ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) پلاہوڑی کی تعمیر و ترقی کا نشان ویلج ویلفیئر ٹرسٹ کی ششماہی کارکردگی رپورٹ منظر عام پر آگئی جس کی کاپی ں پورے پلاہوڑی گائوں کے گھر گھر میں تقسیم کر دی گئیں۔
رپورٹ میں ویلج و یلفیئر ٹرسٹ پلاہوڑی کے مختلف پراجیکٹ کا تعارف پیش کیاگیا ہے۔ پراجیکٹ میں پورے گائوں میں لائیٹیں ، مختلف جگہوں پر فلیکس ، گائوں کی گلیوں و نالیوں کی صفائی ، ملکہ تاپلاہوڑی روڈ کی مرمت اور جبکہ محمد امجد سیال کا خصوصی تعاون گائوں کے لیے صاف پانی کا واٹر فلٹریشن پلانٹ شامل ہے۔ ویلج و یلفیئر ٹرسٹ پلاہوڑی نے شروع سے لے کر اب تک تقریبا 44450 رو پے کے پراجیکٹ میں حصہ لیا۔