کولکتہ (جیوڈیسک) میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بوم بوم نے سارا ملبہ پچ پر ڈال دیا اور ساتھ ہی بھارتی ٹیم کے گن بھی گائے۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑی پریشر میں اچھا کھیلے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت بولرز نے اچھی بولنگ نہیں کی۔ اگلے میچ پراپنا فوکس رکھیں گے، ٹیم کوسیکھنا ہو گا کہ پریشر میں کس طرح کھیلنا ہے۔
بھارتی کپتان دھونی کا کہنا تھا پچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سپنرز کو موقع دیا جبکہ ویرات کوہلی نے اچھی بیٹنگ کی۔