پیرمحل (محمد خرم شہزاد بھٹی) پیر محل 29 کروڑ روپے کا فنڈ گورنر پنجاب کااپنے آبائی گاؤں کے مکینوں سے والہانہ اظہار ہے ،، ہمارے دروازے بلاامتیاز عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلے ہیں ،،انشاء اللہ جلد عوامی منصوبوں کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مزید فنڈ حاصل کریں گے،، ڈاکٹر کشف ریاض اللہ صوبائی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن تفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل مضافات آبادیوں بی پلاٹ سی پلاٹ ذوالفقار ٹاؤن ، چک نمبر673/14 گ ب میں سیوریج نالیاں سولنگ وغیرہ کی تعمیر تکمیل کے لیے ڈاکٹر کشف ریاض اللہ صوبائی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن کے تحرک پر گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کی طرف سے وزیرا علیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے خصوصی طورپر 29کروڑ روپوں گرانٹ کی منظور ی دی گئی 29کروڑروپے کے میگا پراجیکٹ کے لیے ایکسیئن پبلک ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ انجنیئرمحمد رفیق سرویا سب انجنیئر چوہدری عبدالخالق ، چوہدری مشتاق منظور نے بھانجاگورنر پنجاب ، ڈاکٹر کشف ریاض سے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لیے مشاورت کرتے ہوئے منظور شدہ اسکیم ہائے پر بریفنگ دیتے ہوئے جلد سے جلد کام کی تکمیل مقررہ مدت میں کروانے کا وعدہ کیا۔
ڈاکٹر کشف ریاض اللہ نے منظور شدہ اسکیم ہائے میں مجوزہ قواعد ضوابط شرائط کے مطابق منصوبہ جات کی شفاف اور معیاری میٹریل سے تعمیر پر زور دیا اس موقع پر ڈاکٹر کشف ریاض اللہ نے کہا بلاامتیاز عوامی منصوبوں کی تکمیل ہمارا مشن ہے علاقہ کی محرومیوں کے ازالہ کے لیے گورنر پنجاب چوہدری سرور کی کوششیں قابل ستائش ہے ہمارے دروازے بلاامتیاز عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلے ہیں علاقہ کی بہتری کے لیے 29کروڑ روپے کی گرانٹ حاصل کی ہے انشاء اللہ جلد عوامی منصوبوں کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مزید فنڈ حاصل کریں گے۔