں اور لاقانونیت کا خاتمہ نہ ہو سکے۔بار بار سیاسی پارٹیاں تبدیل کرنے سے چہرے تبدیل نہیں ہوتے شہرکو حکومت پنجاب کی جانب سے تحصیل کا درجہ دلانے کے بعد کوشاں ہو ں کہ اسے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سب سے خوبصورت ماڈل سٹی بنایا جائے۔جب کہ شہر میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر بھی جلد شروع ہو جائے گی جس سے نوجوان کھیل کے میدان میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا سکیں گے۔انٹر سٹی ون وے منصوبے کا آغاز ہو چکا ہے اور میٹھے پانی کی فراہمی کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری تحصیل میں تمام ترقیاتی منصوبے اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ کاسٹ کر کے ابن الوقت سیاست دانوں کا اصلی چہرہ بلدیاتی انتخابات میں بے نقا ب کر ڈالیں۔وطن عزیز کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لارہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان ایشیائ کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا۔دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے کیلئے حکومت اور پاک فوج کو عوام کی بھرپور حمایت کی ضرورت ہے جب کہ اس موقع پر سابقہ تحصیل نائب ناظم محمد صدیق پیارا نے تحصیل میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اصلاحی تجاویز بھی دیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) نامعلوم چوروں کے گروہ نے موضع 57/3ٹکڑا میں نصب بجلی ٹرانسفارمر 50KVAمالیت 85,000/ـروپے چوری کر لیا۔تھانہ پیرمحل پولیس نے فیسکو سب ڈویڑن آفیسر کی رپورٹ پر واردات میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا عمل شروع کر دیاتھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) تھانہ پیرمحل پولیس نے دوران گشت سبحان چوک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار محمد کاشف و لد محمد نعیم سکنہ342گ ب سے پانچ لیٹر شراب برآمد کر کے مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر دیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) رکن قومی اسمبلی نے شہریوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے مرکزی قبرستان کی چار دیواری کیلئے لاکھوں روپے کی گرانٹ منظور کروا لی۔ان خیالات کا اظہار سابقہ تحصیل نائب ناظم محمد صدیق پیارانے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہر کا مرکزی قبرستان چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کی آمجگاہ بن چکا تھا اور عوامی حلقوں نے قبرستان کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے متعدد بار ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ بھی کیاتھا عوام کے دیرینہ مطالبہ کا نوٹس لیتے ہوئے حلقہ سے منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن نے قبرستان کی چار دیواری کیلئے حکومت سے 21لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کروا لی ہے۔جس سے ناصرف شہریوں کی شکایا ت کا ازالہ ہوگا بلکہ قبرستان کو درپیش مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔شہریوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قبرستان کو صاف ستھرا بنانے کیلئے عملی طور پر اپنا کردار ادا کریں کیونکہ بحیثیت مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ موت برحق ہے اور قبرستان ہی ہماری آخری آرام گاہ ہے جب کہ دوسری جانب سینئر نائب صدر تاجر برادری چوہدری محمد طارق ،سابقہ کونسلر طارق فرید ،چوہدری انور سعید ،بشیر اقبال ،رہنما جماعت اہل سنت مولانا محمد اکبر رضوی ،مولانا محمد عبداللہ چشتی ،اسرار احمد پھلوری ،جمیل احمد سمیت شہری تنظیموں کے عہدیدارو ں نے رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن کا بھی شہریوں کی شکایت پر نوٹس لینے اور دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) شہر اور مضافاتی آبادیوں میں قائم فحاشی کے اڈے شرفاء کیلئے عذاب بن گئے۔