پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) پیرمحل سٹی کا ماہانہ مشاروتی و تنظیم اجلا س زیر صدرات چوہدری خالد سردار سابق ضلع نائب ناظم مسلم لیگ ہائو س پیرمحل میں منعقد ہو ااجلا س سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خالد سردار نے کہا کہ تحریک انصاف ٹھگوں کا ٹولہ ہے جس میں علاقہ کے تمام مسترد کردہ سیاستدان جمع ہیں عوام ان کے ماضی کو اچھی طرح جانتے ہیں ان لوگوں نے علاقہ کی ترقی کی بجائے اپنی زیادتی ترقی کو اولیت دی جس کی وجہ سے عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے انہوں نے کہاایم این اے چوہدری اسد الرحمن علاقہ پیرمحل کی ترقی و خوشحالی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،چوہدری اسدالرحمن کی ذاتی کوششوں سے تحصیل پیرمحل کے لئے تقریبا 2ارب روپے کے میگا پر وجیکٹس پر کا م تیز ی سے جاری ہے ، سابق تحصیل نائب ناظم محمد صدیق پیارا نے علاقہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات جن میں پیرمحل سٹی کے لئے پانی و سیوریج کا منصوبہ، ہائی سکول کی اپ گریڈ یشن ،انٹر سٹی و ن وے روڈ، ٹی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈ یشن سمیت دیگر منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی اور کارکنان سے اس سلسلہ میں تجاویز طلب کی،انہوں نے کہاکہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل کر مسلم لیگ (ن) کی مضبوطی کے لئے دن رات کام کریںاور پارٹی کو یونین کونسل کی سطح تک منظم کریں اور تمام کارکنان کو متحرک کریں ، تاکہ خوشحالی کے اس سفر کو جاری رکھا جاسکے اجلاس میں عائشہ رضا فاروق کو سینیٹر بننے پر مبارک باددی گئی اور متفقہ طور پر قرارداس پیش کی گئی ٹی ایم اے کمالیہ کے ملازمین کی طرف سے لوٹ کھسوٹ کے سلسلہ کو بند کیا جائے اور کچی آبادی کے سلسلہ میں جن ملازمین نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے ان کو محاسبہ کرتے ہوئے قرار واقعی سزاد ی جائے اس موقع پر چوہدری ارشد رشید، چوہدری نعیم ہاشم، سابق ناظم چوہدری سلطان احمد، مرکزی انجمن تاجران صدر میاں طارق کوٹلی والے،اسر ار احمد پھلوری ، مشتا ق احمد سعیدی، چوہدری امان اللہ، چوہدری عبدالغفار ، عبدالستار ساقی، محمد جمیل ،عامر غفار،عبد الزراق پنوار، ملک گلزار، خرم شہزاد بھٹی ، احسان الحق انصاری،، حاجی محمدشریف،نثار احمد بلوچ، ،چوہدری نعیم ، محمد امین ، نذیر احمد ٹھیکیدار،، ماسٹر عبدالغریز سمیت کارکنوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) فٹی بیل دوڑ کے مقابلوں کا انعقاد کروایا گیا تفصیل کے مطابق نواحی قصبہ ناصر نگر میں زمینداروں کا پسند یدہ کھیل فٹی بیل دوڑ کے مقابلہ جات کروائے گئے جس میں علاقہ بھر سے بیل دوڑ میں حصہ لینے کے لیے دور دراز سے شوقین افراد نے حصہ لیا مقابلوں کے دوران دو بیل کو ایک گول دائرہ کے اند ر دومنٹ تک ڈور لگوائی جاتی ہے جو بیل جوڑ ی زیادہ چکر لگے وہ فاتح ہو تا ہے ، مہر طالب حسین تھراج کے بیل جوڑی نے 60 چکر لگا کر اول پوزیشن حاصل کی جبکہ مظہر مرالی کے بیل جوڑی نے 54چکر لگاکر رنراپ رہا۔