پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) میاں طارق کوٹلی والے مرکزی صدر انجمن تاجران پیرمحل اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام کیلئے مہنگائی پیٹرول، ڈیزل کے ر یٹ میں کمی کی گئی تھی، اور سا تھ ہی میں بسو ں گا ڑیو ں کے کر ائے میں کمی کا بھی اعلا ن کیا گیا تھا،لیکن افسو س اس سب پر عمل نہ ہو سکا جب حکو مت کی جا نب سے پیڑ ول کے ر یٹ بڑ ھا ئے جا تے ہیں تو گاڑیو ں اور پیٹر ول پمپ کے ما لکا ن پہلے ہی زائد ریٹ کو بڑھا کر پیسے وصو ل کر نا شر وع کر دیتے ہیں، انہوں نے کہاکہ حکو مت نے عو ام سے مہنگا ئی کم کر نے کا وعدہ پو را کر نا شر وع کر دیا ہے تو پیٹرول پمپ ما لکا ن اوربسو ں کے ما لکا ن کو بھی حکو مت کیسا تھ بھر پو ر تعا ون کر نا چا ہئے،اور پیٹر ول پمپ ،اور تما م مسا فر وں گا ڑیو ں کے ما لکا ن فو ر ی طو ر پر ر یٹ کو کم کر کے اس با ت کا بھی خیا ل کر یں کہ جب حکو مت ر یٹ بڑھا تی ہے تو ان پر فو ر ی پر عمل شر وع کر دیا جا تا ہے،اگر حکو مت نے تما م اشیا ء کے ر یٹ کو کم کیے ہیںتو ان پر عمل بھی ضرو ری ہے ، انہو ں نے ضلعی انتظا میہ سے مطا لبہ کیا کہ فو ر ی طو ر پر ٹیمیں تشکیل دی جا ئے اور ر یٹ کو کم نہ کر نے والے اور زخیر ہ اندوزی کر نے والے کے خلا ف فو ر ی طو ر پر کا روائی کر یں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل(میاں اسدحفیظ سے)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل کے حکم پر محکمہ مال کے عملے نے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی، حلقہ پٹواری محمد گلزارنے بی پلاٹ میں 32/34کی کاروائی کرتے ہوئے درجنوں مکانات کو گرا کر اراضی کو واہ گز ار کروا لیا ۔ اس کاروائی کے متعلق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ محمد نجیب نے صحافیوں کو بتایاکہ اگر کوئی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف فوجداری کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل(میاں اسدحفیظ سے)پیرمحل رجانہ روڈ پر تیز رفتار ہیوی ٹریفک کی گذر آئے روز حادثات کا باعث مین رجانہ روڈ پیرمحل پر سپیڈبریکر بنائے سماجی فلاحی حلقوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پیرمحل رجانہ روڈ کو تعمیر کیاگیا مگر اس پر ہیوی ٹریفک کی تیزرفتاری کو کنڑول کرنے کے لیے سپیڈ بریکر نہ بنائے گئے ہیوی ٹریفک کی تیزرفتاری کے باعث شہر کے وسط میں واقع رجانہ روڈ پر آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں کیونکہ پہلے یہ لنک روڈ تھا اب ڈبل روڈ کے باعث فیصل آباد تاملتان جانے والی تمام ہیوی ٹریفک اسی روڈ سے گذرتی ہے دن رات ہزاروں گاڑیاںشہر کو کراس کرتی ہے ہیوی ٹریفک کی تیز رفتاری سے نہ صرف آئے روز حادثات معمول بن گئے بلکہ تاجروں کے کاروبار تباہ ہوچکے ہیںسیاسی سماجی فلاحی تنظیموںنے نان تحصیل ہیڈکوآرٹر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور پیرمحل رجانہ روڈ پر ہیوی ٹریفک کی تیز رفتاری کو روکنے کے لیے سپیڈ بریکر بنوائے جائیں تاکہ آئے رو زحادثات کا سدباب کیا جاسکے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل( میاں اسدحفیظ سے)واہگہ بارڈر پر دہشت گرد حملہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے حملے میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کر کے کڑی سزا دی جائے دشمن کے بزدلانہ حملے پاکستان قوم کے جذبوں اور حوصلوں کو ختم نہیں کر سکتے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) پیرمحل کے رہنما چوہدری امان اللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ واہگہ بارڈر پر خود کش حملے میں بے گناہ انسانوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں ہم اس دہشت گردانہ حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے دہشت گرد حملوں سے پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کی سازش ہے پاکستان دشمن طاقتیں پاکستان کے اندر امن وامان اور استحکام برداشت نہیں کر سکتیں پاکستان کے چائنہ کے ساتھ طے ہوئے معاہدوں اور منصوبوں کی وجہ سے پاکستان کے اندر ترقی اور خوشحالی آئے گی لوگوں کو روز گار ملے گا پاکستان دشمن طاقتیں چائنہ کے ساتھ معاہدوں اور منصوبوں کو رکوانا چاہتی ہیں جن کیلئے ایک منظم سازش کے تحت ملک کے اندر خود کش حملے اور دھماکے کروائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری پاکستانی قوم اکھٹی اور متحد ہے ہم سب ملکر دشمنوں کی سازشتوں اور چالوں کو ناکام بنا دینگے۔