تفصیل کے مطابق عرصہ درازسے شہر او ر مضافاتی آبادیوں میں قائم فحاشی کے اڈے مذکورہ آبادیوں میں رہائش پذیر شریف شہریوں کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں بے حیائی کے اڈے چلانے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جو کہ گاہک کی ڈیما نڈ کے مطابق دیگر شہریوں سے بھی تتلیاں منگوا کر پیش کرتی ہیں۔عوامی مطالبہ پر مقامی پولیس سال میں اکا دکا فحاشی کے اڈوں کے خلاف کاروائیاں کر کے اپنے فرائض سے بری الذمہ ہو جاتی ہے مگر فحاشی کے اڈوں کا مستقل بنیادوںپر خاتمہ کرنے کیلئے حل تلاش نہیں کیا جا تا جس کی وجہ سے نواجوان نسل تیزی سے بے روا روی کا شکار ہو رہی ہے۔روز بروز فحاشی کے اڈوں میں اضافہ ہونے سے گردنوا ح میں بسنے والے شرفاء کے بچے بچیوں کی شادیاں بھی تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت سیاسی و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر فحاشی اڈوں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Pirmahal
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) گورنمنٹ فرید بخش ڈگری سائنس کالج کے سپورٹس فیسٹیول کی رنگارنگ تقریب اختتام پذیر ہو گئی سپورٹس فیسٹیول میں رسہ کشی ، تیکہ لڑائی، مرغالڑائی،بوری ریس،تھری لیگ ریس، سولو سائیکلنگ، اولڈ فریدین ریس، میوزک پروگرام ، ڈانس پروگرام،100میٹر، 200میٹر , 800میٹرکے مقابلہ جات ہو ئے ، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل نوجوانوں کی صحت اور فٹنس کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ صحت مند اور تندرست نوجوانوں کا معاشرہ ہی اس ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔ معاشرہ صحت مند اورتندرست ہو اسے ترقی کرنے سے کوئی روک نہیں کرسکتا نوجوان نسل کوبے راہ روی سے بچاکر مثبت سرگرمیوں کی طرف لگانے کے لیے کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہوں گے پرنسپل چوہدری بشارت جاوید نے کہاکہ موجودہ ترقی یافتہ دور میں ہر کوئی کمپیوٹر کی بات کرتا ہے اور ہر نوجوان اپنی زندگی میں کمپیوٹر کے نشے کا عادی ہوتا ہے۔جس کی بدولت وہ جسمانی اور صحت مندانہ سر گرمیوں سے دورہو تا جارہا ہے ،کہتے ہیں “کھیلوں کے میدان آباد ہوں گئے تو ہسپتال ویران ہوں گئے”انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے صحتمند معاشرہ جنم لیتا ہے حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ،حکو مت پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے صوبہ بھر میں کروڑوں روپے کے فنڈز مہیا کر رہی ہے تا کہ آنیوالی نسلوں کو تندرست اور توانا رکھا جائے اور انہیں ہر بیماری سے بچایاجا سکے، چوہدر ی طارق منیر نے کہا کہ کالج کی طرف سپورٹس فیسٹیول کروانے ایک اچھا قدم ہے میں پرنسپل بشارت جاوید، پروفیسرناصر محمود، پروفیسر سرفراز احسن کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک اچھے پروگرام کا اہتمام کیا ، آخری میں مختلف مقابلوں میں اول ، دوم اور سوئم آنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کے کئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) شوگر ملز کمالیہ کی جانب سے بر وقت ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے گنے کے کاشتکاروں کا معاشی قتل جاری ہے جبکہ کاشتکاروں کو شوگر ملز انتظامیہ کی جانب سے دیئے گئے چیک بھی بوگس ثابت ہو چکے ہیں اور مذکورہ بالا چیکوں پر بنک کی طرف سے میمو بھی لگوا لئے گئے ہیں اگر ملز انتظامیہ نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو مقدمات کا اندراج بھی کروانے سے گریز