پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) تھانے دار پر بھاری رشوت لیکر مقدمہ میں نامزد ملزم کی مثل غائب کرنے کا الزام،مقدمہ مدعی نے پنجاب اسمبلی کے سامنے خود سوزی کی دھمکی دے دی۔ گائوں 743 گ ب کے ضعیف شخص غلام رسول سکھیرا نے وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف اور آئی جی پولیس کی خدمت میں گزاری گئی درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ تھانہ پیرمحل میں درج مقدمہ نمبر 71/14 بجرم 365B کا مدعی ہوں۔مقدمہ میں نامزد ملزمان سفارش علی ،ظفر الطاف ،امانت علی اور دو ملزمہ خواتین رشیدہ بی بی اور تسلیم بی بی میرے مقدمہ کے علاوہ تھانہ فتح پور لیہ ،تھانہ مردان،تھانہ جڑانوالااور تھانہ فیصل آباد میں درج مختلف نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری ہیں اور مذکورہ ملزمان بچیوں اور عورتوں کو اغواء اور فروخت کرنے کے گھنائونے دھندہ میں ملوث ہیں۔میرے مقدمہ کی تفتیش انویسٹی گیشن آفیسر ڈی ایس پی ٹوبہ ٹیک سنگھ حاجی محمد سعید کے پاس گئی تو انہوں نے نامزد ملزمان کو گناہ گار قرار دیا جبکہ مورخہ 17-03-2015کو ڈی ایس پی کمالیہ نے بھی میرے گائوں 743 گ ب میں جا کر تفتیش کی اور ملزمان فریق کی جانب سے دس اشخاص برائے نیاں قسم صفائی برحلف چنے گئے مگر کسی بھی شخص کی طرف سے ملزمان کی بے گناہی کی بابت حلف نہ ہوسکا۔جبکہ مورخہ 18-03-2015کو ایڈیشنل سیشن جج کمالیہ کی عدالت سے ملزمان کی ضمانتیں ہونا تھیں تھانہ پیر محل میں تعینات سب انسپکٹر نے بھاری رشوت لیکر بیان حلفی مثل غائب کر لئے اور مقدمہ کے مرکزی ملزم سفارش علی کی ضمانت خارج ہونے پر بھی اسے گرفتار نہ کیا گیا۔درخواست گزار نے مزید موقف اختیار کیا ہے کہ عبدالستار اور عبدالجبار جو کہ میرے گائوں کے رہائشی ہیں اشتہاریوں کو پناہ دینے کے ساتھ مذکورہ افراد کا کالعدم مذہبی تنظیم سے بھی گہرا واسطہ ہے مقدمہ میں نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کر کے انصاف فراہم نہ ہوا تو پنجاب اسمبلی کے سامنے اپنی بیٹیوں کے ہمرا ہ خود سوزی کرنے پر مجبور ہو جائوں گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) شہر کے میڈیکل سٹور موت بانٹنے لگے نشہ کرنے والے افراد کی تعداد میں روزبروزاضافہ ہنستے بستے گھرانے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے لیبارٹریوں پر بھی زہر آلود خون فروخت کرنے کی اطلاعات،محکمہ صحت کی پراسرار خاموشی۔تفصیل کے مطابق عرصہ دراز سے مبینہ طورپر شہر اور گردونواح کے متعدد میڈیکل سٹور ز مالکان نہ صرف نشہ آور انجیکشن فروخت کر کے اپنی آمدن میں اضافہ کر رہے ہیں بلکہ نشہ کرنے والے افراد کی تعداد میں روز بروز ہونے والا اضافہ محکمہ صحت اور تحصیل میں تعینات ڈرگ انسپکٹر کی نااہلی کو بھی ظاہر کر رہا ہے۔کچھ روپے قیمت رکھنے والے انجیکشن کو میڈیکل سٹور مالکان 100روپے سے لے کر 200روپے تک فروخت کر رہے ہیں۔نشہ کرنے والے افرادانجیکشن خرید کرنے کیلئے جرائم کی وارداتیں کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے جب کہ کھلے عام نشہ آور انجیکشنوں کی فروخت سے درجنوں ہنستے بستے گھرانے تباہی سے دوچار ہو چکے ہیں۔گزشتہ کئی سالوں سے اس گھنائونے دھندہ میں ملوث عناصرکے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی کا عمل میں نہ لایا جانا یہ ظاہر کرتاہے کہ موت باٹنے والے خفیہ ہاتھ ذمہ داران کو ماہانہ منتھلیاں ادا کررہے ہیں اگر نشہ آور انجیکشن فروخت کرنے والے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تو نوجوان نسل کو بے راہ روی کا شکار ہونے سے بچایاجا سکتا ہے اگر محکمہ صحت اور تحصیل میں تعینات ڈرگ انسپکٹر نے عملی اقدامات نہ اٹھائے تو نشہ کا زہر ناجانے کتنے نوجوانوںکو نگل جائے گا۔واضح رہے کہ نشہ آور انجیکشن خرید کرنے والوں میں خواتین اور نو عمر بچے بھی شامل ہیں خواتین انجیکشن کے حصول کیلئے جسم فروشی سے بھی گریز نہیں کرتیں۔