نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیراعلی ایم ایل کھٹرنے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ کھلی جگہوں پرنماز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ہریانہ کے وزیراعلی نے ہندوانتہاپسندوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کھلی جگہوں پرنماز ادا نہیں کرنے دی جائے گی۔مسلمانوں کو جن کھلے مقامات پرنماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی وہ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوانتہاپسندوں نے ہریانہ کے شہر گڑ گاؤں میں مسلسل تیسرے جمعہ کو بھی مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی۔ مسلمانوں کی نماز کی جگہ پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔ گزشتہ جمعہ ہندوانتہاپسندوں نے نماز کی جگہ پر گوبر پھینک دیا تھا۔
مسلمانوں کو جن کھلے میدانوں یا جگہوں پر نماز ادا کرنے کی سرکاری طور پر اجازت دی گئی تھی وہ تمام اجازت نامے بھی منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