پیرمحل کی خبریں میاں اسد حفیظ سے 08/01/2015

پیرمحل (میاں اسد حفیظ) ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پیرمحل کے مختلف سکولوں کے سیکورٹی انتظامات کا جائز ہ لیاتفصیل کے مطابق ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم نے پیرمحل کا دورہ کیا جہاںپر ہائی سکول نمبر 1، ہائرزسکینڈری گرلز سکول، اپرکالونی میں ایلمنٹری گرلزسکول، سبزی منڈی روڈ پر واقع پرائیوٹ سکول، ہائی سکول نمبر,2سمیت دیگر سکولوں میں گئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب ، چیف آفیسر بلدیہ طارق جاوید کمبوہ، اے ای او منیر سعید، تحصیلد ار چوہدری منظر حفیظ ، ریسکیو 1122کے بشارت حمید سمیت دیگر انتظامی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے،ڈی سی او نے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے خصوصی احکامات بھی جاری کیے۔

Security Arrangements Checking Schools

Security Arrangements Checking Schools

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ) ماہ ربیع الاول سرکار دو عالم کی ولادت با سعادت کا مہینہ ہے اس مہینے میں دو جہانوں کے مالک نے کائنات میں اپنا قدم رکھا جہالت میں لت پت اور باطل میں مبتلا عرب میں محسن انسانیت بہترین معلم کی آمد ہوئی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنے سے ہی دنیا کے انسانوں میں خیر تقسیم ہونے لگا لاوے کا پہاڑ ٹھنڈا پڑ گیا مائوں کو بیٹے نصیب ہوئے اسی طرح انسانیت کو ہدایت تقسیم کرنے والا یعنی آپ دنیا میں آ گئے آپ کی حیات طیبہ پوری انسانیت کیلئے ایک نمونہ ہے ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ حمیدالدین رضوی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ اہل مسلم کیلئے مشعل راہ ہے مسلمان سنت رسول پر مکمل عمل پیرا ہو کر دین و دنیا میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ربیع الاول کے ماہ میں پورے عالم اسلام کے اندر جشن میلاد پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے آقا دو جہان کے احکامات پر عمل سے ہمارے دونوں جہاں سنور سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے جہالت کا خاتمہ ہو اور ہر طرف اجالا ہی اجالا ہوا اللہ تعالیٰ نے نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا نبی آخر الزمان ہی وہ مبارک ہستی ہیں جن پر اللہ تعالیٰ کے فرشتے اور اس کے بندے دن رات درود پاک بھیجتے ہیں اور تا قیامت بھیجتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر میلاد سے اللہ تعالیٰ کی رضا اور دارین کی سعادتیں حاصل ہوتی ہیں اور محبت رسول سوتے پھوٹتے ہیں جو کہ جذبہ اطاعت رسول کرنے میں معاون ہوتے ہیں آج کے اس افتراق و انتشار اور دہشت و خوف کے ماحول میں امن وسکون اور اخوت ومحبت اور پیار و اتحاد کا ایک واحد ذریعہ ذکر رسول ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ) پیرمحل بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات بروز ہفتہ ہوں گے،تفصیل کے مطابق پیرمحل بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات بروز ہفتہ 10-01-2015کو ہو ں گے، صدارت کے لئے رانا عمران منج اور طاہر صفوری میں مقابلہ ہو گا جبکہ جنرل سیکرٹری کے لیے اکرم نوناری اور سید نسیم بخاری کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ) نامعلوم شخص کی نعش نہر سے برآمد تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 719گ ب کی قریب سے گزرنے والے نہر سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہو ئی ہے، پیرمحل پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر سول ہسپتال پیرمحل پوسٹ مارٹم پہنچایا گیا،دریں اثنا چک نمبر720گ ب کی نہر سے بھی نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی۔

Namalom Person

Namalom Person