دیہی حلقوں میں نشہ کے عادی افراد کو انجیکشن لگانے کا فریضہ عطائی ڈاکٹر سرانجام دے رہے ہیں اور شہر کے مختلف مقامات پر نشئی ایک دوسرے کو انجیکشن لگاتے نظر بھی آتے ہیں مگر روز بروز بڑھتی نشئیوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی زندگیوں کو بچانے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کیلئے محکمہ صحت کے اقدامات کہیں بھی نظر نہیں آتے۔شہریوں نے متعدد بار نشہ آور انجیکشن فروخت کرنیوالے عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا مگر کسی بھی ذمہ دار کا حرکت میں نہ آنا بہت سے سوالیہ نشانوں کو جنم دے رہا ہے۔نشہ کے عادی افراد کی جانب سے اپنا خون بھی شہر کی لیبارٹریوں پر فروخت کرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔اگر ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات نہ اٹھائے تو نشہ کا زہر تندرست انسانوں کو بھی موت کی آغوش میں لے جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) سعودی عرب ہمارا دوسراگھر ہے جس کے خلاف باغیوں کی کسی بھی جارحیت کو قبول نہیں کیا جائے گا حکومت وقت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ باغیوں کی جارحیت کو کچلنے کیلئے سعودی عرب کی ہر ممکن فوجی امداد کو یقینی بنایا جائے کیونکہ دنیا کا کوئی بھی مسلمان سعودی عرب کے خلاف جارحیت کو برداشت نہیں کر سکتاان خیالات کااظہار جماعة الدعوة تحصیل پیرمحل کے امیر ابوتراب نے اپنے بیان میںکہاہے کہ بیت المقدس کی حفاظت کرنے کیلئے ہمیں اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کرنے پڑے تو دریغ نہیں کیا جائے گا۔ہر مشکل حالات میں سعودی حکومت نے ہماری ہر ممکن امداد کو یقینی بناتے ہوئے مخلص ساتھی ہونے کے ثبوت دیا ہے اب بحیثیت مسلمان ہم پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم سعودی عرب کا ساتھ دیتے ہوئے باغی گروپوں کی بغاوت کو کچل ڈالیں۔سعودی عرب وہ پاک سرزمین ہے جہاں پر نبی آخر الزماں ۖکی ولادت باسعادت ہوئی۔دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان انہی کے امتی ہیں جو کہ سعودی عرب کی پاک سرزمین پر کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کریں گے اگر سعودی حکومت نے باغیوں کو کچلنے کیلئے ہماری حکومت سے فوجی امداد کا مطالبہ کیا ہے تو بغیر ہچکچاہٹ کے میاں نواز شریف حکومت کو سعودی عرب کا ساتھ دینا ہوگا۔سعودی عرب سے دشمنی کا خیال دل میں رکھنے والی قوتیں ذہن نشین کر لیں کہ اگر سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی پر آنچ آئی تو امت مسلمہ اینٹ کا جواب پتھر سے د ے گی۔پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ اٹوٹ ہے اور امید ہے کہ پارلیمنٹ بھی مشترکہ طور پر باغیوں کی جارحیت کو ختم کرنے کیلئے سعودی عرب کا ساتھ دینے کا اعلان کرے گی۔اسلام دشمن قوتیں ایک منظم سازش کے تحت سعودی عرب کو اپنا نشانہ بنانا چاہتی ہیں تاکہ تیل سمیت دیگر ذخائرپر قبضہ کیا جا سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) خود ساختہ مہنگائی نے شہریوںکا جینا دوبھر کر دیا حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا ریلیف صحیح معنوں میں عوام تک نہیں پہنچ پارہاہے جس کی وجہ سے غریب لوگ انتہائی غربت میں زندگی بسر کر رہے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام ہو چکی ہیں سروے رپورٹ شہریوں کا اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پیرمحل و گردو نواح میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں کافی حد تک کمی کی اثرات صحیح معنوں میں عوام تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں ذخیرہ اندوزوں نے آنے والے بجٹ سے قبل ہی چیزوں کی قیمتیں کرنے کے بجائے خود ہی بڑھا دی ہیں جس کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ قائم پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی بری طرح ناکام نظر آرہی ہیں کمیٹیاں چھوٹے دکانداروں کے خلاف کاروائی کر کے انہیں ہزاروں رو پے جرمانے کر تی ہیں لیکن بڑے ہو ل سیل ڈیلروں کے خلاف کو ئی کاروائی نہیں کی جاتی شہریوں نے بتایا