پسٹل، ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے 7 مسلح افراد نے دو خواتین اور دو مردوں پر حملہ کر کے زخمی کر دیا

کروڑ لعل عیسن: پسٹل، ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے 7 مسلح افراد نے دو خواتین اور دو مردوں پر حملہ کر کے زخمی کر دیا۔

اطلاع کے مطابق ملزمان زبردستی اپنی زمین خالی کروانا چاہتے تھے۔ تفصیل کے مطابق مختیار حسین ولد ریاض حسین بھڈا سکنہ کروڑ نشیب نے تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج کروایا کہ اس کی والدہ وزیر مائی اور چچی سعید مائی گھر میں مال مویشی سے دودھ نکال رہی تھیں کہ 7 مسلح افراد فقیر محمد ، مہر علی ، منظور حسین ، قیصر عباس ، غلام عباس ، مراد بخش، نذیر حسین ، فیاض حسین جو کہ پسٹل ، ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے مسلح تھے آتے ہی خواتین کو مارنا شروع کر دیا اور کہا کہ یہاں سے مویشی کھول لو اور ہماری زمین خالی کر دو۔

والدہ اور چچی کے شور پر رحیم بخش اورکالو آگئے جنہیں دیکھتے ہی ملزمان نے حملہ کر دیا جس سے رحیم بخش، کالو ، وزیر مائی ، سعید مائی زخمی ہو گے جنہیں فوری طور پر طبعی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا۔ پولیس تھانہ کروڑ نے 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