پیرمحل کی خبریں 04/02/2015

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ریجنل یونین آف جرنلسٹس علاقائی صحافیوں کی تنظیم ہے اور موجودہ قیادت کی سربراہی میں بہتری کی جانب گامزن ہے ان خیالات کا اظہار ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر رانا خالد محمود نے تحصیل پریس کلب پیرمحل کے وفد میاں اسد حفیظ، محبوب اختر خان ، خرم شہزاد بھٹی،امجد علی، سید نیئر عباس شاہ ، رانا نوید پرنس سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کی موجودہ قیادت شفقت حسین گیلانی، سینئر نائب صدر سجاد حسین خاں کھرل،جنرل سیکرٹری عابد مغل میں دن قیادت رات چوگنی ترقی کر رہی ہے اور صحافیوں کے مسائل حل کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تمام تنظیمیں مکمل ہو جائیں گی ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے قیام سے علاقائی صحافیوں کو حل کرنے میں مد د ملی گی میاں اسد حفیظ نے کہا کہ ہمیشہ حق سچ کے لیے قلم کا استمال کیا بد قسمتی سے جرنلسٹ میں جرائم پیشہ افراد اور ناجائز کاروبار کو تحفظ دینے کے لیے جرنلسٹ کا روپ دھار ہوئے ہیں ایسے لوگوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔جرنلسٹ ملک کا سرمایہ ہیں کیونکہ ان نے ہمیشہ حق سچ کا علم بلند کیا۔?
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ (میاں اسد حفیظ سے) سکول میں بم دھماکے کی پولیس ریہر سل طلبا کی دوڑیں لگ گئیں سکول کے باہر شہریوں کی بڑ ی تعداد جمع ہو گی۔ شہر بھر میں بم دھماکے کی افوائیں گردش کرنے لگی تفصیل کے مطابقٹوبہ ٹیک سنگھ ضلعی انتطامیہ کی جانب سے جھنگ روڈ پر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں بم دھماکے کی ریہرسل کی گی جس میں مختلف محکما جات کا کارکردگی کا جانچہ گیا۔۔ ریہر سل کا مقصد حسا س ادروں اور دیگر محکماجات کا رسپونس ٹائم چیک کرنا تھا۔ پولیس کی جانب سے بم دھماکے کی ریہرسل کو انتہا ئی خفیہ رکھا گیا تھا۔سکول میں بم دھماکے کے بعد بچوں کی دوڑیں لگ گئی جبکہ بچوں کی والد ین کی بڑ ی تعداد سکول کے باہر اکھٹی ہو گی۔۔سکول میں بم دھماکے کی اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس حساس اداروں اور ریسکیو فائر بر گیڈ سمیت دیگر محکماجات کے افسران نے بروقت پہنچ کر پاکستان سے محبت کا ثبوت دیا جبکہ بعض اداروں محکمہ صحت ، تعلیمی اداروں کے سربراہان، سوئی گیس عملہ،اور ڈسٹر کٹ انفارمشن آفسیر موقع پر نہیں پہنچ سکے۔ ڈی سی او وقاص عالم نے بتا یا کہ جن اداروں کی جانب سے غفلت کا مظاہرہ کیا ان کیخلاف کاروائی کی جائے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) دو نامعلو م موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے رکشہ ڈرائیور کو قتل کردیا تفصیل کے مطابق چک نمبر 735گ ب کے مارتھ چوک میں محمود اختر نے دودھ اکٹھا کرنے کی دوکان پر علی الصبح دو نامعلوم موٹر سائیکل ڈاکوئوں داخل ہو گئے دوکاندار سے تقریبا 2لاکھ روپے نقدی رقم لوٹ کر فرار ہوکر کمالیہ روڈ پر734گ ب پر فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر رکشہ ڈرائیور اعجاز ولد حق نواز زشدید زخمی ہو گیا زخمیوں کو تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی دم توڑ گیا،تھانہ پیرمحل پولیس نے اطلاع ملنے پر ڈاکو?ں کا تعاقب شروع کردی چک نمبر 720گ ب کے قریب کماد کی فصل میں چھپ گئے آخری اطلاعات تک ڈاکوئوں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پسند کی شادی کا تنازعہ لڑکی کے بھائیوں اور والدکی فائرنگ سے دونوںشدید زخمی تفصیل کے مطابق نواحی گا?ں 660/1گ ب میں لڑکی کے بھائیوں اور باپ نے فائرنگ کر کے مبینہ طور پر شادی کرنے والے جوڑے کو شدید زخمی کر دیا جن کو فوری طبی امداد فراہمی کے لئے ریسکیو 1122ٹیم نے سول ہسپتال پیرمحل شفٹ کر دیا جہاں پر تشویش ناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے عائشہ بی بی دختر محمدحنیف جس کا نکاح بیرون ملک ہوا تھا کہ شوہر سے طلاق لے کر اپنے پھوپھا زاد سے شادی کر نا چاہتی تھی اور گھر والوں سے ناراض ہو کر پھوپھا کے گھر آئی ہوئی تھی جس پر اس کے والد محمد حنیف بھائی محسن حنیف ،علی حنیف اور ایک ساتھی عرفان نے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کر کے عمیر یونس اور عائشہ کو شدید زخمی کر دیا تھانہ صدر پولیس نے فائرنگ کرنے والے افراد کو گاڑی سمیت گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

Pirmehal News

Pirmehal News

Pirmehal News

Pirmehal News