پی کے سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معافی مانگتا ہوں، عامر خان

Amir Khan

Amir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے کہا ہے کہ ان کی فلم پی کے کا مقصد کسی کے مذہبی عقائد و خیالات کو نشانہ بنانا نہیں تھا تاہم اگر اس سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی تو وہ معافی مانگتے ہیں۔

ممبئی میں تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ فلم پی کے کو شائقین کی بڑی تعداد نے پسند کیا لیکن وہ ذاتی طور پر محسوس کرتے ہیں کہ اگر فلم سے کسی بھی فرد کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہو تو یہ اچھا عمل نہیں۔ اس فلم کو بنانے کا مقصد ہرگز کسی کے بھی مذہبی اقدار کا مذاق اڑانا نہیں تھا۔ عامر خان نے کہا کہ وہ سمجھتے تھے کہ ’’پی کے‘‘ کو ناظرین پسند کریں گے لیکن انہیں فلم کی اس قدر کامیابی کی توقع نہیں تھی۔

واضح رہے کہ عامر خان کی ’’پی کے ‘‘ کو بھارت سمیت دنیا بھر میں 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے والی پہلی بالی ووڈ فلم کا اعزاز حاصل ہے۔