پشاور (جیوڈیسک) اے این پی کے رہ نما غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ بری سے بری جمہوریت سے بہتر آمریت ہے، عمران خان صرف وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، عمران خان خیبرپختونخوا میں کیا ترقی لاسکتے ہیں، وہ توبنی گالا میں بیٹھے ہیں۔
اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ پختونوں کے مسائل پختون ہی حل کر سکتے ہیں،کوئی ملا نہیں، انہوں نے کہا کہ پختونحوں کو جہاد میں بھیجنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جمہوریت کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو قوم ساتھ نہیں ہوگی، بری سے بری جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہے، عمران خان صرف وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، پختونوں کےمسائل پختون ہی حل کر سکتے ہیں،کوئی ملا نہیں۔
جہاد سے متعلق اٹھنے والے سوالات پر غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ پختونحوں کو جہاد میں بھیجنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، سابق صدر پرویز مشرف سے ڈیل یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