پیرمحل کی خبریں 18/02/2015

پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) سکیورٹی ایڈوائزری کمیٹی تحصیل پیرمحل کا پہلا اجلاس ڈی ایس پی سرکل کمالیہ جاوید انور کی صدرات میں ہوا، ممبران کمیٹی جن میں تحصیلدار چوہدری منظر حفیظ، حکیم رفیق ارشد، چوہدری سلطان احمد ، میاں اسدحفیظ ، چوہدری زاہد حسین گجرنے شرکت کی ڈی ایس پی سرکل کمالیہ جاوید انور نے کہاکہ پنجاب حکومت نے سکیورٹی کے اقدامات کویقینی بنانے اور دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر اہم اور حساس تنصیبات کے تحفظ کے لئے قانونی اصلاحات کی ہیں اور صوبے میں حساس تنصیبات کے تحفظ کا آرڈی نینس 2015ء لاگو کر دیا ہے جس کے تحت سکیورٹی ایڈوائزری کمیٹی اپنی حدود میں حساس تنصیبات کا تعین اور سہ ماہی بنیادوں پر ان کا معائنہ یقینی بنائے گی اور اس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں ان مقامات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے گی۔ اہم اور حساس تنصیبات میں عبادت گاہوں’ سرکاری دفاتر’ این جی اوز’ غیرملکی پراجیکٹس’ ہسپتال’ بنک’ مالیاتی ادارے’ کمپنیوں کے دفاتر’ صنعتی یونٹس’ تعلیمی ادارے’ پبلک پارکس’پرائیویٹ کلینکس’ شادی ہال’ پٹرول پمپ’ سی این جی سٹیشنز’ ہوٹلز’ تفریج گاہیں’ کمرشل مارکیٹس اور پبلک ٹرانسپورٹ کے اڈے شامل ہوں گے۔ اگر کوئی شخص حساس تنصیبات کے تحفظ کے آرڈی نینس کی خلاف ورزی کرے گا یا اس حوالے سے حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد میں ناکام رہے گا تو اسے چھ ماہ تک قید اور پچاس ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے

Security Advisory Committee Meeting

Security Advisory Committee Meeting

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) شہری کو لوٹنے والے تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محلہ لوئرکالونی کے رہائشی مزمل حسین ولد محمد شفیع کو اسلحہ کے زور پر تین نامعلوم افراد نے لوٹ لیا متاثرہ شخص کی تحریری درخواست پر تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) سرکاری گاڑی چوری کرنے والوں نامعلوم چوروںکے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ڈوثیرنل فاریسٹ آفیسر فیصل آباد محمد جاوید گل کے زیر استعمال سرکاری پک اپ نمبری FDT-3707 اپنے گھر ریلوے روڈعمر فاروق کالونی میں گھر کے باہر کھڑی کرکے اندر چلاگیا رات کی تاریکی میں نامعلوم چور گاڑی چوری کرکے لے گئے تھے محمد جاوید گل کی تحریری درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) پیر محل شہر کی گلیو ں محلو ں میں جگہ جگہ کو ڑا کر کٹ کے ڈھیر لگے ہو ئے ہیں مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی تفصیلا ت کے مطا بق پیر محل شہر کے اکثر گلیو ں اور محلو ں میں جگہ جگہ کو ڑا کر کٹ کے ڈھیر لگے ہو ئے ہیںخا کر و ب کئی کئی دن گلیو ں کی صفا ئی کر نے نہیں آتے جس کی وجہ سے کو ڑا کر کٹ گلیو ں میں بکھرے پڑا رہتا ہے اور جسکی وجہ سے تعفن پھیلتا ہے خا کر و ب سر کا ری تنخوا ہ لینے کیسا تھ سا تھ جن گھر و ں سے کو ڑا اکٹھا کر تے ہیں ان سے بھی رقم و صو ل کر تے ہیں اور جو لو گ انکی جیب گر م نہیں کر تے انکے گھر و ں کا کو ڑا کر کٹ بے یا رو مدد گا ر گلیو ں میں گھو م پھر کر ہر گزر نے والے را ہگیر کو خو ش آمدید کہتا ہے اہل علا قہ نے متعددبا ر اس کی شکا یت نان ہیڈکوواٹر میں کی ہے کہ انکے گلیو ں محلو ں کی صفا ئی صحیح طر ح نہیں کی جا تی مگر مطلقہ افسرو ں کے کا ن پر جو ں تک نہیں رینگتی شہریوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پیر محل شہر کی گلیو ں محلو ں کی صفا ئی اور ستھرا ئی کے با رے میں جلد سے جلد اقدا ما ت جا ری کر یں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کیساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل اور دیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، پٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا عوام دوست کا ثبوت ہے، ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی نائب ناظم و رہنما مسلم لیگ(ن) چوہدری خالدسردارنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچانے کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پاکر مخالف سیاسی جماعتوں کے پراپیگنڈہ کو زائل کر دیا ہے۔