پشتہ خرہ پشاور میں کالعدم تنظیم کے نام پر بھتا مانگنے والے 2 ملزم گرفتار

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے نام پربھتا مانگنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کیمطابق تھانہ پشتہ خرہ کی حدود سے گرفتارافرادآپس میں بھائی ہیں۔

ان کا تعلق خیبر پختون خوا کے ضلع ہنگو سے ہے اور یہ پشاور میں کالعدم تنظیم کے نام پر بھتا وصول کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان سے بھتے کے مطالبات میں استعمال ہونے والی سم بھی برآمد کرلی۔