نہیں کیا جائے گا ان خیالات کااظہار مہر محمد ممتاز دولتانہ ضلعی صدر انجمن کاشتکاران ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ کچھ روز قبل ضلع کے سینکڑوں کاشتکاروں نے عدم ادائیگیوں کے خلاف شوگر ملز کے سامنے احتجاجی دھرنہ بھی دیا تھا مگر ضلعی اور تحصیل انتظامیہ نے ملز انتظامیہ اور انجمن کاشتکاران کے عہدیداران کو بر وقت ادائیگیاں کروانے کا یقین دلایا تھا مگر ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کی کوشیں بھی بے سود نظر آ رہی ہیں جبکہ کاشتکار پے منٹ کے حصول کے لئے شوگر ملز کمالیہ کا طواف کر کر کے تھک چکے ہیں اگر کوئی گنے کا کاشتکار جعلی چیکوں کی فراہمی پر احتجاج کرتا ہے تو اسے جسمانی تشددد کا نشانہ بنانے سے بھی گریز نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ گنے کے شتکاروں کے کروڑں روپے کمالیہ شوگر ملز کی طرف واجب لادا ہیں مالی وسائل کی کمی ہونے کی وجہ سے گندم سمیت دیگر فصلوں کی پیداوار بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور گھر کا چولہا جلانے کے لئے ضلع کے کاشتکار اپنے زرعی آلات اور مال مویشی فروخت کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں اگر کاشتکاروں نے تھانوں میں جعلی چیکوں کے مقدمات درج کروا دئیے تو کاشتکاروں کی احتجاجی تحریک کو روکنا صوبائی حکومت کے بس میں نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ گنے کے کاشتکاروں کو بر وقت ادائیگیاں کروانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ سائنس ڈگری کالج فریدآباد میں کالج میگزین ”گلستان غوثیہ فریدیہ ”کی شاندار تقریبِ ِ رونمائی منعقد ہوئی۔جس کی صدارت پرنسپل بشارت جاوید نے کی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے میاں محمد رفیق ، بابا فرید بخش کے پوتے چوہدری طارق منیر ، ڈاکٹر عارف سلیم عارف، ڈاکٹر محمد حسین، ڈاکٹر لیاقت علی، سابق پرنسپلز خورشید احمد ، چوہدر ی اشرف سلطان احمد خان ایڈوکیٹ تھے جبکہ اس موقع پر میگزین کے ایڈیر ان چیف پروفیسر ناصر محمود، پروفیسر زسرفراز احسن، طارق، نثار احمد ، غلام حسین ، ضیغم عباس، نعمان احمد زیرک سمیت طلباء کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ مہمانوں نے مشترکہ طور پر کالج میگزین ”گلستان غوثیہ فریدیہ ”کا فیتہ کاٹ کر رسمِ رونمائی کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں محمد رفیق نے کہاکہ ہمارے علاقے کے بچوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے ضرورت صرف انکی رہنمائی کی ہے۔ اگر ہم ان کی تھوڑی سی بھی مدد کریں تو یہ بچے ہر مقابلے میں مقام پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے طالب علمی کے دور میں سکولوں کے درمیان مختلف قسم کے تعلیمی مقابلے ہوتے تھے جس میں حصہ لینے والے آج بڑے بڑے پوسٹوں پر تعینات ہیں۔ مگر بد قسمتی سے آج کے دور میں یہ روایت ختم ہوتی جارہی ہے ، جس کا نقصان اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ سٹیج پر آ کے بولنے سے ہچکچاتے ہیں۔پرنسپل کالج چوہدری بشارت جاوید نے کہا40سالہ بعد میگزین کا اجراء کیا ہے جس کا مقصد طلبا کے اندر چھپی صلاحیتوں ،تحریری فن کو اجاگر کرنا ہے طالب علموں کے اندر موجود تحریری صلاحیت کو دیکھ بہت خوشی ہوئی۔ہمارا مقصد ب بھی ان صلاحیتوں کو آگے لانا ہے انہوں نے کہا کہ تحریر ایک ایسا فن ہے انسان کی لکھی ہوئی تحریر ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔طلبا اپنے اندر لکھنے کی عادت پیدا کریں انہوں نے کہاکہ میں تمام مہمانوں، پروفیسرز اور طلباء کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں میگزین کے ایڈیر ان چیف پروفیسر ناصر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرنسپل اور کالج انتظامیہ نے طلبا کے لئے تحریر ی مقابلے کا مواقع فراہم کیا ہے اس لئے طلباء اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ پرنسپل علم دوست شخصیت کے مالک ہے میگزین کی 40سال بعد اشاعت پر پرنسپل سمیت کالج انتظامیہ کو مبارکباد پیش کر تا ہوں۔ آخر میں پرنسپل اور کالج کے پروفیسرز نے مہمانوں کو اعزازی میگزین دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پیرمحل میں گندم سے تمام گودام بھرے پڑے ہیں اس وقت دو لاکھ بوری( تقریبا 4لاکھ پچاس ہزار من ) گندم کا سٹاک موجودہے تفصیل کے مطابق گندم نئی فصل آنے میں تقریبا ڈیڑھ ماہ رہ گئے ہے حکومت ناجانے کہاں سوئی ہو ئی ہے کہ اس کو یہ فکر نہیں کہ سابقہ گندم خراب ہو جائے گیاگر اس کو نہ اٹھوایا گیا تو نئی گندم کا سٹاک کھلے آسمان تلے رکھنے پڑے گا،تحصیل پیرمحل میں گودام گندم سے بھرے پڑے ہیں سابقہ گندم کی فروخت نہ ہو نے اور گوداموں کے خالی نہ ہو نے کی وجہ سے امسال بارہ اپریل کو شروع ہونے والی گندم کی کٹائی اورپندرہ اپریل سے محکمہ فوڈ کی جانب سے خریداری میں شکوک و شہبات نے جنم لے لیا اور کسانوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی حکومت کے عدم توجہ کی وجہ سے پوراسال گندم کے ذخائر فروخت نہ کرنے سے جہاں حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھاناپڑرہاہے دوسری جانب نئی گندم کی خریداری بھی حکومت کے لئے ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف معاشی انقلاب برپا کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں ، معاشی ترقی امن و امان کی بہتر صورتحال کے بغیر ممکن نہیں ، تمام ادارے ملک سے دہشت گردی ، انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیے متحد ہیں ان خیالات کااظہار چوہدری امان اللہ رہنما مسلم لیگ (ن) پیرمحل نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں ملکی تاریخ کا پہلا سنہری باب رقم ہوا کہ تمام سیاسی قوتیں اور ادارے ملک کے دفاع و تحفظ میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہیں ، مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت انتہائی محدود وسائل اور بے شمار مسائل میں گرے ہونے کے باوجود پاکستان کو مستحکم اور خوشحال ملک بنانے کے لیے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں ، میاں برادران کی اعلیٰ قائدانہ صلاحیتیوں کی بدولت آج ملکی معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہے ، اربوں روپے کی لاگت سے جاری فلاحی پروگراموں سے غریب عوام مستفید ہو رہے ہیں ، موجودہ حکومت ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے صوبے سے جہالت کے خاتمہ کے لیے ہر سال 40 ہزار ایجوکیٹرز بھرتی کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور اب تک لاکھوں ایجوکیٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر محکمہ تعلیم میں نوکری دی جا چکی ہے ، غریب عوام کی فلاح و بہبود اور معیارِ زندگی بلند کرنا مسلم لیگ ن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین فریضہ ہے جرائم پیشہ عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ان خیالات کااظہار الیاس بیگ ایس ایچ او تھانہ پیرمحل نے صحافیوں کے وفد محبوب اخترخان ، میاں اسد حفیظ، امجد علی، بلال انجم ، خرم شہزاد بھٹی ، عثمان علی سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ اشتہاریوں کے خلاف آئی جی کے حکم پر کریک ڈئوان جاری ہے دس لاکھ انعام والے اشتہاری کی گرفتاری سے مورال بلندہو ا ہے ، موثرگشت کی وجہ سے جرائم میں کمی واقع ہو ئی ہے اور عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھ ہے، انہوں نے کہاکہ پریس معاشرہ کی آنکھ اور کان ہیں جو معاشرہ میں چھپی ہو ئی برائیوں کی نشان دہی کرتے ہیں جن سے جرائم کو کنٹرول کرنے میں مد د ملتی ہے۔