کالے شیشوں سبز نمبر پلیٹ اور نیلی بتی والی پرائیویٹ گاڑیوں اور اوورلوڈنگ والی گاڑیوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی ان خیالات کااظہار ڈی ایس پی ٹریفک بابرانوار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلع بھر میں تمام ٹریفک پولیس افسران اور ماتحت اہلکاروںکو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ بغیر نمبر پلیٹ اور غیرنمونہ پلیٹ کا لے شیشے ، نیلی بتی،سبز نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ بعض افراد اپنی گاڑیوں پر غیر قانونی نمبر پلیٹ اور نیلی بتیاں نصب کرکے قانون کی آنکھوں میں دھول جونکنے کی کوشش کرتے ہیں ۔شر پسند عناصر نیلی بتی اور سبز نمبر پلیٹ کی گاڑیاں کسی تخریبی کارروائی میں استعمال کرسکتے ہیںگاڑیوں کے ڈرائیورز حضرات وہ دوران سفر اپنا لائسنس ‘ شناختی کارڈ پاس رکھیں اور دوران چیکنگ پولیس سے جھگڑنے کی بجائے جو پولیس کاغذات طلب کرے وہ پولیس کو دکھائے جائیں۔جو شہر ی قانونی تقاضے پورے نہیں کرتااس کو کسی صورت بھی شاہراہوں پر قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے کہاکہ فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسدحفیظ سے) شراب کی چالو بھٹی پکڑی گئی ملزم گرفتار بھاری مقدار میں تیا رشراب اورلاہن برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق مخبر کی اطلاع پر تھانہ پیرمحل میں تعینات اے ایس آئی غلام مرتضیٰ نے بھاری نفری کے ہمراہ چک نمبر719گ ب میں محمد رمضان ولد پیربخش کی حویلی مویشیاں میں چھاپہ مارتو وسیع پیمانے پر شراب کشید کرنے منی فیکٹری لگارکھی تھی ، شراب کشید کررہا تھاملزم کو موقع سے گرفتار کرکے تیار دیسی شراب 220لیٹر، لاہن240لیٹر سمیت چالوبھٹی کاسامان کا قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیاملزم عرصہ دراز سے شراب تیار کرکے وسیع پیمانے پر فروخت کر رہا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسدحفیظ سے) ناجائز اسلحہ برآمد ہو نے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 663/4گ ب کی رہائشی خاتون نادیہ خالق نے تھانہ پیرمحل پولیس کو تحریری درخواست دی کہ اعجاز حسین ولد شہامند نے میرے گھر پر ہوائی فائزنگ کی ہے پولیس نے ریڈ کرکے اعجاز حسین کو بندوق 12بور سمیت قابوکرلیا، دریافت پر اعجاز حسین مذکورہ کوئی لالئنس یا اجازت نامہ پیش نہ کرسکا تھانہ پیرمحل پولیس نے ملزم کے خلاف زیردفعہ 12-20-65 2-B/ پنجاب اسلحہ ترمیمی آرڈننیس2015 کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسدحفیظ سے) ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل میں درج مقدمہ میںملزم کاشف مسیح کی نشاندہی پر اس کے گھر سے بندوق 12برآمد کرلی تھانہ پیرمحل پولیس نے ملزم کے خلاف زیردفعہ 12-20-65 2-B/ پنجاب اسلحہ ترمیمی آرڈننیس2015 کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