کہ تمام اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں پانچ سے دس روپے اضافہ ہو چکا ہے حکومت کی جانب سے گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اس کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں شہریوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ بڑے ذخیرہ اندوزوں ،ہول سیل ڈیلروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور تمام اشیائے خوردنوش سستے داموں عوام تک پہنچائی جائیں تاکہ انہیں ریلیف مل سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بغیر کسی شیڈول کے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،ابھی تو موسم گرما کا آغاز ہی ہوا ہے ،حکمرانو ں کے دئیے ہوئے بیانات کی ابھی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی اور غیر اعلانیہ طور پر بد ترین لوڈشیڈنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کسان ونگ کے ضلعی صدر مہر ممتاز دولتانہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ موجودہ حکمرانوں کے کس کس وعدے پر قوم اعتبار کرے یہ صرف ان کاموں کی طرف توجہ دیتے ہیں جن میں کمیشن اور کرپشن کا راستہ نکلتا ہو ،انکو عوام کی تکالیف، مسائل اور پریشانیوں سے کوئی سرو کار نہیں ہے انہوں نے کہاکہ اسی لئے عمران خان نے تبدیلی کا نعرہ لگا یا تا کہ موجودہ حکمرانوں اور فرسودہ نظام حکومت سے قوم کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات دلائی جا سکے اور آنے والی نسلوں کو اس کرپٹ نظام سے چھٹکارا مل سکے اور ایک ایسا نظام حکومت قائم کیا جائے جس سے حقیقی معنوں میں پاکستانی عوام کو امن و سکون ،زندگی کا تحفظ اور زندگی کی تمام آئسائشوں سمیت تمام بنیادی حقوق مساوی طور پر حاصل ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں تمام تر کاوشیں عمل میں لائی جا رہی ہیںان خیالات کااظہار الائیڈ سکول پیرمحل کے پرنسپل چوہدری خاور سلہری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہا الائیڈ سکول ہمیشہ والدین کے اعتماد پر پورا اترا ہے۔ اور ہم نے اپنے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کو اولین ترجیح دی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمیں اس میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالہ سے تعاون کریں تاکہ وہ بہتر طریقہ سے تعلیم حاصل کر سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے والدین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان سے تعاون کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) درجہ حرا رت میں کمی ہو نے کے سا تھ مچھر وں کی افزا ئش نسل میں بھی اضا فہ انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر حلقہ میں مچھر مار اسپرے کروانے کے لئے عملی اقدامات نہ کئے تو پیشر انسانی زند گیاں خطرات سے دوچار ہو جائیں گی تفصیل کے مطابق پیرمحل وگردونواح میں درجہ حرا رت میں کمی ہو نے کے سا تھ مچھر وں کی افزا ئش نسل میں بھی اضا فہ ہو گیا ہے لو ڈ شیڈنگ اور مچھروں کی بھر ما ر کی وجہ سے عوا م را تو ں کو بھی جا گنے پر مجبو ر ہیں ڈینگی وائرس کے تدارک کے لئے حکومت پنجاب نے سختی سے ہدایات جاری کی تھیں کہ تعلیمی اداروں میںہاف بازو والی شرٹس نہ پہنی جائے مگر حکومتی حکم پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔محکمہ صحت کی جانب سے مچھر ماراسپرے نہ کروانا لمحہ فکریہ سے کم نہیں جبکہ دیہاتی حلقوں میں اسپرے نہیں کیا جارہادیہاتوں کو مسلسل نظر انداز کیا گیا ہے۔اگر انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر حلقہ میں مچھر مار اسپرے کروانے کے لئے عملی اقدامات نہ کئے تو پیشر انسانی زند گیاں خطرات سے دوچار ہو جائیں گی شہری ودیہاتی حلقوں کے عوام نے ارباب سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) سنی اتحاد کونسل علماء بورڈ کے وائس چیئرمین مفتی محمد اکبر رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے بنی آخر الزماں کے توہین آمیز خاکوںکی امریکہ میں نمائش، ہماری غیرت ایمانی کوللکارہی ہے، انہوں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت صہیونی طاقتیں نبی پاک ۖ کی شان اقدس میں گستاخیاں کر نے کیسا تومسلمانوں پر دہشت گردی کی چھاپ لگاکر مذہب اسلام کو بدنام کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں، انہوں نے کہا مسلمانوںکو دہشت گرد گرداننے والے امریکہ واسرائیل خود سب سے بڑے دہشت گرد ہیں جبکہ امریکہ میں مقیم غیر مسلم بنی پاک کی تعلیمات سے متاثر ہو کر تیزی سے اسلام کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توہین آمیزخاکوں کی نمائش کو رکوانے کے لئے وفاقی حکومت امریکی حکومت پر دبو ڈالے کہ نمائش کو روک جائے جبکہ اس موقعہ پر جماعت اہل سنت سنی تحریک کے سٹی عہدید اران بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) تیزرفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی ہو گئے تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 674/15گ ب کے رہائشی افتخار ولد احمددین اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پیرمحل سے اپنے گائوں واپس جارہے تھے کہ سند ھ یلیانوالی روڈ پر سامنے سے آنے والے تیز رفتار نامعلوم کارنے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میںافتخار ولد احمددین،زراق ولد عبد البنی،بلال ولد پرویز شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو سول ہسپتال پیرمحل لایا گیاجہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے افتخار دم توڑ گیا جبکہ دونوں زخموں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) چار نامعلوم کارسوارمسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نقدی رقم لوٹ کر فرار تفصیل کے مطابق چک نمبر 325 گ ب کے رہائشی سیٹھ عابد حسین 330 گ ب سے سرسوں کی رقم لے کر واپس اپنے گائوں کو آرہا تھا کہ 325 گ ب قریب چار نامعلوم کارسوار مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا اور تشد د کا نشانہ بناتے رہے ، نقدی رقم تقریبادولاکھ روپے لوٹ کرفرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے متاثرہ شخص نے تھانہ چٹیانہ پولیس کو تحریر ی درخواست دے دی ہے تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق صوبائی حکومت کی ملکیتی زمین پر نذ یراحمد ولد صدیق سکنہ اضافی آبادی شادمان کالونی اورمنیر احمد ولد برکت علی ساکن سی پلاٹ پرناجائز تعمیرات کرکے قبضہ کرنے کی کوشش کررہے تھے تحصیلدار چوہدری منظر حفیظ کی تحریری درخواست پر تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) سٹرک ٹوٹ پھوٹ کا شکار,گہرے کھڈوں میں تبدیل، سٹر ک مٹی کے نیچے دب گئی سٹرک صرف نام کی ہے تفصیل کے مطابق چک نمبر 722گ ب کے قریب سے741گ ب کے سٹاپ تک عرصہ 20سال سے محکمہ ہائی کی نا اہلی کی وجہ سے کبھی مرمت نہیں کی گئی، سڑک پر پڑے گڑھوں اور کمزور کناروں کے باعث نہ صرف ٹریفک جام معمول بن چکا ہے بلکہ حادثات بھی روز کا معمول بن چکے ہیں۔ سٹرک کی حالت اتنی خراب ہوچکی ہے کہ ٹریفک کا گزرنا محال ہو گیا سٹرک صرف نام کی ہے سٹرک نظر ہی نہیں آتی ,سڑک سے اڑنے والے گرد و غبار کے باعث ارد گرد رہائش پذیر افراد سانس کے امراض میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں اہل علاقہ نے ڈی سی او سے اپیل ہے کہ اس سڑک کو فوری طور پر تعمیر کیاجائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ عوام ، کا روباری طبقہ پریشان مو جودہ حکو مت عوام کو ریلیف دینے کی بجا ئے عوام پر مسا ئل بڑھا رہی ہے گرمی کے شروع ہو تے ہی چودہ سے سولہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ ظالما نہ لود شیڈنگ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے تفصیل کے مطابق پیرمحل و گردونواح میں فیسکو نے موسم تبدیل ہو تے ہی ظالمانہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے شہریوں نے غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈنگ پر شدیداحتجاج کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اس لو ڈ شیڈنگ سے گھروں میں خوا تین سکول جا نے والے طلبا ء وطالبات ،مسا جد میں نما زی اور چھو ٹے کاروباری طبقہ شدید متا ثر ہو ا ہے بجلی نہ ہو نے سے مسا جد اور گھروں میں پانی کی شدید کمی ہو گئی ہے جس سے انسا نوں کے سا تھ مال مویشی بھی مشکلا ت سے دوچا ر ہے عوام نے موجو دہ حکومت کو اس کا ذمہ دا ر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو اس حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ تھیں مگر موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پیرمحل میں غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) قومی یکجہتی کا استحکام اور ملکی سلامتی کا تحفظ وقت کا اہم ترین تقاضا اور ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے کیلئے ہمیں بانی ٔ پاکستان کے فرمان اتحاد، تنظیم اور یقین محکم پر دل و جان سے عمل کرنا ہے اس سلسلہ میں نوجوان فعال ہو کر نہایت اہم اور مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیںان خیالات کااظہار چوہدری خالدسردار رہنما مسلم لیگ (ن) نے یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پاکستانی اور سچے مسلم لیگی کیلئے نہایت فخر کا باعث ہے کہ برصغیر کے مسلمانوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں اپنے لیے الگ خطہ ارض حاصل کرنے کا عہد کیا اور دوقومی نظریہ کی بنیاد پر صرف 7سال میں اسلامی جمہوریہ پاکستان قائم کر دی، ہمیں پاکستان کی نظریاتی اساس کے تحفظ، سا لمیت کے دفاع اور اس کی ترقی و خوشحالی کا عزم کرتے ہوئے عہد کرنا چاہئے کہ اپنے تمام سیاسی، ذاتی اور فرقہ وارانہ اختلافات کو فراموش کر کے پاکستان کو اقتصادی اور دفاعی طور پر نہایت مضبوط اور اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں استعمال میں لائیں گے اس موقع پرمیاں بلال ،عامر غفار، محمد جمیل ، شفیق ، نثار احمدبلوچ ، فرحان شبیر سمیت دیگر کارکنوں بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) زمیندار کی بھینسیں چوری کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ پیر محل پولیس نے گائوں 685/26 گ ب کے زمیندار کریم بخش گرو کی قیمتی دو عدد بھینسیں چوری کرنے والے مبینہ ملزمان مسمیان محمد رفیق 731 گ ب ،محمد مجاہد ،محمد ریاض ساکنان ضلع ساہیوال کو گرفتار کرتے ہوئے چوری شدہ بھینسیں بھی برآمد کر لیں واضح رہے کہ ملزمان کی گرفتاری میں ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکی واہگی میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشفاق نے اہم کردارا دا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) ڈکیتی کی اور چوری کی الگ الگ وارداتیں۔ تفصیل کے مطابق گائوں 325 گ ب کا زمیندار سیٹھ محمد عابد فصل رائے کی رقم مبلغ دو لاکھ روپے سٹاپ 330 سے لیکر موٹر سائیکل پر سوار گھر کی جانب جا رہا تھا کہ چار کار سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ ک زور پر مذکورہ زمیندار سے رقم اور موبائل فون چھین لیا۔جبکہ نواحی گائوں 674/15 کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے ایک میڈیسن کمپنی کے ڈسٹری بیوٹر علی رضا اور ساتھی سے اسلحہ کے زور پر رقم ساٹھ ہزار روپے اور موبائل فون چھین لئے علاوہ ازیں گائوں 664/5 گ ب کے زمیندار امانت علی کی بھینس مالیت دو لاکھ روپے نامعلوم چور زرعی ڈیرہ سے لے گئے۔متعلقہ تھانوں کی پولیس نے وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی کا عمل شروع کر دیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے دو افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق نائب تحصیلدار منظر حفیظ کی رپورٹ پر تھانہ پیرمحل پولیس نے منیر احمد ولد برکت علی سکنہ Cپلاٹ اور نذیر احمد ولد محمد صدیق سکنہ شاد مان کالونی کے خلا ف صوبائی حکومت کی اراضی پر قبضہ کرنے کی پاداش میں مذکورہ بالا ملزمان کیخلاف بجرم 447/511ت پ کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی کا عمل شر وع کر دیاتھا۔