ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) پلاہوڑی کی ہر دل ممتاز سماجی شخصیت چوہدری غضنفر جمشید پاکستان کے نجی دورہ کے بعد کویت واپس پہنچ گئے۔ تفصیل کے مطابق پلاہوڑی کی ہر دل ممتاز سماجی شخصیت چوہدری غضنفر جمشید پاکستان کے نجی دورہ کے بعد کویت واپس پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے اپنے پاکستان کے دورہ کے دوران ہر مکتبہ فکر کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ جن میں ایم این اے حمزہ شہباز شریف ، سینیٹر نہال ہاشمی ، ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ ، ایم پی اے چو ہدری شبیر احمد کو ٹلہ شامل ہیں۔
علاوہ ازیں انہوں نے اپنے گائوں پلاہوڑی کے لیے پی ٹی سی ایل اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے لیے محکمہ پی ٹی سی ایل سے لاکھوں روپے کے فنڈز منظور کرو ائے ہیں۔ جن پر کام شروع ہو چکا ہے۔ اہلیان پلاہوڑی نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے فنڈز منظور کروانے پر صحافی عمر فاروق اعوان اور چوہدری غضنفر جمشید کا شکریہ ادا کیا۔