جیتنے والی بیل جوڑی میں کے مالکان کو پگڑیاں دی گئیں بیل دوڑ کو دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین کھیل کے میدان میں موجود تھے اور لطف اندوز ہوتے رہے جب بیل کی دوڑ شروع ہوتی ہے تو ان کے حمائتی افراد زور زور سے ڈھول اور باجے بجاتے رہے جن کے شور سے بیل زیادہ تیز دوڑتے ہیںزمینداروں نے صحافیوں کو بتایاکہ یہ ہمارا علاقائی کھیل ہے حکومت پنجاب کو چاہیے کہ اس کو سپورٹس فیسٹیول میں شامل کیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) لاکھوں روپے کی مالیت سے لگے آرائشی فوراے اور دیگر اشیاء ٹی ایم اے کی غفلت کی وجہ سے اجڑ گئیںشہریوں کا ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ٹی ایم اے کمالیہ نے لاکھوں روپے کی مالیت سے تھانہ موڑ،رجانہ روڈ، گرڈ اسٹیشن کے قریب آرائشی فوارے نصب کررکھے تھے شام کے اوقات میں آرائشی فوارے چلائے جاتے تھے جس سے شہر کی خوبصورتی میں خاصا اضافہ ہو جاتا تھا اور ایک دلفریب منظر دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا، گزشتہ کچھ عرصہ سے مناسب دیکھ بھال نہ ہو نے کے باعث مذکورہ مقامات سے تمام آرائشی اشیاء غائب ہو چکی ہیں حتی کہ لوگوں نے ان فوارواںکے گرد لگے ہو ئے جنگلے تک اٹھا کر لے گئے ہیں،نہ ہی ان کی مرمت یادوبارہ سے چالو کرنے کی کوئی کوشش کی گئی ہے شہریوں نے ڈی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل لائی جائے اور ان فواریوں کودوبارہ نصب کیے جانے کے ساتھ ساتھ دیکھ بھال کا مناسب انتظام بھی کیاجائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ایم این اے چوہدری اسد الرحمن کی کاوشوں سے تحصیل پیرمحل وکمالیہ کی چار سڑکات کو صوبائی شاہرائیں قرار دے دیا گیا تفصیل کے مطابق ایم این اے چوہدری اسد الرحمن نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں پیرمحل کے مسائل سے آگاہ کیاجس پر ان کی کاوشوں سے تحصیل پیرمحل و کمالیہ کی چار رابطہ سڑکات کو ضلعی حکومت سے لے کر صوبائی حکومت کے حوالے کردیا گیا جن میں پیرمحل کمالیہ روڈ، کمالیہ بھُسی روڈ، پیرمحل درکھانہ روڈ، سند ھ یلیانوالی کمالیہ روڈ شامل ہیں ان کو صوبائی شاہرائیں قرار دید یا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) حکمران سیاسی جماعت کا چیئرمین سینٹ کے لئے رضار بانی کی حمائت کرنا پیپلز پارٹی کی بڑی جمہوری کامیابی ہے ان خیالات کااظہا ر شیخ محمد اکرم تحصیل صدر و پیپلز پارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت جس نے ہمیشہ اپنے اصولی موقف کے ذریعے غیر جمہوری قوتوں کا بہادری سے مقابلہ کیا تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں جمہوریت کی بقاء کے لئے جو قربانیاں پیپلزپارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے پیش کی ہیں وہ اور کوئی سیاسی جماعت نہیں کر سکی اگر آج ملک کے اندر جمہوریت کا دیا روشن ہے تو یہ پیپلزپارٹی کے لیڈروں ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قربانیوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ بطور پارٹی کارکن سیاسی مخالفین کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی دو تہائی اکثریت حاصل کر کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ یقینی بنائے گی۔رضاربانی پیپلزپارٹی کی قد آور شخصیت ہیں جن کا ماضی اور حال کرپشن کے دھبوں سے پاک ہے اور ہم پر امید ہیں کہ اگر وہ چیئرمین سینٹ منتخب ہوتے ہیں تو ملکی تعمیر نو میں اپنا فعال کردار ادا کرنے میں کوئی کسراٹھا نہیں رکھیں گے انہوں نے کہا کہ رضاربانی کا نام امیدوار چیئرمین تجویز کرنے کے لئے آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم اور دیگر اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو بھی ختم کرتے ہوئے مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے جس کے مستقبل میں جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پختہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے دیہاتیوں کو شدید دشواریوں کا سامنا۔