پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) سانحہ پشاور میں شہید ہونیوالے معصوم بچوں کی یاد تحصیل انتظامیہ کی طرف سے واک نکالی گئی تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ نجیب کی قیادت میں تحصیل کو نسل آفس سے اللہ چوک واک ”ہم تمہیں نہیں بھولے” نکالی گئی ۔جس میں سول سوسائٹی ، تاجرتنظیموں، تعلیم ،بلدیہ ملازمین کے علاوہ مختلف سکولوں کے سینکڑوں بچوں نے شرکت کی ۔شرکاء نے پلے کارڈز و بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر سانحہ پشاور میں شہید ہونیوالے بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نعرے درج تھے ۔ واک میں تحصیلدارچوہدری منظر حفیظ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں طارق، چیف آفیسر بلدیہ طارق جاوید کمبوہ، جماعت علی ملہی، چوہدری اشفاق، سیکرٹری بار سیدنسیم عباس بخاری،حاجی منیر احمد نائب تحصیلدار،چوہدری پرویز محمود نے شرکت کی۔ واک کے اختتام پر شہدا پشاور کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی اسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ نجیب نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے سیکورٹی اداروں کے ساتھ عوام کا تعاون درکار ہے تاکہ دشمن کے ناپاک عزائم کو پوری طرح ناکام بنایا جاسکے۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں جبکہ ا سلام امن کادرس دیتا ہے
Martyred Children Walk Remember
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) عطائی ڈاکٹروںاورڈبہ پیروں کی بھرمار، ان ٹرینڈ عطائی ڈاکٹر ڈنکے کی چوٹ پر عوام میں موت بانٹنے لگے جبکہ محکمہ صحت کا عملہ پراسرار طور پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے پیرمحل شہر وگردونواح میں عطائی ڈاکٹروں اور ڈبہ پیروں نے ڈنکے کی چوٹ پر اپنے پرائیویٹ کلینک بنارکھے ہیں جہاں پر وہ سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں یہ عطائی ڈاکٹراورڈبہ پیر سارا سارا دن اپنے پرائیویٹ کلینکوں اورڈیروںپر نہ صرف مریضوں کو ادویات اور تعویز لکھ کر دیتے ہیں بلکہ ان کو انجیکشن بھی لگائے جاتے ہیں جس سے اب تک کئی افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ان عطائی ڈاکٹروںکو محکمہ صحت کے بعض ملازمین کی مکمل آشیر باد حاصل ہے جبکہ محکمہ صحت کے افسران چھوٹے عملے کے ذریعے ان عطائی ڈاکٹروں سے ماہانہ لاکھوں روپے کی منتھلیاں کما رہے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاںمحمد شہباز شریف اور ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیاہے کہ ان کیخلاف فوری طور پر آپریشن کر کے عوام کو موت کے منہ میںجانے سے بچایا جائے اور محکمہ ہیلتھ کے کرپٹ ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) مسلم لیگ ن کی حکومت ملک وقوم کی فلاح وبہبود اور تعمیر وترقی کے ساتھ ساتھ امن وامان کے قیام کیلئے بھی دن رات کوشاں ہے ان خیالات کااظہار مشتا ق احمد سعیدی ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن )نے کہا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب بھی کامیابیوں کی طرف گامزن ہے انشاء اللہ جلد ملک وقوم کو دہشتگردی جیسے ناسورسے چھٹکاراملے گا اور یہ ملک پہلے کی طرح امن وامان کا گہوارہ بنے گا انہوں نے کہا کہ حلقہNA94اور خصوصی طور پر پیرمحل شہر کی تعمیر وترقی کے لئے رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن جو خدمات سرانجام دے رہے ہیںاس کی مثال سابقہ ادوار میں نہیں ملتی پیرمحل شہر کے لئے کروڑوں روپوں کی گرانٹ دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں جان بوجھ کر نظر انداز کیا جاتا رہا اور شہریوں کو ان کے حق سے محروم کیا گیا تھا