کوئٹہ(جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔لیویز فورس کے مطابق خانوزئی کے علاقے بلسور میں ایک شخص اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے جدید اسلحہ سے اس پر فائرنگ کردی۔
گولیاں لگنے سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا، تاہم حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، لیویز اہلکاروں نے لاش ضروری کارروائی کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دی،فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