پشین(جیوڈیسک) پشین بم دھماکہ کا مقدمہ سٹی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے جبکہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے پانچوں پولیس اہلکاروں کی پشین میں تدفین کردی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق پشین میں پولیس وین پر بم دھماکے کا مقدمہ سپاہی بسم اللہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیاگیا ہے۔
دھماکے میں جاں بحق پانچوں پولیس اہلکاروں کی پشین کے مختلف علاقوں میں تدفین کردی گئی، تاہم کسی اہلکار کے نمازجنازہ میں کسی بھی سرکاری شخصیت نے شرکت نہیں کی۔ پیر کے روز سی آئی اے پولیس اہلکار پشین کے قریب سرانان روڈ پر معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران پولیس وین کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 5پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے تھے۔