تفصیل کے مطابق گائوں 676/17 گ ب اور گائوں 689/31 گ ب کے درمیان قائم آبادی ڈی پلاٹ کے نام پر جانی جاتی ہے مذکورہ آبادی سینکڑوں افراد پر مشتمل ہونے کے باوجود تاحال پختہ سڑک سے محروم ہے۔بارش ہونے کی وجہ سے آبادی کا رابطہ شہر اور دیگر دیہاتوں سے کئی روز تک منقطع رہتا ہے اور بارشوں کی وجہ سے مسلسل کئی روز تک طلبہ تعلیمی اداروں کو بھی نہیں جا سکتے پختہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے آبادی ڈی پلاٹ مسائل کی آماجگاہ بن چکی ہے۔آبادی کے مکینوں نے بتایا کہ حلقہ سے منتخب سیاسی نمائندون نے انتخابات سے قبل وعدہ کیا تھا کہ منتخب ہو کر ترجیحی بنیادوں پر سڑک تعمیر کر کے آبادی کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے گا مگر دو سال کا عرصہ گزر جانے پر بھی ان کا وعدہ وفا نہیں ہوسکا اگر ووٹ کے بدلے شہریوں کو مسائل کے تحفے دیے جاتے رہے تو آئندہ انتخابات میں عوام نئے چہروں کو آزمانے پر مجبور ہونگے۔مکینوں نے کہا کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تحصیل پیرمحل کی آبادی ڈی پلاٹ کو پختہ سڑک فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) چوروں کے گروہ نے تین زمینداروں کو لاکھوں روپے کے مویشیوں سے محروم کر دیا۔تفصیل کے مطابق نا معلوم چوروں کے گروہ نے رات کے وقت گائوں 676/17 گ ب اور گائوں 685/26 گ ب کے زمینداروں محمد شفیق ولد محمد حسین ،لال ولد خدا بخش ،ممریز اور قادر بخش گجر کے چھے مویشی جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے چوری کر لئے تھانہ پیر محل پولیس نے وارداتوں میں ملوث چور گینگ کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) جہیز کا سامان واپس مانگنے پر سسرالیوں کی جانب سے بیوہ خاتون کو قتل کی دھمکیاں۔تفصیل کے مطابق محلہ غوثیہ آباد کے رہائشی محمد صابر کی بیٹی مصباح کی شادی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی رانا تنویر احمد سے ہوئی تھی کہ عرصہ ڈیڑھ سال قبل رانا تنویر احمد کا قتل ہو گیا جس کا مقدمہ تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں درج ہے اسی عرصہ کے دوران بیوہ خاتون مسمات مصباح اپنے والدین کے گھر پیرمحل رہائش پذیر ہو گئی اور اپنے سسرالیوں سے جہیز کے سامان کی واپسی کا مطالبہ کرتی رہی آخر کار تنگ آنے کے بعد بیوہ خاتون نے جہیز واپسی کا مطالبہ کیا تو مقتول رانا تنویر احمد کے بھا ئیوں خالد محمود اور نصیر احمد نے قتل کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔تھانہ پیر محل پولیس نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کے خلاف مقدمے کا اندراج کر کے کارروائی کا عمل شروع کر دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) گھر میں پراسرار طور گولی لگنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی تفصیل کے مطابق نواحی گائوں720گ ب کے رہائشی حساس ادارے کے ملازم ذوالفقار کی بیوی فرح بی بی کو گھر میں گولی لگنے سے جان بحق ہو گئی ،خاتون کے سرالیوں کا کہنا ہے کہ اس نے خودکشی کی جبکہ سمندری سے آنے والے اس کے بھائی احسان نے الزام عائد کیا کہ اس کی بہن کو ذوالفقار کے بھائی اصغر اور بہن کلثوم نے موت کے گھاٹ اتارا،تھانہ پیرمحل پولیس نے احسان کی درخواست پر اصغر اور کلثوم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے