پی کے باکس آفس پر 600 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی فلم بن گئی

PK

PK

ممبئی (جیوڈیسک) عامر خان کی فلم پی کے 600 کروڑ روپے سے زائد کمانے والی بالی ووڈ کی پہلی فلم بن گئی۔

انڈین باکس آفس رپورٹ کے مطابق فلم پی کے نے ریلیز کے 32 روز کے دوران 600 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جس کے بعد فلم کے مرکزی کردارعامرخان نے اپنی بھرپور ادا کاری کی بدولت اپنی ہی فلم دھوم 3 کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جس نے باکس آفس پر 540 کروڑ کا مجموعی بزنس کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم ڈومسٹک مارکیٹ میں اب تک 442 کروڑ اورعالمی مارکیٹ میں 159 کروڑروپے کا بزنس کرچکی ہے۔

شائقین کی جانب سے فلم کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور ریلیز کے 32 روز بعد بھی بھارتی سینماؤں میں ہاؤس فل ہے اوراس وقت تک فلم 600 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے اور امید کی جارہی ہے فلم کے مجموعی بزنس میں مزید اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے والی فلموں میں “پی کے” کے بعد دوسرے نمبر پرعامر خان کی ہی فلم ”دھوم تھری” ہے جبکہ تیسرے نمبر پر شاہ رخ خان کی فلم چنائی ایکسپریس ہے جو 4 کروڑ سے زائد بزنس کر سکی تھی۔