پیر محل کی خبریں 1/10/2014

Meher Talib Hussain

Meher Talib Hussain

پیر محل (نامہ نگار) سڑک کے حادثات اور لڑائی اور کتے کے کاٹنے کے واقعات میں 14افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق سڑک کے واقعات میں 11افراد جن میں چک نمبر702/46گ ب کے محمد منصور، محمد مقبول پسران محمد بشیر چک نمبر689/31گ ب کے نوید مسیح ولد بشیر مسیح ،محمد یوسف ولد محمد شبیر، چک نمبر691/33گ ب کا رہائشی محمد اشرف ولد عبدالستار کمالیہ شوگر ملز کے رہائشی نعیم ولد منظور، صدف دختر منظور حسین، منظور حسین ولد اللہ دتہ، چک نمبر663/4گ ب کے رہائشی محمد نعیم ولد اللہ دتہ، محمد نعیم پیر محل، محمد وسیم ساکن چک318گ ب زخمی ہو گئے جبکہ لڑائی کے واقعہ میں محمد زاہد ولد عبدالغفور ساکن چک674/15گ ب زخمی ہو گیا آوارہ کتے کے کاٹنے سے شاہ پور کے رہائشی دوحقیقی بھائی محمد ریاض ، محمد سرفراز پسران خان محمد زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امد اد دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار )13کس افراد نے آتشیں اسلحہ کے زور پر فصل چری کاٹ کر چوری کرلی مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ٹکڑہ 57/3تحصیل کمالیہ کے رہائشی مہر جاوید ولد نصیر احمد قوم بدرو کے زرعی رقبہ مربع58کیلہ نمبر 25/1بررقبہ 3کنال 9مرلے واقع ٹکڑہ 57/3تحصیل کمالیہ میں فصل کاشت کررکھی جس کو مسمیان شعبان،رمضان،ماجد پسران خان محمد اقوام منگن موچی ،شکور عرف اللہ دتہ ولد مٹھن،نوشیر،حاجی محمد،گلشیر،رمضان پسران مٹھن قوم دھڑر،محمدنظام ولد احمد قوم بدرو ساکنا ن ٹکڑ ا 57/3تحصیل کمالیہ معہ 4کس نامعلوم مسلح ہائے آتشیں اسلحہ چارہ برسیم 2کنال 9مرلے چوری کاٹ لیافصل برسیم برقبہ 1کنال 9مرلے میںہل چلا کر برباد کردیا اور اس میں فصل کپاس برقبہ 1کنال 0مرلہ میں چری کاشت کرکے ناجائز قبضہ کرلیاتھانہ پیرمحل پولیس447/148/149ت پ کے تحت عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) گو نواز گو تحریک نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کونے کونے تک پھیل چکی ہے ، نوازشریف او ر شہبازشریف جہاں جائیں گے اب انہیں گو نوازگو کے نعرے کا سامنا کرنا پڑے گا تحریک انصاف کے کارکنوں نے مسلسل ڈیڑھ ماہ سے پْرامن احتجاج کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے دنیا کی تاریخ رقم کردی ان خیالات کا اظہار ممتازدولتانہ ضلعی راہنما پاکستان تحریک انصاف نے ہمراہ مہر طالب حسین سرگانہ نائب صدر پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا انہوںنے کہا ناعاقبت اندیش حکمرانوں کی اپنے رویوں پر فوری نظر ثانی کی ضرورت ہے ا قتدار کی بڑھتی ہوئی حبس پر حکمرانوںنے غور نہ کیا تو ایساانقلاب برپا ہوگا غریب اپنا حق لینے کے لئے ایسے اٹھیں گے کہ پھر عالیشان محلات بھی نہیں رہیں گے اور اصل انقلاب جو امیروں کو سیلاب کی طرح بہا لے جائے گا اس دن سے بچنے کے لئے معاشرے میں انصاف اورمساوات کو قائم کرناہوگا برسراقتدارٹولے کو عوام کے سامنے سرنڈر کرنا پڑیگا عوام جمہوریت کے نام پر بادشاہت کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اورملک میں جلد ہی خاندانی آمریت کا دھڑن تختہ ہوجائیگا عوام کی عمران خان کی قیادت میں مسلسل جدوجہد سے ظلم و ستم کی تمام سیاہ رات جلد چھٹنے والی ہے اور حکومت کا انجام قریب ہے موجودہ حکمران عوام کی آواز کو دبانے کے لئے لاٹھی گولی کا استعمال کر رہے ہیں ۔ کارکنوں کو جیلوں میں ڈال کر عوامی امنگوں کا قتل کیا جارہا ہے ایک طرف عوام حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے تو دوسری طرف حکمران اپنے ظلم کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجلی گیس سمیت ٹیکسوں میں اضافہ کر رہے ہیں تحریک انصاف حکمرانوں کے ظلم وجبر کے نظام کے خلاف سیسہ پلائی کی دیوار بن چکی ہے حکمران جماعت کی من مانی نہیں چلے گی جمہوریت کی مضبوطی ہی پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی ضامن ہے آمریت کی گود پرپھلنے والی حکمران جماعت تحریک انصاف اور عمران خان پرالزام تراشی کرکے اپنااقتدار بچانے کے درپے ہے تحریک انصاف کبھی بھی تیسری قوت کے سہارے اقتدارمیں نہیں آئے گی حکمرانوں کواپنے رویوں اورسوچ میں تبدیلی لاناہوگی کرپٹ سسٹم اوردھاندلی کی مرتکب کابینہ عوامی مسائل حل نہیں کرسکتی ذاتی مفادات کی تکمیل ہی موجودہ حکومت کا منشورہے تاریخی دھرنے ‘ کراچی اور لاہور کے ریکارڈ جلسوں نے حکمرانوں نے ایوانوں میں زلزلہ طاری کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) قطب الاقطاب مشہور صوفی بزرگ پیر قطب علی شاہ کا سالانہ عرس میلہ دربار قطبیہ سندیلیانوالی میں یکم اکتوبر بروز بدھ تاتین اکتوبر بروز جمعہ منعقد ہورہا ہے رسم غسل چادرپوشی پیر سید ابر ار حسین شاہ سجادہ نشین ،اور پیر قطب علی شاہ المعرو ف علی بابا زیر سجادہ نشین کریں گے عرس میلہ میں ملک بھر کے لاکھوں زائرین مریدین شرکت کریں گے عرس مبارک میں گھڑسوار ی نیزہ بازی کے خصوصی مقابلہ جات ہونگے سیکورٹی کے سخت انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹوں اور اہلیہ عرس کی تقریبات میں شرکت کریں گے خصوصی کوریج محمد شاہد کھرل ، راجہ ظفرزریں ، محمد شیراز ، بشیر کھرل کریںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) لاری اڈا مین گیٹ پر غیر قانونی بس اسٹینڈ کے باعث مین گیٹ بند جنرل بس اسٹینڈ کے تاجران کا احتجاج قائم مقام ڈی سی او کا آرٹی سیکرٹری کو غیر قانونی اڈے ختم کرنے کا حکم تفصیل کے مطابق جنرل بس اسٹینڈ پیرمحل جو وسیع عریض ہونے کے باوجودبااثر ٹرانسپورٹرزکی ہٹ دھرمی کے باعث ویرانی کا منظر پیش کررہا ہے جنرل بس اسٹینڈ کے اندر موجود 14بیس منٹ خالی ویران پڑے انتظامیہ کی نااہلی کو واضح کررہے ہیں جبکہ بااثر ٹرانسپورٹر ز نے اللہ چوک پیرمحل سے اسٹینڈ ختم کروائے جانے کے بعد مین گیٹ لاری اڈا پر غیرقانونی طورپر بس اسٹینڈ قائم کرلیے جس سے نہ صرف لاری اڈا کے اندر موجود دکاندار جوکہ پانچ ہزار روپے سے دس ہزارروپے تک بلدیہ پیرمحل کو کرایہ کی مد میں اداکر رہے ہیں فاقوں پر مجبو رہوچکے ہیں جبکہ بااثر ٹرانسپورٹر مافیا بیسمنٹ سے گاڑیاں نکالنے کی بجائے کھلے عام ملتان فیصل آبادروڈ لاری اڈا مین گیٹ پر گاڑیاں کھڑی کرکے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں جنرل بس اسٹینڈ کے تاجران نے قائم مقام ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کو تحریری درخواست دی جنہوںنے لاری اڈا مین گیٹ پر قائم غیرقانونی بس اسٹینڈ ختم کرنے کا آرٹی سیکرٹری ٹوبہ ٹیک سنگھ کو حکم دیا جنہوںنے اپنے ماتحت محمد ریاض انسپکٹر کو کاروائی کا حکم دیا محمد ریاض انسپکٹر نے غیر قانونی اڈاجات ختم کروانے کی بجائے ٹرانسپورٹر زکی کھلے عام سرپرستی شروع کردی جس پرجنرل بس اسٹینڈ پیرمحل کے تاجران نے محمد ریاض انسپکٹر کی بجائے آرٹی سیکرٹری کے ذریعے مین گیٹ لاری اڈا پر قائم غیر قانونی بس اسٹینڈ ختم کروانے کا مطالبہ کی ہے جبکہ محمد ریاض ٹریفک انسپکٹر کا کہنا ہے کہ مذاکرات کررہے ہیں اتنی جلدی غیر قانونی بس اسٹینڈ کیسے ختم کرواسکتے ہیںجبکہ بااثر ٹرانسپورٹر مافیا کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے بلدیہ پیرمحل نے دکانداروں کو دکانیں پیچھے کرنے کے لیے نوٹس جاری کردیا۔